Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کاکالم:اعلیٰ درجے کا ایک مہذب انسان اور رائٹر
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:اعلیٰ درجے کا ایک مہذب انسان اور رائٹر

ایڈیٹرجنوری 1, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب میں بچہ تھا تو لندن میں ایک انگریز سے میری ملاقات ہوئی وہی ادب آداب اور سوٹ ٹائی یہ انگریز ایلیٹ کلاس کا لگتا تھا ۔وہ گاڑی میں بیٹھ رہے تھے تو پتہ نہیں میرا کیوں جی چاہا کہ میں ان سے بات کروں۔ میں ان کےپاس گیا ۔میں نے کہا انکل !میں پاکستانی ہوں آپ کبھی پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے اردو میں جواب دیا کہ بیٹا میں پاکستانی ہی ہوں اور میرا نام حسین شیرازی ہے ۔اس کے بعد ظاہر ہے کہ میرے ہاتھوں کےطوطے اڑ گئے، یہ بات تو میں نے تمثیل کے طور پر پیش کی ہے ورنہ حسین شیرازی کو میں پاکستان میں ہی ملا ہوں ،ملتا ہوں ،ملتا رہوں گا۔ ان سے ملنا ایک خوشگوار تجربہ ہے حلیہ ،وضع قطع انداز اور ادب آداب سب انگریزوں جیسے اور اعمال سچے مسلمانوں جیسے !پہلے صرف ان کی کتابوں سے دوستی تھی اب ان سے محبت ہو گئی ہے۔بہرحال ان سے ملتے ملتے پھر میں نے ان کی کتابیں زیادہزور وشور سے پڑھنا شروع کر دیں۔ حسین شیرازی صاحب کی نئی کتاب ’’آٹھواں عجوبہ ‘‘ ہے حسین شیرازی ایک اعلیٰ درجے کےنثر نگار اور ایک اعلیٰ درجے کے طنز نگار ہیں ۔میں ان سے آپ کی ملاقات ان کی تحریروں کے حوالے سے کراتا ہوں ۔ذیل میں ان کی نئی کتاب کے کچھ اقتباسات پیش ہیں۔ بہرحال حسین شیرازی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادکہ انہوں نے اپنے قارئین کو ایک اور اعلیٰ درجے کی کتاب پڑھنے کو دی ہے ۔
ہر دھندے کے اپنے اصول بھی ہوتے ہیں ایک ماڈل گرل کا عدالت میں طلاق کا مقدمہ چل رہا تھا وکیل نے کہا کہ نکاح نامے میں حق مہر دو لاکھ روپے صرف ہندسوں میں لکھا ہوا تھا میں نے ایک صفر بڑھا کر 20لاکھ روپے کر دیا ہے اس پر ماڈل گرل کی ماں بولی ’’نہ نہ وکیل صاحب ! اس طرح کی کمینگی تو شریف لوگ کرتے ہیں ۔ہم نہیں ‘‘دولت کے ڈٹرجنٹ یا صابن سے انسان اپنے ماضی کی کالک کو بھی دھو سکتا ہے۔ ڈائنامائٹ کے موجد الفریڈنوبل کو اس کی زندگی میں لوگ ’’ملک الموت‘‘ اور موت کا سوداگر کہتے تھے کیونکہ اس وقت تک ڈائنامائٹ دنیا میں تباہی کا سب سے بڑا ہتھیار تھا۔ اپنی اس بدنامی کو چھپانے کےلئے اس نے نوبل انعامات کا ادارہ بنایا اور آج دنیا ہر سال اس ’’موت کے سوداگر ‘‘ کو ایک نیک نام انسان کے طور پر یاد کرتی ہے یہ انعام ’’امن‘‘ کی کوششوں کے لئے بھی دیا جاتا ہے !
ہمارے ایک بھتیجے پولیس میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں انہوں نے بتایا کہ ایک خود کش حملہ آور واردات سے عین قبل گرفتار ہوگیا تلاشی پر معلوم ہوا کہ اس نے خودکش جیکٹ کے ساتھ ساتھ کرکٹ کا فولادی گارڈ بھی پہنا ہوا تھا۔کیوں آپ سوچیے!
ہمارے لا کالج کے ایک ہم جماعت ایک بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ دنیا کی تاریخ میں رومن ایمپائر ایک منفرد مقام کی حامل ہے۔ اس کی عظمت میں اس کے اچھے حکمرانوں نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔شہنشاہ آگسٹس سیزر (14AD)نے کہا کہ مجھے مٹی کا بنا روم ملا تھا لیکن میں سنگ مرمر کا بنا روم چھوڑ کر جا رہا ہوں ! صدافسوس !!!کہ ہمارے بیشتر حکمرانوں کی کارکردگی اس کے بالکل الٹ ہے !!!
اگر کوئی بیج تنا ور درخت بننے کی کوشش کر ےتو اسے کاٹ کر پھینک دیا جاتا ہے، وزیر اعظم جونیجو کی برطرفی پر ان کے روحانی پیشوا پیر پگاڑا سے پوچھا گیا کہ جونیجو کے ساتھ کیا ہوا؟ انہوں نے جواب دیا کہ وہ خود کو وزیر اعظم سمجھنے لگ گیا تھا ! کسی ستم ظریف نے تجویز دی ہے کہ ’’پراپرٹی‘‘ کو پرائمری تعلیم کے نصاب میں شامل کر دینا چاہئے !اونٹ کی طرح اس معاشرے کی کوئی بھی کل سیدھی نہیں ہے۔ لندن میں مقیم کسی پاکستانی کو وطن کا درد جاگا تو وہ اپنے ایک بیٹے کو یہاں کسی مکتب میں داخل کروانے لے آیا ۔اس نے ادارے کے مہتمم سے اپنے اس بچے کو مار پیٹ اور بطور خاص دوسری مشہور مشکلات سے دور رکھنے کی استدعا کی۔ ان کا جواب تھا کہ دیکھو بھائی !ہم نے تو جیسے پڑھا ہے ویسے ہی پڑھائیں گے منظور نہیں توصاحبزادے کو واپس لے جائیں !!!
ہمارے ایک دوست امریکی شہر ٹلسا میں رہتے ہیں۔ وہاں کسی پاکستانی نے کسی گورے سے قرض کی رقم وصول کرنی تھی امریکی اس بارے میں لیت ولعل سے کام لے رہا تھا ۔اس کے گردونواح میں رہنے والوں سے تحقیق کی گئی توپتہ چلا کہ وہ اتوار کا پورا دن گرجا گھر میں گزارتا ہے ۔قرض خواہ پادری سے ملا اور اس سے مدد کی درخواست کی۔ اگلے ہی دن مقروض ادھار واپس کرنے آیا تو پاکستانی نے اسے پادری کے اس منتر کی تفصیلات پوچھیںجس کا اس پر اتنی سرعت سےاثرہو گیا تھا ۔امریکی نے جواب دیا ’’کوئی خاص بات نہیں فادر نےصرف یہ کہا کہ ولیم تم کب سے مسلمان ہوگئے ہو ؟آپ دنیا کے امیر ترین لوگوں سے پوچھیں کہ کیا وہ امریکی صدر کے ساتھ اپنی پوزیشن بدلنا چاہتے ہیں تو جواب یقیناً ہاں میں ہوگا صدر نکسن نے واٹر گیٹ سکینڈل کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ اپنے عہد صدارت کے دوران ایک رات جب وہ سونے لگا تو اس نے چاہا بلکہ دعا کی وہ صبح زندہ نہ اٹھے ۔
ایک رئیس نے کسی سوالی کی خیرات کی درخواست پر کہا کہ وہ اپنی مونچھوں پر ہاتھ پھیرے گا جتنی اشرفیاں سائل کے مقدر میں ہوں گی اتنے بال اس کے ہاتھ میں آجائیں گے۔ جب اس عمل سے ہاتھ میں کچھ نہ آیا تو نواب بولا ’’خالی ہاتھ دیکھ لو۔ تمہارے نصیب میں ہی کچھ نہیں ہے اس پر سائل پکارا ’’جہاں پناہ میری قسمت دیکھنی ہے تو پھر مونچھیں آپ کی لیکن ہاتھ میرا ہونا چاہئے‘‘دنیا کے کئی منصفانہ فلسفے مظلوم کو ظالم سے اپنے حقوق حاصل کرنے کےلئے یہی طریقہ کار اختیار کرنے کی اجازت دیتے ہیں ۔
ہمارے حالات کی عکاسی باپ بیٹے کے اس مکالمے سے بھی ہوتی ہے۔
بیٹا:آپ نے امتحان کے بعد سائیکل لےکر دینے کا وعدہ کیا تھا ۔
باپ:وعدہ کامیابی سے منسلک تھا تم فیل ہو گئے ہو ویسے امتحان کے دنوں میں تم کرتے کیا رہے۔
بیٹا:سائیکل چلانا سیکھتا رہا ہوں !!!
سچ تو یہ ہے کہ ہماری قوم کے بیشتر افراد یہی سائیکل چلانا سیکھ رہے ہیں ورنہ 2020 میں کراچی اور لاہور کے کچرا اٹھانے کے ٹھیکے غیر ملکی کمپنیوں کےپاس ہوتے ۔(جاری ہے )
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کاکالم:سلامتی اور کنگالی
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:مفتاح کی منطق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 6, 2026

زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

ستمبر 5, 2026

نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.