ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کو چلانا بہت تکلیف دہ اور کسی رولر کوسٹر رائیڈ جیسا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ایلون مسک نے اعتراف کیا کہ ٹوئٹر کو چلانا بہت تکلیف دہ اور مشکل کام ثابت ہوا۔
انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ اگر کوئی درست فرد ملا تو وہ اس سوشل میڈیا کمپنی کو فروخت بھی کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا۔
انٹرویو کے دوران جب ایلون مسک سے ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پر گزارے گئے وقت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ‘یہ بیزار کن نہیں بلکہ کسی رولر کوسٹر کی طرح ہے، گزشتہ چند ماہ بہت زیادہ تناؤ میں گزرے، مگر اس کمپنی کو خریدنا درست فیصلہ تھا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اکثر میں دفتر میں ہی لائبریری کے ایک صوفے پر سوتا ہوں’۔
ایلون مسک نے بتایا کہ انہوں نے ٹوئٹر کو اس لیے خریدا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ ایسا کرنا چاہیے۔
ٹوئٹر کے مالک نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بہتر بنایا جائے گا اور ان کا مقصد اسے مستند ترین پلیٹ فارم بنانا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ کوئی نظام مثالی نہیں ہوتا مگر ہمارا مشن ٹوئٹر کو ہر ممکن حد تک سچ بولنے والا بنانے کی کوشش کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب حالات کافی حد تک بہتر ہو گئے ہیں اور آنے والے مہینوں میں کمپنی کے مالی حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔
ایلون مسک نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ اکثر متنازع ٹوئٹس کرتے ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘کیا میں نے اپنے پیروں کو متعدد بار گولیاں ماری ہیں؟ ہاں یہ درست ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کے کام کرنے والے افراد کی تعداد اب 1500 ہے، جو اکتوبر میں 8 ہزار کے قریب تھی۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

