Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چمن میں طویل ترین دھرنے اور تین ہلاکتوں کے بعد دوسرے رو ز بھی ہنگامے
daud tahir

چمن میں طویل ترین دھرنے اور تین ہلاکتوں کے بعد دوسرے رو ز بھی ہنگامے

ایڈیٹرجولائی 31, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Chaman map
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چمن : بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دوسرے روز بھی صورتحال کشیدہ رہی جبکہ فائرنگ اور پتھراﺅ سے مزید دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔گذشتہ روز افغانستان سے متصل چمن میں سرحد کی بندش کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون سمیت کم از کم تین افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ ان پر سکیورٹی فورسز نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔ جبکہ بلوچستان کے وزیر داخلہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔چمن ہسپتال کے ایک سینئیر اہلکار نے بتایا کہ ’آج ہسپتال میں دس افراد کو لایا گیا جن میں سے پانچ افراد کو گولیاں لگی تھیں۔‘اہلکار کے مطابق جن پانچ افراد کو گولیاں لگیں ان میں سے چار افراد کو چمن میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
ہسپتال کے اہلکار کے مطابق پانچ افراد پتھر لگنے سے زخمی ہوئے تھے جن میں لیویز فورس کے اہلکار شامل تھے۔
افغان بارڈر کے قریب دھرنا
چمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح کے وقت مظاہرین کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی اور پاکستان افغانستان بارڈر کے قریب دونوں ممالک کے درمیان شاہراہ پر دھرنا دیا۔اطلاعات کے مطابق اس دوران لیویز فورس کے اہلکاروں نے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی جس کے دوران مظاہرین نے لیویز فورس کے اہلکاروں پر پھتراﺅ کرنے کے علاوہ ان کی ایک گاڑی کو بھی نذر آتش کیا۔ پھتراﺅ سے لیویز فورس کے اہلکار زخمی ہوئے۔
مظاہرین نے قریب واقع قرنطینہ مرکز میں مزید توڑ پھوڑ بھی کی۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران مظاہرین پر فائرنگ سے پانچ مظاہرین زخمی ہوئے۔بعض ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ گذشتہ شب دونوں ممالک کے سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا تھا۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے لیکن تاحال پاکستانی حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
سرحد کی کشیدہ صورتحال کے جائزہ لینے کے لیے بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو اور دیگر وزرا سرحدی شہر چمن کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔وہاں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس بھی ہوا جس میں سویلین اور فوجی حکام نے شرکت کی۔
مظاہرے کیوں ہو رہے ہیں؟
چمن سے سرحد کو کورونا کے باعث مارچ کے مہینے میں بند کیا گیا تھا۔
تاہم بعد میں اسے دوطرفہ تجارت، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو فورسز کی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا لیکن پیدل آمد و رفت پر پابندی کو برقرار رکھا گیا۔کورونا کے پیش نظر پابندی سے پہلے چمن سے ہزاروں تاجر اور مزدور روزانہ کی بنیاد پر کاروبار اور محنت مزدوری کی غرض سے افغانستان کے سرحدی علاقے میں جاتے اور آتے تھے۔پیدل آمد و رفت پر پابندی کو برقرار رکھنے کے خلاف چمن کے مقامی تاجروں اور مزدوروں نے یہاں کی تاریخ کا طویل ترین احتجاج شروع کیا جو کہ ڈھائی مہینے سے زائد کے عرصے سے جاری ہے۔سرکاری حکام کے مطابق عید پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی حکام نے سرحد کو دو دن کے لیے پیدل آمد و رفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ افغان شہری عید منانے کے لیے افغانستان جاسکیں اور وہاں سے پاکستانی شہری پاکستان آسکیں۔حسب معمول تاجر اور مزدوراحتجاج کی غرض سے سرحد کے قریب جمع ہوگئے تھے جس پر انھیں سیکورٹی فورسز نے بتایا کہ وہ وہاں سے دور ہوجائیں تاکہ سرحد کو افغانستان جانے والوں کے لیے کھول دیا جائے۔
تاہم جمعرات کو جب تاجروں اور مزدوروں نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کیا تو اس میں تاخیر ہوئی جس پر افغانستان جانے والے لوگ اشتعال میں آگئے اور سرحد پر لگی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کرنے لگے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک افغان چمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگوشت کا مسلک اور عید پر شہید : صدائے عدل/قیصرعباس صابر
Next Article چمن میں کیا ہورہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہے ؟ ۔۔ عابد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

پاکستان نے استنبول مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کر دیا : طالبان نے ہٹ دھرمی کی ۔۔ عطاء تارڑ

اکتوبر 29, 2025

افغان عوام پاکستان سے کیوں شاکی ہیں ؟ برملا / نصرت جاوید

اکتوبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.