Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کاکالم:نئی حکومت اور عبدالشکور کی پیش گوئی !
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:نئی حکومت اور عبدالشکور کی پیش گوئی !

ایڈیٹرجولائی 21, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خود ساختہ صاحبِ کشف و کرامات عبدالشکور گزشتہ ہفتہ بتاریخ 16جولائی گھر سے غائب ہے ،جس دن اس نے ماضی کے حوالے سے میرے کالم میں انکشاف کیا تھا کہ اسے غیب سے ایک آواز سنائی دی ہے کہ تم الیکشن میں کھڑے ہو جاؤ اور پھر میری رضا مندی پر اس غیبی آواز نے اس کی ساری کمپین چلائی، کروڑوں روپے خرچ کئے مگر پولنگ کے روز آواز آئی کے تم الیکشن ہار جائو گے کیونکہ ہائی کمان نے ملک و قوم کے مفید اور وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا ہے کہ اس مرتبہ تاج شہی دوسری پارٹی کے سر پر رکھا جائے گا چنانچہ جب ایسا ہی ہوا اور عبدالشکور نے اخبار میں اعلان بھی کرایا تو پبلک عبدالشکور کے غریب خانہ جواب دوست خانہ تھا جوق در جوق اپنی اپنی مرادیں اور آسیں لیکر پہنچنا شروع ہو گئی کہ حضرت کی ایک پھونک سے ان کا ہر مسئلہ ٹھیک ہو جائے گا ۔
ان دنوں عبدالشکورسے میری ملاقات تقریباً روزانہ ہوتی تھی اور اب وہ مجھے بھی اپنا مرید سمجھنے لگ گیا تھا ،دو دن ملاقات نہ ہوئی تو مجھے پریشانی ہوئی تیسرے دن گھر پر مل گیا ہاتھ پر پلستر بندھا تھا اور اس بازو کو ایک پٹی سے کاندھے کے ساتھ لٹکایا ہوا تھا میں نے کہا سناؤعبدالشکور کیا کر بیٹھے ہو؟ اسے میرا یہ بے تکلفانہ تخاطب ناگوار گزرتا تھا ،تاہم اس سے یہ معاہدہ طے ہو گیا تھا کہ کشتگان آستانہ عبدالشکور کی موجودگی میں اسے قبلہ حضرت واقفِ اسرار الٰہی حاملِ کشف القبورکہہ کر مخاطب کیا کروں گا ۔بہرحال میں نے پوچھا یار عبدالشکور یہ دو دن سے تم کہاں کھجل خوار ہو رہے تھے بولا سیڑھیوں سے گرنے سے بازو کا فریکچر ہو گیا تھا ،میں ہڈیاں جوڑنے والے پہلوان کے پاس گیا پتہ چلا اس کے پائوں میں موچ آ گئی ہے، وہ ایک حکیم صاحب کو دکھانے گیا ہے میں حکیم صاحب کے ہاں پہنچا تو مجھے بتایا گیا کہ کچھ دنوں سے وہ ’’کمزوری‘‘ محسوس کر رہے ہیں اور چھپتے چھپاتے ایک ہومیو پیتھک سے دوا لینےگئے ہیں ان کا خیال تھا وہ ان سے علیحدگی میں ’’کمزوری‘‘کی تفصیل بیان کریں گے مگر ہومیو ڈاکٹر صاحب ایک ایلو پیتھک ڈاکٹر صاحب کے پاس اپنے مثانے کے مسائل کے لئے گئے ہوئے تھے آخر میں عبدالشکور ایلو پیتھک ڈاکٹر کے پاس گیا تو معلوم ہوا کہ ڈاکٹر صاحب ایک اللہ والے کے پاس دم کرانے گئے ہوئے ہیں۔ اس کی یہ روداد سن کر جب کافی دیر تک میر ی ہنسی نہ رکی تو وہ ناراض ہو گیا اور پوچھا کہ تم یہ ’’دندیاں‘‘ کیوں نکال رہے ہو میں نے کہا مجھے وہ سب لوگ یاد آ رہے ہیں جو اپنے مسائل کے حل کے لئے تمہاری صرف ایک پھونک کی خاطر لمبا سفر طے کرکے تمہارے پاس آتے ہیں اور اب تم بھی ان میں شامل ہوگئے ہو ایک ذرا سے فریکچرکے لئے کیسے کیسے گدھوں کے پاس تمہیں جاناپڑا ہے جو اپنے علاج کے لئے کسی دوسرے گدھے کے پاس جا رہے تھے ۔
میری یہ گستاخانہ گفتگو سن کر عبدالشکور کے چہرے پر پہلی بار مسکراہٹ آئی اور اس نے لائٹ موڈ میں کہا ’’مجھے تم سےاسی قسم کی گفتگو کی توقع تھی‘‘ میں نے اس کا موڈ بہتر دیکھا تو اپنا بے تکلفانہ لہجہ ترک کرکے ادب آداب ملحوظ رکھتے ہوئے کہا حضرت آپ کے کشف کا ایک زمانہ قائل ہے اور میں تو ذاتی گواہ ہوں آپ یہ فرمائیں کہ موجودہ پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد قرار داد منظور ہو جائے گی؟ ایک سیکنڈ کے توقف کے بغیر ارشاد فرمایا’’ میرا علم کہتا ہے کہ یقیناً یہ قرار داد پاس ہو جائے گی ‘‘میں عبدالشکور کی یہ بات سن کر پریشان ہو گیا کہ اس ’’مشکل‘‘ پیش گوئی کے صحیح ثابت ہونے پر عبدالشکور علم غیب کا حامل ہونے کا دعویٰ نہ کر بیٹھے کہ یہ تو بچے بچے کو علم ہے کہ یہ حکومت اب نہیں رہے گی۔تاہم میں نے اس کی بات کا مذاق اڑانے کی بجائے پوچھا ’’حضرت یہ بھی بتائیں کہ مرکزی حکومت ڈیڑھ سال مکمل ہونے سے پہلے انتخابات کا اعلان تو نہیں کرے گی ’’بولے‘‘ اس کے لئے میں کل مراقبہ کروں گا اور اس دوران جو غیبی فیصلہ سنائی دے گا وہ تمہیں بتا دوں گا اور اب میرا آخری سوال تھا کہ قبلہ انتخاب جب بھی ہوں مگر یہ بتا دیں کہ ان کےبعد کون سی جماعت برسراقتدار آئے گی یہ سن کر قبلہ بہت مشکل میں نظر آئے چنانچہ کچھ دیر توقف کے بعد بولے ’’وہی ہو گا جو اللہ کو منظور ہو گا ‘‘ میں نے کہا قبلہ آپ میرے روحانی سوال کا سیاسی جواب دے رہے ہیں !عبدالشکور نے یہ سنا توجلال میں آ گیا اور بولا ’’تم مجھ سے کفریہ کلمہ کہلوانا چاہتے ہو تمہیں علم نہیں اللہ قادر مطلق ہے مگر اس کے باوجود وہ جب چاہتا ہے کسی اللہ والے کی مرضی کو اپنی مرضی میں ڈھال کر فیصلہ کرتا ہے یاد رکھو اس دفعہ بھی ویسا ہی ہو گا اللہ والوں کی مرضی اللہ ہی کی مرضی ہو گی تمہیں سمجھ آئی ؟مگرتم جیسے عوام راج اور لوک راج وغیرہ کے پجاریوں کو اللہ کے فیصلے کہاں پسند آتے ہیں ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : پنجاب میں کوئی بھی جیتے پاکستان ہارے گا
Next Article خالد مسعود خان کاکالم:کچھ دیر کتابوں کے درمیان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

ستمبر 21, 2026

الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 21, 2026

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.