Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے ؟ : ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ
اظہر سلیم مجوکہ

آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے ؟ : ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ

ایڈیٹرمارچ 25, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا میں ایک نئی اور خوفناک وباءکورونا نے 44 ممالک میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کے ذریعے ایک ارب لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے شہر کے شہر اور بستیاں ویران اور سنسان ہو کر رہ گئی ہیں پاکستان میں بھی یہ وباءتیزی سے پھیلتی دکھائی دے رہی ہے اور حکومت نے عوام کے تعاون سے اس کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے جس میں فوج قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیاسی و سماجی طبقے بھی اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پرعزم ہیں۔
حکومت کیلئے بھی ایک نیا چیلنج سامنے آیا ہے اور ٹڈی دل کے حملے کے بعد کورونا وائرس سے نپٹنے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے بقول منیر نیازی
اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
سوشل میڈیا پر بھی کورونا وائرس کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ایسے میں الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ماہرین سے دست بستہ گزارش ہے کہ عوام تک آگاہی میں اپنا موثر کردار ادا کریں نہ کہ اپنی ماہرانہ صلاحیت سے متاثر کرنے کیلئے عوام کو ڈرانے کا باعث بنیں اس وقت لوگوں کو کورونا وائرس سے ڈرانے کی نہیں بلکہ اس موذی وباءکے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔
ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ موت برحق ہے اور اپنے وقت پر آتی ہے اس کے باوجود ”نیند کیوں رات بھر نہیں آتی “والی صورت حال بھی درپیش ہے۔
حیرت کی بات ہے کہ امت مسلمہ اپنے مرکز سے دور ہو گئی ہے کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ خالق اپنی مخلوق سے ناراض ہو گیا ہے۔ بے موسمی بارشیں اور کورونا جیسی وباءنے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔ مسجد، مندر، مے خانے، سینما گھر، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، تفریح گاہیں سبھی ویران ہو گئے ہیں جہاں خوبصورت چہروں ، نقرئی قہقہوں اور روشنیوں کی چمک دمک اور رنگوں کی بہار دکھائی دیتی تھی وہاں اب حیرانیوں اور ویرانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے
کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
جہاں لوگ گلوبل ویلج کا حصہ بنتے ہوئے دور دراز کے لوگوں سے رابطے پر تھے جہاں ایک شہر ایک بستی اور ایک گلی کے مکین اپنے ہمسایوں کے دکھ درد اور خوشی غمی سے بے نیاز اور لاپرواہ تھے اب پھر ہر شخص ایک دوسرے سے کنی کتراتا نظر آ رہا ہے کورونا وائرس ہوا میں ہے یا فضا میں ہے ہر کوئی ایک بے نام سے خوف کا شکار ہے۔ بار بار ہاتھ دھونے کی تلقین کی جا رہی ہے کہ کہیں لوگ اس وائرس کی وجہ سے زندگی سے بھی ہاتھ نہ دھو بیٹھیں۔ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے منع کیا جا رہا ہے پہلے بھی لوگوں کے دل نہیں ملتے تھے اب ہاتھ ملانے سے بھی رہے ایسے ماحول میں بھی ہاتھ دکھانے والے گلے پڑنے والے لوگ اپنی شعبدہ بازیاں دکھا رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے ذریعے اس وائرس کے اثرات روکنے اور کم کرنے کے اقدامات یقینا لائق تحسین ہیں جس پر حکومت اور عوام کو ایک پیج پر ہونا چاہیے کو رونا سے خوف زدہ ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ اللہ کی طرف بھی رجوع کرنا چاہیے۔ عفو و درگزر کے رویے کے ساتھ ساتھ استغفار کی تسبیح کرنا چاہیے۔ حکومتوں اور عوام کی بے حسی کی وجہ سے اب بہت سے لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہو رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام 234 دن سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں دنیا کے کئی ممالک میں انسانوں پر ظلم و بربربیت کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں۔ عافیہ صدیقی ایک عرصے سے امریکہ کی قیدی ہے۔
ایک طرف اس وباءکو امریکہ اور اسرائیل کی سازش قرار دیا جا رہا ہے اور دوسری طرف یہ ہم سب کے اعمال کا نتیجہ دکھائی دے رہی ہے۔ آج عمرے اور زیارات سے واپس آنے والوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگوں کا ان کی مرکزی قومی اور مقامی عبادت گاہوں میں داخلہ محدود کر دیا گیا ہے کیا ایسا تو نہیں کہ خدا بندوں کی ریاکاری اور دکھاوے کی وجہ سے ناراض ہو گیا ہے کہ ہم دکھاوے کی عبادتیں کر کے حقوق العباد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اللہ کی مخلوق کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جھوٹ، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، ریاکاری، منافقت، حسد اور لڑائی جھگڑے کے ذریعے معاشرتی مسائل اور بگاڑ کا باعث بن رہے ہیں۔ اللہ جو اپنی مخلوص سے سترماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے اگر ناراض ہے تو پھر آئیے اسے اپنے سجدوں کے ذریعے مناتے ہیں، اپنے ہاتھوں کے پیالے میں دعاؤں کے تحفے سجاتے ہیں اپنے اشکوں میں ندامت کے دیئے جلاتے ہیں۔اپنے دکھ درد اور پریشانی کا احساس ہوتے ہوئے دوسروں کیلئے جینا بھی سیکھتے ہیں دوسروں کیلئے بھی آسانیاں تلاش کرتے ہیں۔ تکبر، غرور ، لالچ اور منافقت کے بتوں کو پاش پاش کرتے ہیں۔ اپنا ظاہر باطن ایک کرتے ہیں تو وہ خالق تو صرف کن اور فیکون پر قادر ہے سب ٹھیک کر دے گا۔
آج ہر شہر کے مکین ہاتھوں میں دستانے اور چہروں پر ماسک چھپائے ایک دوسرے سے چھپتے پھرتے ہیں آپس میں پیار محبت روا رکھنے مصافحہ کرنے اور گلے ملنے کی اسلامی اور اخلاقی اقدار سے پرہیز کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
کے مصداق ایک دوسرے سے ہاتھ چھڑاتے نظر آ رہے ہیں اور گلوبل ویلج کی منزلیں طے کرتے پھر تنہائی کی سٹیج پر آ کھڑے ہوئے ہیں ۔ محمود شام کے بقول
عجیب درد ہے جس کی دوا ہے تنہائی
بقائے شہر ہے اب شہر کے اجڑنے میں
اور بقول جون ایلیاءاب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے لیکن شہر کی بے چراغ گلیوں میں زندگی ابھی انسانوں کو ڈھونڈتی نظر آتی ہے مگر لوگ ابھی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے نرغے میں ہیں گویا
یونہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر بھی رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا رو
بشیر بدر کے یہ اشعار موجودہ موسم اور مزاج کی صحیح عکاسی کر رہے ہیں کہ اب تو شام ہی نہیں صبح بھی گھروں میں گزارنے کے احکام جاری ہو چکے ہیں خدا سے دعا ہے کہ تنہائی اور خوف کا یہ ویران موسم جلد تبدیل ہو اور ہر طرف ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے اور ہولے ہولے چلتی بادنسیم بیماروں کیلئے وجہ قرار بن جائے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جون ایلیا لاک ڈاؤن کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔پاکستان میں لاک ڈاؤن لازم ہو چکا تھا
Next Article لاک ڈاؤن اور قورنٹائن ڈے: صائمہ نورین بخاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

گرین لاک ڈاؤن، کاروباری طبقہ اور دیہاڑی دار : عمران علی خان کا کالم

نومبر 20, 2024

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.