خیرپور: ناراکینال میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی ،کشتی میں سوار 5 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 6 افراد لاپتہ ہوگئے ۔
رپورٹس کے مطابق باراتیوں کی کشتی الٹنے کا واقعہ علاقہ کھینواری کے قریب نارا کینال میں پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں 11 افراد سوار تھے جن میں سے کچھ کو دیہاتیوں نے جبکہ کچھ اپنی مدد آپ کے تحت باہر آنےمیں کامیاب ہوئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی الٹ جانے سے 6 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
کشتی میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے قریبی گاؤں جا رہے تھے، ڈوبنے والوں کا تعلق شر برادری سے ہے، کشتی میں سوار تمام افراد گوٹھ جمال الدین کے رہائشی تھے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

