Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بار کونسلز ، تانگہ ایسوسی ایشن اور غیرت کا لاک ڈاؤن۔۔صدائے عدل/قیصر عباس صابر
قیصر عباس صابر

بار کونسلز ، تانگہ ایسوسی ایشن اور غیرت کا لاک ڈاؤن۔۔صدائے عدل/قیصر عباس صابر

ایڈیٹراپریل 10, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lawers
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پوری دنیا لاک ڈاؤن میں کیا گئی کہ کچھ اداروں کی غیرت بھی غیر اعلانیہ طور پر بے حسی کے تابوت میں مدفون سرد مہری کے بے آباد قبرستان میں جا سوئی۔وکلا جو “لارڈز کے پیشے “کے نام کا بھرم رکھتے رکھتے کھائی میں گرنے کے قریب ہیں اپنی بار کونسلوں کی بلا وجہ چپ پر حیران ہیں۔
وہ بار کونسلز جو حقوق کی علمبرداری کی قسمیں اٹھاتے نہیں تھکتیں اب ذاتی مفادات کے پنجرے سے باہر نہیں نکل رہیں۔پہلی بار وکلا پر وقت آن پڑا ہے تو لیڈرز پیٹھ دکھاتے نظر آئے،ان سے تو انجمن تاجران ،تانگہ ایسوسی ایشنز، گدا گران یونینز، تنظیم خاکروبان شہر ، ایوان صنعت و تجارت اور گور کنوں کی تنظیمیں بہتر ہیں جو اپنے ممبران کیلئے ریلیف لینے کے لئے کوشاں ہیں۔
چند نامور وکلا کو چھوڑ کر اکثریت کا حال اونٹ کے بچے کی مانند ہے جسے نہ ذبح کیا جا سکتا ہے اور نہ اس پر وزن لادا جا سکتا ہے۔نہ وہ بھیک مانگ سکتے ہیں اور نہ قطار میں کھڑے ہو کر راشن لے سکتے ہیں۔کالے کوٹ کے رکھوالے سرکاری امداد کے بارہ ہزار کے حصول سے بھی باہر ہیں۔جج صاحبان اپنی تنخواہوں کے ساتھ کرونا کا خوابیدہ عرصہ بادشاہوں کی طرح گزار رہے ہیں اور وکلا خالی جیب عدلیہ کی آزادی کے کھوکھلے نعرے کی گونج میں مست دھمال ڈالتے ہیں۔وکلا لیڈرز بھنگ پی کر اجلاس اجلاس کی شطرنج کی بے ترتیب چالیں بھی بھول چکے ہیں۔
جب ہر ادارہ اپنے ساتھیوں کے لئے مشکل وقت کا کچھ زاد سفر حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے تو ایسے وقت میں بار کونسلز دو دو ہزار فی کس کا زہریلا سپرے کرنے کی نوید سنا رہی ہیں۔ ہمہ وقت حکومتوں کی ترجمانی اور معاونت کرنے والی لیڈرشپ نہ جانے کیوں اپنے تہی دست ساتھیوں کو بے نوائی کے اجڑے دیار میں چھوڑ کرخود آئیندہ الیکشن کی تیاری میں مصروف ہیں۔اپنا ساتھی نہ بھی سمجھیں صرف ووٹر سمجھ کر ان کی چارہ گری کریں کہ یہی وہ ووٹرز ہوتے ہیں جو آپ کی عزت و منزلت کا سبب بنتے ہیں انہیں کی پاسداری کیلئے آپ کو پاکستان بار کونسل اور صوبائی بار کونسلز میں بھیجا جاتا ہے مگر آپ وہاں جاکر اپنی ذرا سی بلند بامی دیکھ کر ماضی قریب کی وہ چلہ کشی بھول جاتے ہیں جو اپنے جونئیرز کے ساتھ کاٹی ہوتی ہے۔
اپنے نوجوان ساتھیوں اور کلرکوں کو بھی بھول چکے ہو جن کے شب و روز آپ کی دستگیری کے سبب گزرتے تھے.اک مدت ہونے کو ہے کہ وہ اپنے بچوں سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں اور خود کو کوستے ہیں کہ کیوں بے حس شعبے کا انتخاب کیا؟
یاد رکھنا وبائیں بار بار نہیں آیا کرتیں اور یہ بھی یاد رکھنا آپ کی بے اعتنائی آپ کو ہمیشہ کیلئے گمنامی کے بہاؤ میں غرق کردے گی اور پھر سیاسی بانکپن ڈھونڈتے رہ جاؤ گے۔یہ بھی یاد رکھنا یہ غیور طبقہ کبھی ہاتھ نہیں پھیلائے گا ان کے پیٹ خالی مگر وجود میں خودداری کی حرارت موجود رہے گی۔ انہیں عزت نفس کے تمام اسلوب نبھانے آتے ہیں۔ اپنے ساتھیوں کا بھرم ٹوٹنے سے پہلے ان کی دہلیز پر ان کا حق پہنچا دیا جائے تو بہتر ہے۔
بار رہنما جو ہزاروں وکلا کا سودا مرکزی منڈی میں کروڑوں میں کر آتے ہیں اب کہاں روپوش ہیں سب سے بڑے اور مہلک کرونا وائرس تو وہ خود ہیں جو مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے سیلف آئی سولیشن میں جا چکے ہیں۔کیا آپ تب آؤ گے جب کفن کا اہتمام کرنا ہوگا؟
بارز کے صوبائی دفاتر میں جو فنڈز موجود ہیں کیا وہ صرف نمائشی ہیں؟ کیا حکومت کے پاس تعلیم یافتہ طبقے کیلئے کچھ نہیں بچا؟کیا اپنا حق لینے کیلئے پھر سے کفن اوڑھ کر سڑکوں کی خاک اڑانی ہوگی؟
اس سے پہلے کہ وقت کا پہیہ گھوم کر گردش افلاک تک جا پہنچے اپنے ضمیر پر پڑے بے حسی کے لاک ڈاؤن توڑ کر نوجوان وکلا کا بھرم بچانا ہوگا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لاک ڈاؤن وکلاء کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔اپریل کے بعد بھی لاک ڈاؤن کا خدشہ
Next Article کورونا : پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا۔۔علی سخن ور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

گرین لاک ڈاؤن، کاروباری طبقہ اور دیہاڑی دار : عمران علی خان کا کالم

نومبر 20, 2024

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.