Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : امن بے بس عوام کی خاطر
لکھاری

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : امن بے بس عوام کی خاطر

ایڈیٹرمئی 9, 202522 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آٹھ مئی کی صبح آنکھ کھلی تو خبر دیکھی کہ انڈیا نے پاکستان کو چھ مقامات پر ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا جن میں زیادہ تر مساجد تھیں۔ اس کے نتیجے میں معصوم شہری جاں بحق ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ پلک جھپکتے ہی سوشل میڈیا پر حملوں کی دہشتناک ویڈیوز وائرل ہو گئیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہء طیبہ کا ورد کرتے نظر آئے۔ پاک فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔ عالمی طاقتوں کے سربراہان، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں، نے دونوں ملکوں کو جنگ سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک خبر یہ بھی دیکھی کہ انڈیا نے سرحد پر سفید جھنڈا لہرا دیا جسے پاکستانیوں نے اعتراف شکست قرار دیا۔ یہ بہت مضحکہ خیز صورتحال ہے۔ آئیے اس کا پس منظر دیکھتے ہیں۔
انڈیا اور پاکستان دونوں میں برسراقتدار جماعتیں عوامی حمایت سے محروم ہیں۔ نریندر مودی آخری الیکشن میں بمشکل کامیاب ہوئے اور انھیں اتحادیوں کی مدد سے حکومت قائم کرنا پڑی۔ ان کی مذہبی انتہا پسندی، بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ان کے خلاف امتیازی قوانین کے نفاذ، اور خراب معاشی کارکردگی نے عوام میں ان کی مقبولیت بےانتہا کم کر دی ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اگلا انتخاب کانگریس اور راہول گاندھی کی قیادت میں جمع ہونے والی اتحادی جماعتوں سے ہار جائیں گے۔ اس کے علاوہ صوبہ بہار میں رواں سال کے آخر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہیں، اور وہاں بھی ان کی پوزیشن اچھی نہیں ہے۔ انڈیا میں اظہار رائے پر سنگین پابندیاں عائد ہیں اور سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کا اظہار حال ہی میں حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی نے کیا ہے۔
پاکستان میں بھی اس وقت ایک غیر مقبول حکومت قائم ہے جو انتہائی مشکوک انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدار آئی تھی۔ حزبِ اختلاف کے رہنما عمران خان کرپشن کے سنگین جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ملک میں پیکا جیسا متنازعہ قانون نافذ ہے جس کی وجہ سے اظہار رائے پر مکمل پابندی ہے۔ بلوچستان میں مقبول عوامی رہنما ماہ رنگ بلوچ قید ہیں۔ سندھ میں پانی کے مسئلے پر حکومت کو شدید عوامی مزاحمت کا سامنا ہے۔ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مرکز سے شدید ناخوش ہے۔ کل ہی پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے قائدین پر بدترین جسمانی تشدد کیا گیا۔
دونوں ملکوں میں غیر مقبول حکومتوں کی مدد کے لیے ایک مسئلہ ہمیشہ سے موجود رہا ہے، اور وہ ہے مسئلہ کشمیر۔ اس مسئلے نے پچھلے پچھتر سالوں میں بہت سی کمزور حکومتوں کی ڈوبتی ناؤ پار لگائی ہے۔ اس بار بھی اسی مسئلے کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے کشمیر میں پہلگام حملے کے پندرہ منٹ کے اندر ریاست پاکستان پر اس کا الزام تھوپ دیا۔ پاکستان نے اس الزام کو مسترد کیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی تجویز دی۔ لیکن مودی سرکار کی طرف سے انڈیا میں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی مدد سے جنگی جنون کو ابھارا گیا۔ یہ جنون اس قدر بڑھ گیا کہ انڈیا میں جاوید اختر جیسی ترقی پسند شخصیات بھی پاکستان سے جنگ کا مطالبہ کرنے لگیں۔ کل پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ کی گئی جس میں انھوں نے انڈیا کو صرف باتیں کرنے کی بجائے حملہ کرنے کا پیغام دیا۔ وزیر دفاع کی جانب سے اس پیغام کے بعد انڈیا کے حملے کا بہت زیادہ امکان پیدا ہو گیا تھا اور وہی ہوا۔
انڈیا میں ہندو انتہا پسند حکومت کا جنگی جنون قابل فہم ہے لیکن پاکستان کو اس صورتحال میں جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ عوام کی معاشی حالت دونوں ملکوں میں اتنی خراب ہے کہ وہ پہلے ہی غربت اور افلاس کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ جنگ سے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو سیاسی فوائد حاصل ہوں لیکن عوام کی معاشی حالت مزید خراب ہو جائے گی۔ ان حالات میں ساحر لدھیانوی کی مشہور زمانہ نظم "اے شریف انسانو!” کا ایک ٹکڑا پیش کر کے اجازت چاہوں گا:
جنگ افلاس اور غلامی سے
امن بہتر نظام کی خاطر
جنگ بھٹکی ہوئی قیادت سے
امن بے بس عوام کی خاطر
جنگ سرمائے کے تسلط سے
امن جمہور کی خوشی کے لیے
جنگ جنگوں کے فلسفے کے خلاف
امن پر امن زندگی کے لیے

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بھارتی حملہ پاک بھارت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا!
Next Article ڈرونز کی تباہی کے بعد بھارتی فوج ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے لگی، چھے افراد ہلاک : پاک فوج نے بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 3, 2026

نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 28, 2026

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.