نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 104 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔
ادارے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 38616 ٹیسٹ کیے گئے۔ نتائج کے مطابق 2869 افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ چار دو فیصد ہے۔
دریں اثناء پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹرکورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا ہے۔
وبا کے دوران ہلاک ہونے والے کل ڈاکٹروں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر فضل رحیم سینئر پتھالوجسٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ دیر کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد آج وفات پا گئے۔ڈاکٹر فضل رحیم گزشتہ دو ہفتوں سے ہسپتال میں داخل تھے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:بیانات، تضادات اور وضاحتیں: سچ کیا ہے؟
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:یومِ تشکر: مکافاتِ عمل

