Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شادی کی رسومات کے عینی شاہد!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

شادی کی رسومات کے عینی شاہد!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمارچ 9, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک وقت تھا کہ میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ دیکھنے کے لئے ’’مسلح‘‘ ہو کر گھر سے نکلا کرتا تھا۔ بیٹھنے کے لئے گدی (براہ کرم گدی کو گدھی نہ پڑھیں) شور مچانے کے لئے بگل ساتھ ہوتا تھا۔ سامنے سے گزرنے والے شائقین اور سپاہیوں کو چھلکے مارنے کے لئے ایک لفافے میں مالٹے ہوتے تھے اور ان سب سرگرمیوں کے لئے وافر مقدار میں وقت میرے پاس ہوتا تھا مگر جب سے یہ میچ آن ایئر ہونا شروع ہوئے ہیں تب سے میں گھر بیٹھ کر ہی میچ دیکھنے کا ٹھرک پورا کر لیتا ہوں بلکہ اِکا دُکا بگل بجانے والوں، چھکے مارنے اور کھانے والوں کو بھی ٹی وی اسکرین پر دیکھ لیتا ہوں تاہم میری دلچسپیاں ان ’’لہو و لعب‘‘ کے کاموں تک محدود نہ تھیں بلکہ میں ماہِ رمضان میں الحمدللہ شبینے کی محفلوں میں بھی شرکت کیا کرتا تھا اور حج کا ارادہ بھی رکھتا تھا۔ اب ان مقدس محفلوں میں شرکت اور حج کا فریضہ میں ٹی وی پر براہِ راست ادا ہوتے دیکھتا ہوں اور اپنا ایمان تازہ کر لیتا ہوں۔
اور اب کچھ عرصے سے میرے اندر کچھ مزید تبدیلیاں بھی واضح ہوئی ہیں، جن میں ایک یہ ہے کہ میں نے شادی بیاہ کی محفلوں میں شریک ہونا بھی چھوڑ دیا ہے کیونکہ اب شادیوں میں عدم شرکت کی تلافی بھی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے ہو جاتی ہے۔ چنانچہ اگلے روز مہندی سے لے کر ولیمے تک کی ساکت اور متحرک تصویریں دیکھتا ہوں تو یوں لگتا ہے کہ میں شادی میں خود شریک تھا۔ یہ تصویریں دیکھ کر نہ صرف یہ کہ شادی میں عدم شرکت کا افسوس نہیں رہتا بلکہ بسا اوقات تو مسرت و انبساط کا یہ عالم ہوتا ہے کہ محسوس ہوتا ہے جیسے کسی اور کی نہیں خود میری اپنی شادی ہو رہی ہے۔ ان تصویروں کے سامنے آنے سے ایک جو بُرا اثر ہوا ہے وہ یہ ہے کہ شادی کی رسومات کا آغاز مخلوط اجتماعات سے ہوتا ہے مگر تھوڑی دیر کے بعد مردوں کی ٹولیاں علیحدہ ایک دائرے میں بیٹھ جاتی ہیں اور عورتیں الگ کسی کونے میں جا بیٹھتی ہیں اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جاتا ہے تاہم پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا شکریہ کہ اب ہم ڈائریکٹ زنان خانے میں جا پہنچتے ہیں۔ غرض کہ وہ سب کچھ دیکھتے ہیں جو پہلے صرف قریبی عزیز اور رشتے دار ہی دیکھ سکتے تھے اور یوں یارانِ نکتہ داں کے لئے صلائے عام ہے۔ اس ضمن میں ایک سہولت یہ بھی ہوتی ہے کہ دلہن کی منہ دکھائی کے لئے کچھ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یوں ہوتا ہے کہ چاند نکلتا ہے تو سارا عالم دیکھتا ہے اور فی سبیل اللّٰہ دیکھتا ہے۔
اور ہاں، ایک ضروری بات کا بیان تو میں بھول ہی چلا تھا اور وہ یہ کہ میڈیا کی بدولت نہ صرف یہ کہ ہم گھر بیٹھے بٹھائے شادی کی تمام رسومات میں شریک ہو جاتے ہیں بلکہ ہمیں یہ بھی پتا چل جاتا ہے کہ مینیو میں کیا کچھ تھا، کیونکہ پلیٹیں ہاتھ میں پکڑے خواتین و حضرات کی جو تصویریں شائع ہوتی ہیں ان میں پلاؤ کا انبار بھی نظر آتا ہے، اس پر مرغی کی ٹانگیں بھی دھری نظر آتی ہیں۔ بکرے کی بوٹیاں بھی نظر آ جاتی ہیں، کسی تصویر میں روغنی نان اور کسی میں سویٹ ڈش کی جھلک نظر آتی ہے اور یوں پورا مینیو آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے بلکہ نتھنوں میں اس کی خوشبو بھی محسوس ہوتی ہے جسے اشتہاء انگیز بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس سارے معاملے کا ایک منفی پہلو بھی ہے اور وہ یہ کہ خواتین کے بارے میں یہ جو مشہور ہے کہ وہ کھاتی کم اور بولتی زیادہ ہیں، ان میں سے کم از کم کھانے والے معاملے کی تردید ہو جاتی ہے اور پتا چلتا ہے کہ انہوں نے ڈائٹنگ وغیرہ کا محض ’’شوشا‘‘ کھڑا کیا ہوا ہے کیونکہ میں نے ان تصویروں میں اکثر خواتین کی پلیٹوں میں دو دو پاؤنڈ خوراک پڑی دیکھی ہے۔ خیر یہ تو ضمنی باتیں تھیں، جو یونہی درمیان میں آ گئیں۔ میں نے تو آخر میں میڈیا کے لئے دعائے خیر کرنی ہے اور ’’جزا کم اللّٰہ تعالیٰ احسن الجزاء‘‘ کہنا ہے کہ ان کی بدولت اب کسی کو’’ روزنِ دیوار‘‘ سے جھانکنے کی ضرورت نہیں رہی تاہم یہ سلسلہ یہیں تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اسے تھوڑا سا مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان تصویروں کی اشاعت کے باوجود جس تھوڑی بہت تشنگی کا احساس رہتا ہے اس کا ازالہ بھی ہو سکے، یہاں اس امر پر اظہار اطمینان ضروری ہے کہ ہمارے میڈیا میں معروف جوڑوں کی شادی کے بعد ان کی شادی کے فالو اَپ بھی دیے جاتے ہیں یعنی یہ کہ دلہن اب امید سے ہے، اب اس کا تیسرا مہینہ ہے، اب چھٹا مہینہ ہے اب نواں مہینہ ہے اور اب ماشاء اللہ چاند سے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ عوام کو اس تمام صورتحال سے باخبر رکھنا اپنی جگہ اطمینان بخش امر ہے تاہم ابھی مزید انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے یعنی عوام کو عائلی امور سے باخبر رکھنے کی حد تک تو ہمارے میڈیا نے اپنا قومی فریضہ بطریق احسن انجام دیا ہے تاہم آج بھی شادی کے حوالے سے کچھ چیزیں چھپا کر رکھی جاتی ہیں جبکہ ضرورت ہے کہ عوام کو ہر معاملے میں عینی شاہد بنایا جائے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکولمبیا یونیورسٹی میں پاکستان سمپوزیم۔۔حامد میر
Next Article جشن بہاراں اورعام آدمی کا سینسر۔۔آئینہ/مسعوداشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 6, 2026

زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

ستمبر 5, 2026

نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.