Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:کراچی میں سب سے بڑا ادبی میلہ
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:کراچی میں سب سے بڑا ادبی میلہ

ایڈیٹردسمبر 16, 20214 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی میں سب سے بڑا ادبی میلہ سجا جس میں روح و دل کے بے شمار لوازمات موجود تھے۔ اسموگ اور کووڈ کی قید میں الجھے ہوئے دل اس کانفرنس یا میلے میں یوں شامل ہوئے کہ جیسے اس میں ان کے لیے زندگی کا پیام جڑا ہو اہو،ادبی میلے میں لوگوں کا ولولہ دیکھ کے دل کو عجیب سی خوشی ہورہی تھی۔ کسی چہرے پر ناامیدی کے سائے نہیں تھے، ہر کوئی پرجوش تھا، ہنستے مسکراتے اور گنگناتے چہروں کے ساتھ ایک دوسرے سے سلام دعا کے سلسلے چل رہے تھے۔ویسے تو میلے میں ہر عمر کے لوگ شریک تھے لیکن نوجوانوں کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ تھی، آڈیٹوریم لوگوں سے بھرا ہوا تھا تو باہر جون ایلیا لان میں سجایا گیا اسٹیج بھی آباد تھا اور اس کے سامنے رکھی کرسیاں بلکہ چاروں طرف لوگوں کی قطاریں تیرتی نظر آتی تھیں-اتنا بڑا میلہ سجانا آسان کام نہیں، ظاہر ہے ان کے پاس ایک بہت متحرک ٹیم ہے لیکن ٹیم کے لیڈر کو ہر وقت چوکس اور فعال رہنا پڑتا ہے نگرانی کرنی پڑتی ہے احمد شاہ کے پاس لگتا ہے جادوئی قوتیں ہیں وہ انتظامات بھی دیکھتا رہا، لوگوں سے ہشاش بشاش چہرے کے ملتا نظر آیا اور دوستوں کے مزاح پر قہقہے بھی لگارہا تھا۔اس بار پاکستان آرٹس کونسل کراچی میں بہت کچھ بدلا ہواتھا۔بہت کچھ نیا بنا ہے سات منزلہ عمارت بنائی گئی ہے جس میں جدید سازوسامان سے آراستہ اسٹوڈیوز،ہال اور دفاتر ہیں۔میں نے شروع میں کہا کہ یہ اردو کانفرنس شاید دنیا کا سب سے بڑا ادبی میلہ ہے، اس لیے کہ اس میں دنیا بھر سے لفظ کی حرمت اور لفظ کے ذریعے زندگی میں خیر لانے والے شرکت کرتے ہیں، وہ لوگ جنہیں عام دنوں میں دیکھنا اور ملنا ممکن نہیں ہوتا علم وادب کی طلب رکھنے والے ان کی بات چیت سنتے ہیں فکر کو غذا ملتی ہے،فکر کے نئے در کھلتے ہیں، زندگی کے راز نئے انداز میں افشا ہوتے ہیں،معنی تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ معاملات کی گہرائی تک حقیقت کا سراغ لگا کر الجھنوں کو سلجھایا جاتا ہے۔
اس بار آرٹس کونسل کے اپنے بینڈ کے نوجوان لڑکے لڑکیوں نے عظیم شاعر فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدید انداز میں ان کا کلام پیش کر کے ہر طرف سحر طاری کردیا، فیض احمد فیض کا لکھا اور نوجوان لڑکیوں لڑکوںکا گایا کلام،’’ہم دیکھیں گے،لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘‘۔دراصل اس جذبے کی عکاسی ہے کہ ہماری نوجوان نسل اس ملک کو سنوارے گی،کسی کا استحصال نہیں کرے گی،عدل کے سامنے سرنگوں ہونے کی رسم ڈالے گی اور معاشرے میں ہر نا انصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرے گی۔قانون کا شملہ بلند کرے گی، دلیل کے ذریعے، محبت کے ذریعے تبدیلی لائے گی۔رقص اعضا کی شاعری ہے۔خوبصورت شعروں کو رقص کے انداز میں ڈھالنا بھی ایک بڑا فن ہے۔انسان لفظوں کا پتلا بن جاتا ہے اور لفظ مجسم ہوکر انسان کی شکل دھار لیتے ہیں۔ شعروں کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کائنات کو سمیٹ کرا سٹیج پر لے آتے ہیں۔ہر شے دائرے میں جھومنے لگتی ہے۔ ہاتھوں سے آنکھوں سے بلکہ وجود کے ہر اشارے سے دیپ روشن ہونے لگتے ہیں اور سامنے بیٹھے لوگ ایک خاص کیفیت میں ڈوب جاتے ہیں جو روح کو سرشار اور نہال کرتی ہے،سوچ کو وسعت کے دائرے میں لاتی ہے۔ڈاکٹر ہما میر کو میں گزشتہ کئی برسوں سے اس کانفرنس کی انتظامیہ میں اپنے فرائض بھرپور طریقے سے نبھاتے ہوئے دیکھ رہی ہوں،ڈاکٹر ہما میر جتنی خوبصورت آرٹسٹ ہیں اتنی ہی شفاف سوچ کی مالک ہیں۔ان کو میں گزشتہ کئی سال سے اس کانفرنس کی انتظامیہ میں اپنے فرائض بھرپور طریقے سے نبھاتے ہوئے دیکھ رہی ہوں۔ ایک سلجھی ہوئی،گہرائی تک چیزوں کو جاننے والی، اسرار اور انکشاف کے درمیان کھڑی ہما میر سے ملاقات ہمیشہ خوشگوار ہوتی ہے لیکن اس بار موقع زیادہ ملا انہوں نے میرے لیے سمندر کنارے ایک خوبصورت مقام پر محبت بھرا اہتمام کیاجس میں ہر دلعزیز گلوکار محمد علی شہکی،آواز کی دنیامیں نئے رنگ لے کر آنے والے عارف انصاری سمیت بہت سے خوبصورت لوگ شامل ہوئے۔
پھر ایسی ہی ایک محفل پی ٹی وی کراچی کے پروگرام منیجر امجد شاہ جو خود بہت اچھے شاعر اور میوزیشن ہیں نے پی ٹی وی میں رکھی۔عروسہ اور ڈاکٹر ہمامیر نے سُر کے وہ رنگ بکھیرے کہ دل پر جمی اسموگ پگھل کر اڑ گئی اور لطافت نے روح و بدن کو شادمان کر دیا۔اختر علی اختر،محمد علی شہکی،محسن رضوی نے منفرد انداز گائیکی کے ذریعے ماحول کو خوبصورت بنائے رکھا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغلام یسین بزنجو کا کالم :گوادردھرنا اور ماہی گیروں کے مسائل
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:مفروضہ خوشحالی کے دعوے اور کساد بازاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 6, 2026

زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

ستمبر 5, 2026

نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.