Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بھائیو! میں وہ نہیں جو آپ مجھے سمجھتے ہیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

بھائیو! میں وہ نہیں جو آپ مجھے سمجھتے ہیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹردسمبر 5, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے اللہ تعالیٰ نے عجز و انکسار کا پیکر بنایا ہے، میں نے کبھی اپنے بارے میں یہ دعویٰ نہیں کیا کہ میں ملک کا سب سے بڑا مزاح نگار ہوں، یا سفر نامہ نگاری میں میرے قریب بھی کوئی نہیں پھٹکتا، یا شاعری میری گھر کی لونڈی ہے، یا جب گھر سے نکلتا ہوں تو ماسک پہن کر نکلتا ہوں، کورونا یا قرض خواہوں کی وجہ سے نہیں بلکہ محض اِس لئے کہ مجھے پہچان کر مداحوں کے ٹھٹ کے ٹھٹ نہ لگ جائیں۔ میں ایسی خود پسندی سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو لوگ اِس حوالے سے میرے بارے میں مبالغہ آمیز آرا کا اظہار کرتے ہیں، یہ اُن کی ذاتی رائے ہوگی اور میں کبھی کسی سے اختلاف نہیں کرتا کیونکہ میں ہر قسم کی رائے پورے احترام اور انہماک سے سنتا ہوں کیونکہ میں آزادیٔ اظہار کا قائل ہوں۔
میرے عجز و انکسار کا تو یہ عالم ہے کہ میں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ آئن اسٹائن، فرائیڈ، نیوٹن، کارل مارکس، کوپر نیکس، گلیلیو، اسٹیفن ہاکنگ اور دوسرے دانشور یا سائنسدان، سب کے سب عالم رویا میں میرے شاگرد رہے ہیں، استغفراللہ، میں اپنی اِس عظمت کا اظہار کرکے قیامت کے روز اللہ کو کیا جواب دوں گا؟ اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے اور کبھی کوئی بڑا بول نہیں بولنا چاہئے، میں نے اظہار تو کیا کرنا ہے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں کہ میرؔ، غالبؔ اور اقبالؔ عالم رویا ہی میں مجھ سے اپنے کلام کی اصلاح کراتے رہے ہیں، لاحول ولا، یا میں کہوں کہ مصحفی، آتش، مومن اور اسی مقام کے حامل دوسرے شعرا میرے شاگرد رہے ہیں، قراۃ العین حیدر، سعادت حسن منٹو، کرشن چندر، عصمت چغتائی، بلونت سنگھ، غلام عباس اور دوسرے بڑے افسانہ نگار عالم رویا میں مجھے پہلے اپنی تازہ تخلیق سناتے تھے اور پھر اشاعت کے لئے بھیجتے تھے۔ اور یہ تو ابھی کل کی بات ہے، میں نے کبھی اِس بات کا اظہار تک نہیں کیا کہ فیض احمد فیض، احمد ندیم قاسمی، مشتاق احمد یوسفی، منیر نیازی، مجید امجد، احمد فراز، محمد منشاء یاد، انتظار حسین، عبداللہ حسین، جون ایلیا، ظفر اقبال، ابنِ انشاء، ضمیر جعفری، کرنل محمد خان، حسن منظر، اسد محمد خان، رسا چغتائی، ن۔م۔راشد، جمیل الدین عالی، سلیم احمد،گل نصیر خان، شیخ ایاز، عطاءشاد، ڈاکٹر شاہ محمد مری، پریشان خٹک، ڈاکٹر ایوب بلوچ، فارغ بخاری اور میرے عہد کے دوسرے بڑے لکھنے والے سب کے سب میرے لنگوٹیے تھے، اگر یہ شخصیات اِس کا اظہار خود کرتی رہی ہیں تو یہ اُن کی ثواب دید پر ہے لیکن اللہ نے مجھے عجز و انکسار کا اتنا پیکر بنایا ہے کہ کبھی کبھی مجھے سوچنا پڑتا ہے کہ یہ عطاء الحق قاسمی کون ہے، نام کچھ سنا سنا سا لگتا ہے!
میں یہ کالم لکھتے ہوئے سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ کیا آج وہ سب کچھ لکھ دوں جو لوگ مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے میرے بارے میں کہتے رہتے ہیں، اور میری سرزنش کے باوجود آگے سے کہتے ہیں کہ کلمۂ حق کہنے سے اُنہیں کوئی نہیں روک سکتا۔ استغفر اللہ، کہنے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ چاند میں میری تصویر نظر آتی ہے اور چاند پر پہنچنے والوں سے یہ بات بھی منسوب کی جاتی ہے کہ جب اُنہوں نے چاند کی سرزمین پر قدم رکھا تو اُنہوں نے مجھے وہاں چہل قدمی کرتے دیکھا، بقول اُن کے یہ دیکھ کر اُن کی خوشی کی انتہا نہ رہی کہ وہ اُن خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے روزِ آفرینش کے کچھ عرصہ بعد کی اتنی بڑی شخصیت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، یہ اُن کا کہنا ہے، ورنہ من آنم کے من دانم! ایک دفعہ میرے بارے میں یہ افواہ بھی اڑائی گئی کہ میری شبیہ سورج میں بھی نظر آتی ہے، مجھ سے اندھی عقیدت رکھنے والے مسلسل سورج کی طرف دیکھنے والے باقاعدہ اندھے ہوگئے، مگر بقول اُن کے یہ سودا مہنگا نہیں تھا کیونکہ بالآخر انہیں میری شبیہ سورج میں نظر آگئی تھی، اب اس احمقانہ عقیدت کا میرے پا س کیا علاج ہے، میں تو ایک حقیر انسان ہوں، مگر یہ بات صرف دیدۂ بینا رکھنے والے اصحاب کے سامنے کہتا ہوں۔
کچھ روز پہلے چند اہلِ علم میرے پاس آئے، وہ مجھے عقیدت کی جس انتہا کو ملے میں عجز و انکسار کا پیکر اُس کا ذکر نہیں کروں گا، اُنہوں نے مجھے بتایا کہ ہر سال یکم فروری کو پوری دنیا میں ایک گڑ گڑاہٹ سی سنائی دیتی ہے اور پھر دنیا کے کونے کونے میں ایک آواز گونجتی ہے کہ اِسے پہچانو، یہ تمہارے درمیان موجود ہے اور اِس کے ساتھ ہی پورے آسمان پر دنیا کے اُن خطوں میں نور کی شعائیں دکھائی دیتی ہیں جہاں عام حالات میں اس وقت رات ہوتی ہے، اہلِ علم نے مجھ سے پوچھا کہ اس کی کیا وجہ ہے اور اس کرشمے کا محرک کیا ہے، اب میں انہیں کیا بتاتا کہ یکم فروری میرا یومِ پیدائش ہے، میں نے اس کے جواب میں صرف اتنا کہا کہ مجھے نہیں پتا! جب انہوں نے بہت اصرار کیا تو میں نے بھی یہی کہنے پر اکتفا کیا کہ سب باتیں بتانے والی نہیں ہوتیں میں جانتا ہوں کہ میرے اِس جواب سے وہ الٹا مجھے بہت پہنچا ہوا سمجھنے لگ گئے ہوں گے کہ شاید انہیں کچھ راز مخفی رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ میں اِس قسم کے مواقع پر دل ہی دل میں سخت شرمندہ ہوتا ہوں کہ میں ایک ذرۂ خاک ہوں اور لوگ مجھے کائنات کے رازوں کا امین سمجھتے ہیں۔ میرے خدا مجھے معاف کرنا، میں اپنی اوقات کو کبھی نہیں بھولا، مگر خلقِ خدا مجھے یقین دلانے میں لگی رہتی ہے کہ آپ ایک سپر ہیومن بینگ ہیں۔ اگر واقعی ایسا ہے تو اللہ ہر چیز پر قادر ہے، میں اس کے قادر مطلق ہونے سے کیسے انکار کرسکتا ہوں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleترجمان اور عام انسان۔۔سہیل وڑائچ
Next Article عالمی ادبی ماسک کانفرنس۔۔ڈاکٹر صغرا صدف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.