Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کتے بلا وجہ نہیں بھونکتے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کتے بلا وجہ نہیں بھونکتے!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرنومبر 27, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ نے کتوں پر میرے کئی کالم پڑھے ہیں، آج ایک کالم اور پڑھ لیں۔ دراصل کتوں کے بارے میں میرے خیالات ایسے ہیں جو کتوں کو کبھی اچھے نہیں لگے۔ میں سمجھتا ہوں ان کی دوستی اچھی ہے نہ ان کی دشمنی اچھی۔ چنانچہ میں ممکن حد تک ان کے ذکر سے اجتناب کرتا ہوں، البتہ ان کے بنیادی حقوق کے لئے میں ہمیشہ آواز اٹھاتا رہا ہوں اور آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا۔ میرے نزدیک بھونکنا ان کا بنیادی حق ہے۔ کئی لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ وہ بلاوجہ بھونکتے رہتے ہیں۔ میرے خیال میں ایسا کہنا زیادتی ہے کیونکہ کوئی کتا بلاوجہ نہیں بھونکتا۔ اعتراض کرنے والوں کو اور خود مجھے علم نہیں کہ جب وہ بھونکنے کی صورت میں گفتگو کر رہے ہوتے ہیں وہ آپ کو کیا کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں؟ اس ضمن میں سب سے بڑی زیادتی تو یہ ہے کہ ہم نے دنیا جہان میں ہونے والی زبانوں کو نام دے رکھے ہیں لیکن کتوں کی زبان کو ہم نے جو نام دیا ہے وہ ’’بھونکنا‘‘ ہے۔ یہ تعصب کی انتہا ہے۔ وہ بیچارے اگر آپس میں کوئی معقول بات بھی کر رہے ہوں تو ہم اسے بھی بھونکنے کے زمرے میں شامل کرتے ہیں۔
وائلڈ لائف پر بننے والی دستاویزی فلموں نے جانوروں کی زندگی کے حوالے سے بہت انکشافات کئے ہیں۔ کاش وہ ’’لسانیات‘‘ کی طرف بھی توجہ دیں اور خصوصاً یہ پتہ کریں کہ کتے جب بھونکتے ہیں تو کیا کہہ رہے ہوتے ہیں، ممکن ہے وہ رحمو قصائی کی شکایت کر رہے ہوں کہ وہ گاہکوں کو چھیچھڑوں سمیت گوشت فروخت کر رہا ہے اور یوں وہ اس کی دکان کے پھٹے تلے بیٹھے چھیچھڑوں کا انتظار ہی کرتے رہ جاتے ہوں۔ ممکن ہے ان میں سے کچھ کتے نامراد عاشق ہوں اور ان کی فریاد کی لے کو بھی ہم یہ کہہ کر نظر انداز کر رہے ہوں کہ ان کا تو کام ہی بھونکنا ہے۔ ممکن ہے ان میں سے کوئی شاعر ہو اور وہ اپنا تازہ کلام سنا رہا ہو، یہ امکان بھی موجود ہے کہ اس کا تعلق زندگی کے کسی ایسے شعبے سے ہو جس سے وابستہ لوگوں کو یہ گمان ہو کہ وہ سب سے پیچھے رہ گئے ہیں اور یوں ’’خود تشخیصی اسکیم‘‘ کے تحت انہوں نے اپنا جو مرتبہ خود تعین کیا تھا، وہ رتبہ نہ ملنے پر وہ ’’بھونک‘‘ رہے ہوں۔ ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ممکن ہے وہ کسی ’’ٹاک شو‘‘ میں بیٹھے ہوں اور ہم ان کے باہمی مکالمے کو بھونکنا قر ار دے رہے ہوں۔ ہم یہ بھی تو سوچ سکتے ہیں کہ قصائی کے پھٹے تلے چھیچھڑوں کے انتظار میں بیٹھے اور اپنی دم سے مکھیاں اڑاتے ہوئے یہ مظلوم ان کتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہوں جو صاحب کی کوٹھی کے ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں رہتے ہیں، جنہیں انسان نہلاتے ہیں اور جن کو ہر نعمت میسر ہوتی ہے مگر ہم اس طبقاتی تقسیم کے خلاف ان کے احتجاج کو بھی ان کو بھونکنا ہی قرار دیتے ہیں، تاہم ان تمام امکانات کو بیان کا یہ مطلب نہیں کہ سارے کتے کسی ٹھوس وجہ ہی کی بنا پر بھونکتے ہیں۔ ’’بھونکنا‘‘ ایک رویئے کا ہی تو نام ہے۔ چنانچہ کئی انسان بھی تو بھونکتے ہیں۔
سو جیسا کہ میں نے اس تحریر کے آغاز میں عرض کیا تھا کہ کتوں سے نہ دوستی نہ ان سے دشمنی اچھی، تاہم ان کے بنیادی حقوق کی بات میں ہمیشہ کرتا ہوں، مجھے ویسے بھی جانوروں کی عادات و اطوار سے خصوصی دلچسپی ہے اور ان میں کتے سرفہرست ہیں۔ میری متعدد تحریریں اس مخلوق کے حوالے سے ہیں۔ گزشتہ روز ایک دوست کا تراشہ موصول ہوا تو کتوں کے بارے میں میری ایک تحریر مجھے اس میں بھی نظر آئی جو برسوں پہلے کی تھی اور جس کے مطابق میرے بہت سے دوستوں نے بہت خوفناک قسم کے کتے پالے ہوئے ہیں۔ یہ دوست اس سگ نوازی کے بہت سے فائدے گنواتے ہیں۔ صرف ایک فائدہ نہیں گنواتے اور وہ یہ کہ ان کتوں کی موجودگی میں کوئی شریف آدمی ان سے ملنے نہیں آ سکتا کیونکہ اہل خانہ سے پہلے ان کے یہ کتے اپنے مہمان کا استقبال کرتے ہیں، یہ کتے اتنے خوفناک قسم کے ہیں کہ انہیں سامنے پا کر استقبال کا ایک قافیہ ہی انتقال ہی یاد آتا ہے۔ میرے یہ دوست اپنے ان کتوں کے لئے رطب اللسان رہتے ہیں، ان کی کچھ خوبیوں کا تو میں بھی معترف ہوں اور ان میں سے ایک خوبی ان کے استقبال کا والہانہ انداز ہے۔ جب میرا کوئی سگ نواز دوست دروازہ کھولتا ہے اور مجھے بتاتا ہے کہ یہ کتا اس کی موجودگی میں مجھے کچھ نہیں کہے گا لہٰذا اندر چلے آؤ تو میں دوست کی بات پر یقین کر کے اپنے سہمے ہوئے قدم ان کے گھر میں رکھتا ہوں اور اس کے ساتھ ہی مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ کتا واقعی بہت بھلا مانس ہے بلکہ نہایت مہمان نواز بھی واقع ہوا ہے، وہ میرے پیٹ پر نوکیلے پنجے جما کر کھڑا ہو جاتا ہے اور اپنی تھوتھنی جس سے رال ٹپک رہی ہوتی ہے، میرے منہ کے بالکل قریب لے آتا ہے، وہ غالباً معانقے کے بعد میرا بوسہ بھی لینا چاہتا ہے۔ اس پر میں اپنے دوست کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس ’’لُوز کریکٹر‘‘ کتے کو گھر میں رکھنا مناسب نہیں، اسے چلتا کرو، مگر دوست میری بات پہ ہنستا ہے اور کہتا ہے کہ تم غلط سمجھے ہو۔ میں نے یہ کتا ایک پولیس اہلکار سے خریدا تھا، اسے لوگوں کا منہ سونگھنے کی عادت پڑی ہوئی ہے، میں اسے جب سیر کے لئے گھر سے باہر لے جاتا ہوں تو یہ راہ گیروں کا منہ بھی سونگھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ سواس کی یہ حرکت بد اخلاقی نہیں، اخلاق سنوارنے کے زمرے میں آتی ہے..!!
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : حالاتِ حاضرہ اور رفتگاں کی یادیں
Next Article پی ٹی وی پر قبضہ۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 31, 2026

نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم

اکتوبر 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.