Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر محمد امین کا چودھواں شعری مجموعہ اقلیم ِ قلم : ڈاکٹر انوار احمد کا تبصرہ
ادب

ڈاکٹر محمد امین کا چودھواں شعری مجموعہ اقلیم ِ قلم : ڈاکٹر انوار احمد کا تبصرہ

ایڈیٹرجولائی 6, 202318 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
book dr amin
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈاکٹر محمد امین کا یہ چودھواں شعری مجموعہ ہے ، تنقید ، فلسفہ ، تصوف اور عروض و لغت کے موضوع پر 20 کتب علاوہ ۔
انہوں نے اس کتاب کے انتساب میں اپنی اسم بامسمی ماں صابراں بی بی کو یاد کیا ہے جو محمد امین سمیت سات بچوں کو صبح اٹھ کر ناشتہ کراکے سکول بھیجتی تھیں ، شام کو ان سب کی تختیاں ” پوچتی ” تھیں ، بکھری کتابیں الگ الگ بستوں میں رکھتی تھیں ۔
ان کی دم ساز کتب کے علاوہ شریک حیات (سیمیں ) تین بیٹیاں ( میمونہ ، شہیرہ اور نمیرہ) ہیں یا ان کے شاگرد اور احباب ۔
ایک کم سن طالب علم کے طور پر مجید امجد کاالتفات نصیب رہا ہے بلکہ ممکن ہے اس کتاب کا نام ” اقلیم قلم ” پڑھتے ہوئے آپ کو مجید امجد کا ایک لازوال مصرعہ یاد آرہا ہو
نہ کوئی سلطنت غم ہے نہ اقلیم طرب
حالانکہ محمد امین کو کئی ایوارڈ مل چکے ہیں تازہ ترین جاپانی شہنشاہ کی طرف سے
The order of the rising Sun
کہ وہ ہائیکو کو اردو میں متعارف کرانے والوں میں سے ہیں ان کے علاوہ جاپانی اردو ریڈر ، جاپانی اردو ڈکشنری ، اردو جاپانی فرہنگ مرتب کر چکے ہیں ۔اگر بلاول بھٹو تازہ دورہ جاپان میں اپنی والدہ کی ہم شکل چھوٹی بہن آصفہ بھٹو کے ساتھ محمد امین کو بھی لے جاتے تو اس دورے کی ادبی اور علمی سمت میں اضافہ ہوتا ۔
محمد امین نے تصوف سے سیکھا یا مجید امجد کی درس گاہ سےان میں تعلی نہیں ، ذرا ایک نظم کی دو لائینیں دیکھئے
کبھی اہل سخن کا ذکر چھڑ جائے
مجھے پھر یاد کر لینا
کیوں کہ وہ شاعری کو اپنا اثاثہ خیال کرتا ہے
مرے خواب تھے جو بکے نہیں ، مرے شعر تھے جو سنے نہیں
انہیں جمع کرتے ہوئے جیا ، ہے یہی اثاثہ غریب کا
اس کا دھیما پن اور انکسار اپنی جگہ مگر وہ کچہریوں کے چکر لگائے بغیر بہت سے وکیلوں کے فن سے واقف ہے
مرے وکیل نے محبوب مجھ سے چھین لیا
ذرا کمال ہنر دیکھئے وکالت میں
اس کتاب میں بہت سی نظمیں ہیں جو مجید امجد کے شعری اسلوب کے تاثر کو بڑھاتی ہیں جیسے
خوبصورت بھکارن ، بیوگی جرم ہے ، بے سمتی ، ایک مٹھی آٹے سے کلو آٹے تک ،ہڑپہ کا مسافر،ہڑپہ کا آدمی ، موئن جو ڈارو کی رقاصہ مورتی ۔اس کتاب کے دو بہت اہم حصے ہیں جدید منطق الطیر( چڑیا ، طوطا، کبوتر ، فاختہ ، ہد ہد ) اور خواب نامہ (رومی سے ملاقات ،سلطان باہو سے ملاقات ، سائیں لطیف بھٹائی سے ملاقات ، حضرت لعل شہباز سے ملاقات ، دیو جانس کلبی سے ملاقات ، سقراط سے ملاقات )
اردو اکادمی ملتان نے اب تک نمایاں ترین جو سیکرٹری دیکھے ان میں محمد امین اور خالد سعید تھے دونوں کا مضمون فلسفہ تھا ، (ڈاکٹر امین کی کلاس فیلو ارشاد خالد نے بھی فلسفے میں ایم اے کیا تھا اور ساہیوال کی ہیں ، میرے استاد سید ریاض حسین زیدی کی طرح) مگر بوجوہ مجھے محمد امین کی خواب میں سقراط سے ملاقات اچھی لگی
مجھے کل خواب میں سقراط نے پوچھا
تمہیں معلوم ہے تم نے کبھی سوچا
تمہارے شہریوں کے سب
تصور ہی غلط ہیں
تمہارا فرض ہے ان کو درست رکھو
یہیں سے امن کا آغاز ہوتا ہے
ریاست کیا ، حکومت کیا ،عدالت کیا
مقنن کے تصور ٹھیک رکھو
نہیں تو پھر
سکوں برباد ہوگا ، زندگی دشوار تر ہوگی
محمد امین کے کلاس فیلو اور دوست سعادت سعید نے بہت وقیع دیباچہ لکھا ہے ، آپ جانتے ہیں کہ سعادت سعید بہت سادگی اور آسانی سے پیچیدہ خیال کو بھی بیان کر دیتے ہیں ، دو ایک فقرے دیکھئے :
اقلیم قلم کی نظمیں موجود سماج کی معروضی حقیقتوں کو داخلی فکری جوہر سے ممتزج کرتی نظر آتی ہیں ،شاعر کی ذات کی کٹھالی میں پگھل کر نئی نظمیہ صورت اختیار کرنے والے کوائف علامتی معنویت کی آئینہ بندی کرتے ہیں ۔ ۔۔ شاعر کے خواب ناموں ، اختصاری، ایجازی نسبتوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے ”
یہ کتاب ملتان کے نوجوان پبلشر عبدالحنان نے شائع کی ہے جو ہمارے بہت پیارے رضی الدین رضی کے بیٹے ہیں خط و کتابت سے کتاب منگوانا چاہیں تو 73 اے ، جلیل آباد کالونی ، ملتان کو لکھئے اور رابطہ نمبر
03186780423
قیمت صرف 500 روپے ہے 12 دسمبر 1947 میں پیدا ہونے والے ایک شاعر ، عالم اور استاد کو مل جل کر یہ طمانیت تو دیجئے کہ ان کا چودھواں شعری مجموعہ ہاتھوں ہاتھ گیا (تنگ دستی کا بہانہ کسی کام کا نہیں )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی
Next Article ورلڈ کپ میں صرف بھارت نہیں، تمام ٹیموں کےخلاف میچوں پر توجہ ہے، بابر اعظم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.