Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:معتوب کتابیں
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:معتوب کتابیں

ایڈیٹردسمبر 29, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aqeel abbas jafary
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عقیل عباس جعفری سے پہلی ملاقات کب ہوئی مجھے تو یاد نہیں لیکن انہیں خوب یاد ہے، وہ بتاتے ہیں کہ 1980ء میں وہ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں پڑھتے تھے اور مجھ سے ملنےکیلئے نوائے وقت کے دفتر آیا کرتے تھے۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان دنوں میرے پاس ویسپا اسکوٹر ہوا کرتا تھا اور میں علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنا گھر بنوارہا تھا۔ اسی زمانے میں ،میں نے معاصر کے نام سے ایک ادبی پرچہ بھی جاری کیا تھا جس کا پہلا شمارہ میں نے انہیں پیش کیا تھا۔ اتنے حوالوں کے بعد مجھے یہ ماننے میں تامل نہیں کہ یقینا ًوہ درست کہہ رہے ہیں۔ مجھے ان سے جوپہلی ملاقات یاد ہے وہ اسلام آباد میں ہوئی تھی، اس زمانے میں ان کی کتاب ’پاکستان کے سیاسی وڈیرے‘ دھوم مچا چکی تھی۔ وہ مقتدرہ قومی زبان سے وابستہ تھے اور ان دنوں اخبار جہاں میں ان کا سلسلہ پاکستان سال بہ سال شائع ہورہا تھا۔ ان کی اگلی اطلاع کراچی سے ملی جہاں انہوں نے’ ورثہ ‘کے نام سے اپنا اشاعتی ادارہ قائم کیا اورپاکستان کرونیکل نامی انسائیکلوپیڈیا شائع کیا۔ انہوں نے اس کا ایک نسخہ مجھے بھی ارسال کیا اور میں نے اس پر ایک کالم بھی تحریر کیا۔ بعد میں ثقافتی اور ادبی اداروں کیلئے ایک نیا ڈویژن قائم کیا گیا جس کی سربراہی عرفان صدیقی کے سپرد ہوئی۔ انہوں نے کراچی میں اہل علم کی ایک کمیٹی تشکیل دی ،اس کمیٹی نے بھی عقیل عباس جعفری کو اردو لغت بورڈ کا مدیراعلیٰ مقرر کرنے کی سفارش کی اور یوں عقیل عباس جعفری اردو لغت بورڈ کے مدیراعلیٰ بن گئے۔اس ادارے میں انہوں نے حیران کن کام کئے۔ سب سے پہلے تو باون جلدوں پر مشتمل اردو لغت کو ازسرنو کمپوز کرواکے انٹرنیٹ کے حوالے کردیا جہاں ہر شخص اس سے بڑی آسانی سے استفادہ کرسکتا ہے۔ پھر انہوں نے اس لغت کو آواز سے ہم آہنگ کردیا ، یوں ہر شخص کی اردو کے ہر لفظ کے درست تلفظ تک رسائی ہوگئی۔ اردو لغت بورڈ میں انہوں نے اور بھی کئی کارنامے انجام دیئے مگر پھر یہ ادارہ جو خدا خدا کر کے فعال ہوا تھا ایک سابقہ حکومت کی پالیسیوں کی نذر ہوگیا اور یہ ادارہ ، ادارۂ فروغ قومی زبان میں ضم کردیا گیا۔
کووڈ کے زمانے میں سب لوگ گھر میں قید تھے مگر عقیل عباس جعفری پاکستان کی اردو فلمی صنعت کے موضوع پر اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر کررہے تھے۔ 2021ء میں وہ اپنے اس مقالے پر ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ مقالہ گزشتہ برس کتابی شکل میں بھی شائع ہوچکا ہے۔ اسی دوران وہ بی بی سی سے بھی وابستہ رہے جہاں چونکا دینے والے موضوعات پر انکے کالم دھوم مچاتے رہے۔ اب عقیل عباس جعفری جو خیر سے ڈاکٹر عقیل عباس جعفری ہوگئے ہیں اور جنہیں حکومت پاکستان بھی تمغہ امتیاز سے سرفراز کرچکی ہے اپنی نئی کتاب ’’معتوب کتابیں‘‘ کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ یہ کتاب بذات خود کسی مقالے سے کم نہیں۔ عقیل عباس جعفری بتاتے ہیں کہ انہوں نے اس کتاب کے لوازمے کی جمع آوری میں کم و بیش دس برس صرف کئے ہیں۔ اس میں نہ صرف مغربی دنیا میں پابندی کی زد میں آنے والی سوا سو کتابوں کا ذکر ہے بلکہ خود برصغیر (بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش) میں ضبط ہونے والی سولہ، سترہ کتابوں کا ذکر بھی موجود ہے۔ ڈپٹی نذیر احمد کی امہات الامہ کے حوالے سے عقیل عباس جعفری نے ایک بڑی دلچسپ بات لکھی ہے اور وہ یہ کہ اس کتاب کے مصنف نے اپنے مشہور ناول توبتہ النصوح میں دکھایا ہے کہ وہ کس طرح ناول کا مرکزی کردار نصوح اپنے بڑے بیٹے کلیم کا کتب خانہ نذر آتش کرتا ہے، مگر جب خود ڈپٹی نذیر احمد کی اپنی کتاب امہات الامہ برسرعام نذر آتش کی گئی تو انہیں اس بات کا ایسا صدمہ ہوا کہ پھر انہوں نے باقی زندگی کچھ نہیں لکھا۔
عقیل عباس جعفری نے خیبرپختونخوا کے مرد آہن کہلانے والے سیاست دان خان عبدالقیوم خان کی کتاب گولڈ اینڈ گنز کا بھی ذکر کیا ہے جو قیوم خان نے اس وقت لکھی تھی جب وہ خدائی خدمت گار تحریک سے وابستہ تھے۔ اس وقت انہیں دنیا زمانے کی ساری خوبیاں اس تحریک اور اسکے روح رواں خان عبدالغفار خان میں نظر آتی تھیں مگر جب پاکستان بننے کے بعد وہاں کی صوبائی حکومت برخاست کی گئی اور قیوم خان اس صوبے کے وزیراعلیٰ بن گئے تو انہیں اپنی ہی کتاب کے مندرجات کھلنے لگے۔ یہ پوری کتاب ڈاکٹر خان صاحب اور خان عبدالغفار خان کی تاریخ و توصیف اور آل انڈیا مسلم لیگ کی مخالفت سے بھری ہوئی تھی، نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے بطور وزیراعلیٰ خود اپنی ہی لکھی ہوئی کتاب پر پابندی عائد کردی۔ عقیل عباس جعفری کے مطابق یہ دنیا کی تاریخ میں غالباً واحد واقعہ ہےکہ کسی شخص نے خود اپنے ہی قلم سے اپنی ہی لکھی ہوئی کتاب پر پابندی عائد کی تھی۔عقیل عباس جعفری یہ بھی بتاتے ہیں کہ امریکا اور دوسرے ممالک میں پابندی کی زد میں آنے والی بہت سی کتابیں ایسی بھی ہیں جو ان ممالک کے کسی ایک حصے میں پابندی کی زد میں آئیں اور اسی ملک کے دوسرے حصے میں فروخت ہوتی رہی ہیں۔ خود پاکستان میں فرخ سہیل گوندی نے صدر الدین ہاشوانی کی جو کتاب لاہور سے شائع کی تھی وہ پنجاب اور دوسرے صوبوں میں تو فروخت ہوتی رہی مگراس کتاب اور اس کے اردو اور سندھی ترجمے پر صوبہ سندھ میں پابندی عائد کردی گئی ۔ اسکے باوجود یہ کتاب صوبہ سندھ میں بہ آسانی دستیاب رہی جو انہیں لاہور سے ڈاک سے بھیجی جاتی رہی۔ایسا ہی معاملہ محمد حنیف کے انگریزی ناول A Case of Exploding Mangoes کے ساتھ ہوا جو گیارہ برس تک پاکستان کے علاوہ دنیا کے دوسرے ملکوں میں فروخت ہوتا رہا مگر جب اس کا اردو ترجمہ ’’پھٹتے آموں کا کیس‘‘ منظرعام پر آیا توایک حساس ادارے نے ناشر کے دفتر پر چھاپہ مار کرپورا اسٹاک ضبط کرلیا۔عقیل عباس جعفری نے کتاب کے پیش لفظ میں چند ایسی کتابوں اور رسالوں کی نشاندہی بھی کی ہے جن میں ضبط شدہ کتابوں کے موضوع پر مضامین موجود ہیں۔ انہوں نے ستار طاہر کے رسالے خیالات کا ذکر بھی کیا ہے۔ انہوں نے یہ بتایاہےکہ اس موضوع پر ضمیر نیازی بھی انگریزی زبان میں ایک کتاب لکھنے کے خواہش مند تھے مگر ان کی طویل علالت اور وفات کی وجہ سے یہ کام منظرعام پر نہ آسکا۔ عقیل عباس جعفری نے ضمیر نیازی کی اس خواہش کومدنظر رکھتے ہوئے اپنی کتاب کا انتساب بھی ضمیر نیازی کے نام کیا ہے۔ یہ بلاشبہ ان کی سعادت مندی اور ایک پیش رو کی خدمات کا بجا اعتراف ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ :سالِ نو کی تقریبات اور نگران وزیر اعظم کا حکم نامہ
Next Article کشور ناہیدکا کالم:دادا، دادی الیکشن میں نوجوانوں کو لاؤ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.