Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»جنگ، مذہب اور طبقاتی سچائی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
لکھاری

جنگ، مذہب اور طبقاتی سچائی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ایڈیٹرمارچ 1, 202646 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iran under attack march 1st
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق مصدقہ جنگی مجرم اسرائیل نے ایران کے شہر مناب میں طالبات کے ایک اسکول پر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں 53 طالبات شہید اور متعدد زخمی ہو گئی ہیں۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے اس بزدلانہ کارروائی کی بھرپور مذمت کی ہے۔ لیکن کیا یہ مذمتیں اس طرح کے مظالم کو روکنے کے لیے کافی ہیں؟ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں واقع امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران پر 1979 سے مذہبی انتہاپسند شیعہ ملاؤں کی حکومت ہے۔ ایرانی مذہبی رہنما خامنہ ای کی قیادت میں قائم یہ مذہبی آمریت آغاز ہی سے اپنے شہریوں پر ظلم و ستم ڈھاتی چلی آ رہی ہے۔ پچھلے چند برسوں میں ایرانی ریاست نے اپنے مخالفین، بالخصوص خواتین، پر جبر کی انتہا کر دی ہے۔ ایرانی خواتین کو حجاب نہ اوڑھنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بعض کو ہلاک کیا گیا، اور ان مظالم کے خلاف سیاسی جدوجہد کرنے پر قید و بند میں رکھا گیا ہے۔ اس اندرونی انتشار نے ایرانی ریاست کو کمزور اور کھوکھلا کر دیا ہے، جس کا فائدہ اس کے بیرونی دشمنوں، اسرائیل اور امریکہ، نے اٹھایا ہے۔
ایران پر قابض رجعتی حکمران بظاہر مذہبی نظریات رکھتے ہیں اور مذہب کے ذریعے معاشرے کو اخلاقی بنیادوں پر سنوار کر بہتری لانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ایران اور دنیا بھر کے مظلوم محنت کش عوام کے مسائل کا حل محض مذہبی اصلاحات میں ہے؟ میرا خیال ہے کہ صرف مذہبی یا اخلاقی اصلاحات سے معاشرتی بگاڑ کو مکمل طور پر درست کرنا ممکن نہیں۔ دنیا کے مذاہب عوام کو ایک اخلاقی لائحۂ عمل دیتے ہیں جس کے مطابق لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا چاہیے۔ رمضان المبارک جیسے ایام ہمیں صبر اور برداشت کا سبق دیتے ہیں۔ لیکن کیا مذہبی افراد میں عمومی طور پر یہ خوبیاں موجود ہوتی ہیں؟ اگر ایسا ہوتا تو ایران اور افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی نظر نہ آتی۔
حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر کے مذہبی اور آزاد خیال حکمران اس وقت ظلم کے ایک مشترکہ نظام کے پیروکار ہیں جسے سرمایہ داری کہا جاتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے طاقتور طبقات اپنے مالی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں اور کمزور طبقات پر جبر روا رکھتے ہیں۔ انہی مشترکہ مفادات کی بنیاد پر عالمی طاقتیں اپنے بین الاقوامی تعلقات استوار کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب ایران اور افغانستان جیسی ریاستوں پر حملے ہوتے ہیں تو انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مذمت یا حمایت کرتے وقت مختلف تاویلیں پیش کرنا پڑتی ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں ہم درست اور غلط کی تمیز کھو بیٹھتے ہیں۔
ہم بعض اوقات سامراجی قوتوں کے دفاع یا مخالفت میں یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ امریکہ یا ایران کا یہ اقدام غلط یا درست ہے، لیکن دیگر معاملات میں ہم ان کے مکمل حامی یا مخالف بن جاتے ہیں۔ اس نوعیت کے تجزیات اکیسویں صدی کے سائنسی دور میں غیر سنجیدہ محسوس ہوتے ہیں۔ آج دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے۔ ایسے میں کیا یہ وقت نہیں آ گیا کہ دنیا کے محنت کش طبقات ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہوں؟ لیکن کیا محکوم طبقات حب الوطنی یا مذہب کی بنیاد پر متحد ہو سکتے ہیں؟ کیا ہم ساری دنیا کو پاکستانی، افغان، اسرائیلی یا ایرانی بنا کر ایک کر سکتے ہیں؟ یا ہمیں پرامن دنیا کی تشکیل اور مشترکہ ترقی کے لیے کسی وسیع تر انسانی بنیاد پر اتحاد کی ضرورت ہے؟
میرا خیال ہے کہ قومی یا عالمی تنازعات کا تجزیہ کرتے وقت ہمیں اپنے ملک سمیت دنیا بھر کے محنت کش عوام کے مفادات کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔ اگرچہ دنیا کے محنت کش قومی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہیں، لیکن طبقاتی لحاظ سے وہ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ شاید یہی بنیاد ہمیں دنیا بھر کے تنازعات کا زیادہ واضح اور غیر مبہم تجزیہ فراہم کر سکتی ہے، جس کے ذریعے ہم حق اور ظلم میں بہتر امتیاز کر سکیں۔ اگر ہم یہ دیکھیں کہ پاک۔افغان یا اسرائیل۔ایران جنگوں میں کون سے طبقے کو نقصان پہنچتا ہے تو نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ ہر ملک کے محنت کش طبقات ہی سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں چاہے وہ امریکی ہوں، اسرائیلی، ایرانی، افغان یا پاکستانی۔
یہی زاویۂ نظر ہمیں انسانی حقوق کے حقیقی تحفظ کی طرف لے جا سکتا ہے، تاکہ ہم محض مذمتی بیانات سے آگے بڑھ کر ایک منصفانہ اور پُرامن عالمی نظام کی تشکیل کی سمت سوچ سکیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایران اسرائیل ایران اسرائیلی جنگ جنگ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسری لنکا کو 147 رنز پر روکنے میں ناکام : پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر
Next Article آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی اطلاعات : میت بھی مل گئی ہے: ایرانی حکام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم

اپریل 15, 2026

دور سے آتے ہوئے چیتے کی بو : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 8, 2026

مجھے کس جرم میں قتل کر دیا گیا ؟ صدائے ابابیل / معصومہ شیرازی کا اختصاریہ

اپریل 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.