ملتان۔ (اے پی پی):ملتان اور گردونواح میں بجلی کے 18گھنٹے طویل بریک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر کے تمام جنرل سٹورز اور پرچون کی دکانوں پر موم بتیاں سرشام ختم ہوگئیں اوراس کے بعد بعض مقامات پر20روپے والی موم بتی 50سے 100روپے میں فروخت ہوتی رہی۔
دکانداروں کاکہنا تھا کہ ہم نے طویل عرصے کے بعد موم بتیاں فروخت کی ہیں۔ وگرنہ تو موم بتیوں کا ایک پیکٹ کئی کئی ماہ تک ختم نہیں ہوتا۔اسی طرح مٹی کاتیل 200روپے کی بجائے 250سے 300روپے لیٹر تک فروخت ہوتارہا۔
فیس بک کمینٹ

