Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یہ فلرٹ لوگ!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

یہ فلرٹ لوگ!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرفروری 14, 20205 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ روز ایک دوست سے بہت طویل عرصے کے بعد ملاقات ہوئی، اس نے سلام دعا لئے بغیر مجھے مخاطب کیا اور کہا وہ شیر محمد تھانا،ٹاؤن شپ والا‘‘ میں نے جواب دیا ’’ہاں‘‘ کیا ہوا اسے ؟’’بولا فوت ہو گیا ہے ‘‘ میں نے ابھی اناللہ پوری بھی نہیں پڑھی تھی کہ اس نے ایک بار پھر مجھے مخاطب کرکے کہا غلام رسول بھی فوت ہو گیا ہے ۔میرے لئے یہ دونوں خبریں صدمے کا باعث تھیں اس نے مجھے ان صدموں سے سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر مزید افسوسناک خبر یہ سنائی کہ رقیعہ باجی جو بچوں کو قرآن پڑھایا کرتی تھیں وہ بھی فوت ہو گئی ہیں۔ میرے اندر بہت سے اناللہ جمع ہو گئے تھے ۔مگر اس نے کسی ایک مرحوم کے لئے بھی مجھے یہ کلمات پڑھنے کا موقع نہیں دیا بلکہ اس نے تابڑ توڑ دس بارہ مزید اموات کی خبردی مجھے یہ سلسلہ دراز سے دراز تر ہوتا محسوس ہوا تو میں نے اسے درمیان میں ٹوکا اور کہا میرا خیال ہے کہ تم مجھے صرف ان جاننے والوں کے نام بتا دو جو زندہ بچ گئے ہیں اس پر وہ خاصا بدمزا ہوا تاہم اس کے حوصلے پست نہیں ہوئے چنانچہ بولا جو زندہ بچ گئے ہیں ان کی بھی کیا گارنٹی ہے کہ وہ ابھی تک فوت نہیں ہوئے ہوں گے؟میں نے کہا یہ تم نے لاکھ روپے کی بات کہی ہے یہ گارنٹی تو میں تمہارے ضمن میں بھی نہیں دے سکتا کیا پتہ تم مزید اموات کی خبر سنانے سے پہلے خود اللہ کو پیارے ہو جاؤ اور اللّٰہ تعالیٰ تمہیں دفنانے کے کارخیر کی توفیق مجھے عطا فرمائے۔

دراصل میرا یہ دوست غمگین سلیمانی کی فکر سے بہت متاثر ہے۔غمگین سلیمانی ان دنوں ایک ٹی وی چینل سے وابستہ ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اچھی خبر، خبر ہی نہیں ہوتی صرف بری خبر، خبر کے ضمن میں ا ٓتی ہے چنانچہ اس کے چینل کا نیوز بلیٹن اس نوع کی خبروں سے بھرا ہوتا ہے بس الٹنے سے چودہ لوگ ہلاک، فلائی اوور گرنے سے چوبیس افراد جاں بحق، دو گروہوں میں فائرنگ سے بارہ راہگیر ہلاک، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے وغیرہ وغیرہ غمگین سلیمانی کے بلیٹن میں کسی بم دھماکے کے بعد خواتین کو بین ڈالتے بار بار دکھایا جاتا ہے نماز جنازہ میں آہ وزاری کے مناظر بھی خصوصی طور پر پیش کئے جاتے ہیں کسی مظلوم سے اس کی داستان غم اس کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان سنائی جاتی ہے اور بعد میں اس مظلوم کا کوئی سہارا بھی نہیں بنتا۔سو میرا یہ دوست غمگین سلیمانی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتا ہے جو دردناک خبریں اور واقعات ابھی ٹی وی سے نشر ہونے ہوتے ہیں۔عمگین سلیمانی ان میں حسب توفیق اضافہ کرکے میرے دوست کو پہلے سے سنا دیتا ہے پھر دونوں گھنٹوں اس پر اظہار افسوس اور منہ سے چچ چچ کی آواز نکالتے ہوئے غالباً لاشعوری طور پر حظ اٹھاتے نظر آتے ہیں۔سو مجھے علم تھا کہ میرا یہ دوست ایسے بہت سے واقعات اور خبریں مجھے سنانے کے لئے بے تاب ہے اسی وجہ سے میں نے اسے درمیان میں ٹوک دیا تھا لیکن وہ ایک پرعزم اور اپنے خیالات و افکار اور اپنے عمل پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ کرنے والا شخص نہیں ہے اس دوران میرا ملازم چائے لے آیا تھا اس نے چائے کا ایک گھونٹ لیتے ہوئے مجھے مخاطب کیا اور پوچھا ’’تمہارے خیال میں پاکستان کے بچنے کی کوئی امید ہے ‘‘ اس پر میں نے اس سے وضاحت مانگی کہ کیا تم یہ پوچھنا چاہتے ہو کہ تمہارے ہاتھوں سے پاکستان کےبچنے کی کوئی امید ہے ؟اس نے کہا ’’یار کیسی باتیں کرتے ہو مجھے تو پاکستان سے اپنے بچوں سے بھی زیادہ پیار ہے ۔میں نے عرض کی کہ اگر ایسا ہے تو جب کبھی تمہارا کوئی بچہ بیمار ہوتا ہےتو تم بھاڑ ایسا منہ کھول کر ڈاکٹرسے پوچھتے ہو کہ کیا میرا بچہ مرنے والا ہے ؟بولا’’نہیں‘‘ میں نے کہا تو پھر پاکستان نے تمہارا کیا بگاڑا ہے کہ تم اور تم ایسے کتنے ہی لوگ پاکستان کی زندگی کے بارے میں سفاکانہ طریقے سے سوال اٹھاتے رہتے ہیں ۔مجھے لگا میرے دوست کو میری بات اچھی نہیں لگی شاید اس کی وجہ یہی تھی کہ میرے جواب میں ناامیدی کا عنصر شامل نہیں تھا مگر میں نے اس کی ناراضی کی پروا کئے بغیر اس سے پوچھا’’یار ایک بات تو بتاؤ ‘‘ بولا ’’ پوچھو‘‘ میں نے کہا ’’تم اور تمہارے جیسے دوسرے لوگ جو پاکستان کے بارے میں گوناگوں مفروضوں یا بعض حقیقی خدشات پر اظہار خیال کے دوران لفظوں کا مناسب استعمال نہیں کرتے کیا پاکستان کو موجود بحرانوں سے نکالنے کےلئے آپ لوگوں نے بھی کبھی اپنا کردار کیا ہے ؟’’بولا ‘‘ ہم عام لوگ کیا کرسکتے ہیں، میں نے کہا اگر تم مایوسی پھیلاسکتے ہو، چلو وہ پھیلاتے رہو، مگر ایک مثبت کام بھی تو کروبولا’’مثلا‘‘میں نے کہا وہ یہ کہ تم میں سے جو شخص جس جگہ بیٹھا ہے وہ اپنا کام پوری دیانتداری سے انجام دینا شروع کر دے جب بائیس کروڑ لوگوں میں سے دس کروڑلوگ بھی ہر وقت ہر قیمت پر مال بنانے میں لگے رہیں اور ساتھ ساتھ پاکستان کے بارے میں فکرمند بھی نظر آئیں تو اسے حب الوطنی نہیں کہتے بلکہ یہ حب الوطنی کے ساتھ سیدھی سادی فلرٹیشن ہے۔
میرا یہ دوست میری گفتگو سے سخت بیزار نظر آرہا تھا مگر اچانک اس کے چہرے پر اس وقت رونق کے آثار نمایاں ہوئے جب میرے ملازم نے اندر آکر مجھے بتایا کہ غمگین سلیمانی صاحب آپ سے ملنے کیلئے آئے ہیں اور پھر غمگین سلیمانی کو دیکھتے ہی میرا دوست جھپی ڈال کر اسے ملا اور اسے زور سے بھینچتے ہوئے کہا ’’اچھا ہوا تم آگئے، یہ بتاؤ کہ پاکستان کے بارے میں کوئی اور بری خبر تو نہیں آئی؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکبیرداس کا جہانِ دیگر ( 2 ) ۔۔ماہ طلعت زاہدی
Next Article اور پھر ایک دن۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 22, 2026

ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 21, 2026

لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 22, 2026
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.