Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہوگی اِک دعوتِ شیراز۔۔ڈاکٹر صغرا صدف
لکھاری

ہوگی اِک دعوتِ شیراز۔۔ڈاکٹر صغرا صدف

ایڈیٹراگست 27, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دعوت شیراز کا اپنا ہی لطف ہوتا ہے۔ تکلف جس رشتے، رویے یا شے میں شامل ہوجائے اسے پھیکا اور بے مزہ کر دیتا ہے۔ شیراز کے لوگ دنیا میں سب سے زیادہ بے تکلف سمجھے جاتے ہیں۔ ملاقاتی یا مہمان کو کھانے پینے میں جو حاضر ہو وہ پیش کر دیتے ہیں۔ بے تکلفی کا یہ عنصر سامان اور اسباب کی وجہ سے نہیں بلکہ اخلاص دوستی اور اپنائیت کی وجہ سے بے حد اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ ان کی میز پر بَھلے ڈشیں کم ہوں مگر اپنائیت اور محبت زیادہ ہوتی ہے۔ اسی بے تکلفانہ رویے کو دعوتِ شیراز سے یاد کیا جاتا ہے۔
روز مرہ زندگی کے ہنگاموں میں ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہم کتنی نعمتوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ جب وہ چیزیں اور عام روٹین ہم سے چھن جاتی ہے تو ان کے ہونے کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران ہمیں چھوٹی چھوٹی باتوں اور واقعات میں بڑی بڑی خوشیاں نظر آنے لگیں بلکہ وہ چیزیں بھی غنیمت نظر آنے لگیں جن کے بارے میں ہم نے کبھی سنجیدہ ہو کر نہیں سوچا تھا۔ لاہور کا مزاج لاہور کی خاص مجلسی زندگی میں منعکس ہے۔ علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ ہر روز کہیں کسی دوست عزیز کے ہاں کھانا اور تقاریب کے ہنگامے جاری رہتے ہیں۔ یہ ہنگامے ہی زندگی کا حسن ہیں اور اس حقیقت سے پوری دنیا گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران اچھی طرح روشناس ہوچکی ہے۔
بے چارگی اور تنہائی کے ڈپریشن بھرے دنوں میں ایک کتاب نے نہ صرف مجھے ہنسنے پر اکسایا بلکہ امید، روشنی اور رجائیت کے رستے کی طرف کھلنے والی کھڑکی کی طرف رہنمائی کی۔ قید و بند سے ٹھیک ایک مہینہ پہلے یہ کتاب شائع ہو کر صاحب کتاب کے ہر دوست، عزیز اور رشتے دار تک پہنچ چکی تھی۔ شاید قدرت کی طرف سے ہم جیسے حساس لوگوں کے دل بہلانے، ہمت مجتمع رکھنے اور زندگی کے بھاری لمحوں میں لطافت کا احساس دلانے کیلئے گھر کے شیلف پر یہ کتاب اپنے دلکش سراپے کے ساتھ موجود تھی۔ اس کو پڑھتے ہوئے میں نہ صرف ہنسی ہوں بلکہ بھولی ہوئی زندگی سے ملی ہوں۔ خوف زدہ قہقہے کو آزاد کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔ میرے احساس نے اس میں نمکین اور میٹھا دونوں ذائقے محسوس کیے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی معصوم خواہشات، رشتے ناتے، شاعری، افسری اور ناقابل بیان رویے۔ بابونگر سے دعوت شیراز کا سفر حسین شیرازی کا ایک بھرپور ادبی سفر ہے۔ یہ دو کتابیں ایک پورے عہد کی عکاس ہیں۔ مختلف طبقات میں بٹی معاشرتی حیات کا نفسیاتی تجزیہ ہیں۔ صاحب کتاب معاشرے کے مختلف کرداروں کی نفسیات سے خوب آگاہ ہے۔ اس کے تخیل نے یہ کردار تخلیق نہیں کیے بلکہ وہ ان میں زندہ رہا ہے، ان سے مکالمہ کرتا رہا ہے۔ یہ اس کا مشاہدہ بھی ہے اور تجربہ بھی۔ سنی سنائی باتیں بالکل بھی شامل نہیں کی گئیں ماسوائے موقع و محل کو اُجالتے شعروں کے۔ اسی لئے اس کتاب کو پڑھتے ہوئے ایک عجیب سی اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ کتاب دعوت شیراز میں وہی اخلاص اور اپنائیت ہے جو کھانوں میں روا رکھی جاتی ہیں۔ کتاب کا نام دو حوالوں سے اہم ہے۔ ایک تو مصنف کے آباء کا تعلق شیراز شہر سے ہے، دوسرے قاری کو وہ دعوتِ شیراز واقعتا بھلی لگتی ہے جس میں دسترخوان پر کارٹون بھی ہوں، مسکراہٹیں بھی، قہقہے بھی ہوں، دبی دبی ہنسی بھی اور گہرا طنز بھی۔ اپنائیت، شائستگی اور درویشی کی دولت حسین شیرازی کو اپنے آبا ؤ اجداد سے ورثے میں عطا ہوئی ہے۔ 16 ویں صدی میں ہمایوں جب دوسری بار شکست کھا کر ایران گیا تو اس نے جیت کیلئےنئی حکمت عملی مرتب کی۔ ایران سے حملے کی غرض سے نکلتے ہوئے وہ ظاہری اسباب کے ساتھ ساتھ روحانی طاقت کے لیے اُس وقت کے ولی بزرگ سید احمد کو بھی ساتھ لے کر آیا۔ جن کی دعا اور ہمایوں کی تدبیر کی دوا سے فتح اس کا مقدر ہوئی۔ شیراز سے آنے والے یہ بزرگ سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں آباد ہوگئے۔ تبلیغ کا سلسلہ شروع ہوا۔ آپ کے حسن اخلاق سے سینکڑوں لوگ دائرہ محبت میں شامل ہوئے۔ انیس سو پینسٹھ میں سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے امن اور آشتی کے پرچارک اِس گاؤں نے وحشت اور تخریب کا منظر دیکھا بھی اور جھیلا بھی۔ شدید گولہ باری سے در و دیوار سائے سے محروم ہوگئے، سائبان اُجڑ گئے، خلقت بکھر گئی۔ حالات بہتر ہوئے تو پھر سے رونقیں جگمگا اٹھی۔ اسی خان پور سیداں گاؤں میں انیس سو سینتالیس میں پیدا ہونے والے ادیب حسین احمد شیرازی نے مزاح میں اپنی ایک الگ راہ نکالی اور ایک خاص اسلوب کے حامل ٹھہرے۔ اِن کی آمد سے قبل پاکستان میں مزاح کے حوالے سے بہت اعلیٰ ادب تخلیق ہو چکا ہے۔ مشتاق احمد یوسفی سے لے کر عطا الحق قاسمی تک دلفریب رنگ سماعتوں، یادداشتوں اور لہجوں میں گھل چکے تھے۔ اتنے بڑے اور نامور لوگوں کی موجودگی میں مزاح کے میدان میں ایک نیا راستہ نکالنا اور اس کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرا لینا شیرازی صاحب کی بڑی کامیابی ہے۔ موقع ملے تو اُن کی تازہ وارداتوں اور شرارتوں سے لبریز کتاب ’’دعوتِ شیراز‘‘ پڑھئے اور کچھ پل مسکرا لیجئے۔ اُس دن کی منتظر ہوں جب حالات اِس قدر بہتر ہو جائیں گے کہ دوست احباب ایک دوسرے کی طرف آنے جانے سے کترانے کی بجائے بلاتکلف آئیں جائیں گے اور ان کے دستر خوان سے بھی مستفید ہوں گے۔ لفظوں میں دلگداز جذبے سمونے والی شاعرہ رخشندہ نوید لکھتی ہیں
بس یہی سوچ کے میں بھوکی رہی کتنے دن
ہوگی اِک دعوتِ شیراز کہیں اس کے ساتھ
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعوام کو سب کچھ بتادینے کے2سال۔۔محمود شام
Next Article پھوپھی امیر علی کا ثقافتی طائفہ!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.