Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بلاول بھٹو کی جاپان کے وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق
اہم خبریں

بلاول بھٹو کی جاپان کے وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

ایڈیٹرجولائی 3, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹوکیو :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، نجی شعبہ دوطرفہ تعلقات میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
دفترخارجہ کے مطابق جاپان کے سرکاری دورے کے موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا سے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اس موقع پر جاپانی وزیر اعظم کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس سے قبل ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ دورہ جاپان کے دوران میزبانی پر وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ میرا جاپان اور خوبصورت شہر ٹوکیو کا پہلا دورہ ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور جاپان دیرینہ دوست ہیں، پاکستانی عوام جاپان اور جاپانی عوام کے لیے گرمجوشی اور محبت کے گہرے جذبات رکھتے ہیں، ہم ضرورت کے وقت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے مسلسل اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے ذریعے تعلقات میں نئی توانائی اور ولولہ دیکھا ہے، مجھے آسیان علاقائی فورم کے 29ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر 4 اگست 2022 کو کمبوڈیا میں جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی سے ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا، آج ہم نے ملاقات سے اپنی بات چیت کو آگے بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ بہت نتیجہ خیز بات چیت کی کہ کس طرح دونوں ممالک ہمارے باہمی تعاون کو مزید گہرا کرسکتے ہیں، ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی اور تبادلے، آئی ٹی، سیاحت اور زراعت جیسے شعبوں میں اپنے باہمی فائدہ مند دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے مشترکہ طور پر پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سولرائزیشن، ڈی سیلی نیشن اور واٹر پیوریفکیشن اور ہاؤسنگ اور انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کے شعبوں میں زیادہ اثر رکھنے والے ٹارگٹڈ پروگراموں پر مل کر کام کرنے کے امکانات کو تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ فریقین نے ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے پاکستان میں جاپانی زبان کے لیے لینگویج اسکل اسیسمنٹ ٹیسٹ کرانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جاپان میں نوجوان پاکستانی ہنر مند انسانی وسائل کی درآمد اور ان کی زبان کی تربیت کو تعاون کا ایک اہم شعبہ قرار دیا ہے، بات چیت میں پاکستان میں جاپانی اداروں کی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر بھی غور کیا۔
انہوں نے کہا کہ جاپان کے دورے کے دوران نجی شعبے، مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینکس سے بھی بات کروں گا، دونوں ملکوں کو مثبت بات چیت کو مزید آگے بڑھانے اور تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کے لیے ہر سطح پر مصروف رہنے کی ضرورت ہے، جاپان کے دورے کے دوران نجی شعبہ کے افراد سے ملاقات کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مہمان نوازی پر جاپانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یکم سے 4 جولائی تک جاپان کا 4 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے جاپان کے وزیرخارجہ اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکنے کا حکم واپس لے لیا
Next Article سویڈن حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مجرموں کے خلاف تادیبی کارروائی کرے، وزیراعظم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.