Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سارہ قتل کیس: ایاز امیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد

سارہ قتل کیس: ایاز امیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایڈیٹرستمبر 25, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ayyaz amir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سارہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے والد و سینئر صحافی ایاز امیر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔
سینئر صحافی کو ڈیوٹی جج ایسٹ زائد ترمزی کی عدالت پیش کیا گیا، ایاز امیر کو گزشتہ رات تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
پیشی کے دوران پولیس کی جانب سے ایاز امیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ملزم ایاز امیر نے کہا کہ میں نے خود پولیس کو اطلاع دی، ایس ایچ او کو فارم ہاوس کا پتا تک میں نے دیا۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ ایاز امیر مقدمہ میں نامزد نہیں، پولیس نے استدعا کی ملزم ایاز امیر کو شامل تفتیش کرنا ہے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، کیس بہت ہائی پروفائل ہے، کینڈین نثراد پاکستانی خاتون سارہ کو قتل کیا گیا ہے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ میرے موکل ایاز امیر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
اس دوران ایاز امیر نے عدالت میں بولنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ایاز امیر کو روسٹم پر بلا لیا جہاں ایاز امیر نے کہا کہ میں نے آئی جی اسلام آباد کو کال کر کے واقعے کے بارے میں بتایا، میں نے فارم ہاوس کا ایڈریس بتایا، مجھے ہی گرفتار کر کیا گیا۔
ایاز امیر نے کہا کہ شاہنواز ملزم ہے، اس سے کوئی ہمدردی نہیں، عدالت نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ ایاز امیر کو کیوں گرفتار کیا گیا، کیا تفتیش کرنی ہے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہا ایاز امیر شاہنواز امیر کی چکوال میں ہونے والی شادی میں موجود تھے، ایاز امیر نے مقتولہ لڑکی سے حقائق چھپائے۔
ملزم ایاز امیر نے کہا کہ میں نے شادی سے قبل لڑکی کو بتایا کہ شاہنواز امیر کی دو شادیاں ہو چکی ہیں، شاہنواز امیر نشے کا عادی ہے، سارہ نے کہا کہ شاہنواز امیر کا دل سونے کا ہے۔
سماعت کے بعد عدالت نے ملزم ایاز امیر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا جس کے مطابق ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا، پولیس کی جانب سے ایاز امیر کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا تھی۔
اسلام آباد پولیس نے ایاز امیر کو بہو کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا تھا، مقدمے میں 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے، مقدمے میں ایاز امیر کی اہلیہ کو بھی نامزد گیا گیا ہے تاہم تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
مقامی عدالت نے گزشتہ روز ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر کو اپنی اہلیہ کے قتل کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
دوران سماعت پولیس نے ملزم کے والدین کے علاوہ چچا، چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے چچا چچی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔
سارہ قتل کیس
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 23 ستمبر کو معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے کو اپنی کینیڈین شہری بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 37 سالہ سارہ انعام کے نام سے ہوئی جو مبینہ قاتل کی تیسری بیوی تھی اور جمعرات کو ہی دبئی سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔
پولیس کے مطابق دونوں سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے تھے جس کے بعد چند ماہ قبل شادی کی تھی۔
واقعہ شہزاد ٹاؤن میں واقع ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا جہاں ملزم اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا۔
تاہم پولیس افسران کی جمع کی گئی تفصیلات میں قتل کے وقت کے بارے میں، کس نے اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا اور ملزم کو کہاں سے گرفتار کیا گیا کے حوالے سے تضاد تھا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں گشت کرنے والی ٹیم کو ایک شہری سے اطلاع ملی کہ اس نے فارم ہاؤس میں ایک خاتون کی چیخیں سنی ہیں، جس پر پولیس ٹیم پوچھ گچھ کے لیے گھر پہنچی اور گیٹ پر دستک کا جواب نہ ملنے پر اندر داخل ہوگئی۔
اندر جاکر پولیس نے تلاشی لی تو اسے مقتولہ کی لاش باتھ ٹب میں ملی جبکہ دوسرے مؤقف کے مطابق ملزم کی ماں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے بتایا کہ باتھ روم کے فرش کو اچھی طرح سے صاف کیا گیا تھا اور ایسا لگا کہ خون کے دھبے اور دیگر شواہد کو چھپانے کی کوشش کی گئی تھی، بعد ازاں لاش کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پولیس کی فرانزک ٹیم کو جائے وقوع پر بلایا گیا اور گھر کی مکمل تلاشی لی گئی جس کے دوران پولیس نے ایک ڈمبل برآمد کیا، جس سے ملزم نے مقتولہ کو مارا تھا۔
اس کے علاوہ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد دعوے بھی سامنے آئے، کچھ افسران کا کہنا تھا کہ اسے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری گھر سے فرار ہونے کے بعد کہیں اور کی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی رات کسی تنازع پر جوڑے کے درمیان سخت جھگڑا ہوا تھا، بعد ازاں جمعہ کی صبح دونوں میں دوبارہ جھگڑا ہوا جس کے دوران ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر سر پر ڈمبل مارا۔
اس کے نتیجے میں خاتون کو گہرا زخم آیا اور وہ بیہوش ہوکر فرش پر گر گئیں، ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ خاتون کی موت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی یا ڈوبنے سے ہوئی کیونکہ سر پر چوٹ کے بعد وہ باتھ ٹب میں گری اور ملزم نے پانی کا نل کھول دیا تھا۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ:فوج کے لئے سیاست ممنوع تو عدلیہ کے لئے جائز کیوں ہے؟
Next Article فاروق عادل کاکالم:عمران خان فیس سیونگ کیوں چاہتے ہیں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.