اسلام آباد : وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے شہریوں پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بجلی مہنگی کرنے کا ذمہ دار بھی پچھلی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ن لیگ کی حکومت آنے والی حکومت کے لیے معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی تھی۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کمپلسیو پیمنٹس کا جال بچھا ہوا تھا اور سب سے زیادہ جبری ادائیگیاں اور گردشی قرضے پاور سیکٹر میں تھے، اگر ن لیگ کی پالیسی جاری رہتی تو بجلی 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ منہگی ہونی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بدنیتی کے ساتھ پاور کمپنیوں سے معاہدے کیے۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ جب ن لیگ والے حکومت چھوڑ کرگئے تو یہ کمپلسیو ادائیگیاں 900 ارب روپے سالانہ سے زیادہ تھیں۔ خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گذشتہ ماہ ہی 30 دسمبر کو بجلی کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دی تھی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

