Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایک دن جو ٹمی کے نام لکھا گیا!۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک دن جو ٹمی کے نام لکھا گیا!۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹرنومبر 18, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صاحب نے امریکہ سے اپنے ایک پرانے دوست کی آمد پر اپنے سب مشترکہ دوستوں کو لنچ پر مدعو کیا تھا۔ صاحب نے ڈرائیور کو پچاس روپے دیے اور کہا تم کسی قریبی تنور سے کھانا کھا آﺅ۔ کھانے کے دوران دنیا جہاں کے موضوع پر گپ شپ ہوئی۔ دس بیس پرانے دلچسپ واقعات دہرائے گئے اور یوں مشترکہ دوستوں نے اپنی پرانی یادیں تازہ کیں۔ ا±س روز صاحب کے ہونٹوں پر بہت دنوں کے بعد مسکراہٹ آئی تھی ، کھانے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کا رخ گھر کی طرف موڑا اور گاڑی پورچ میں کھڑی کرنے کے بعد صاحب کے بیڈروم میں داخل ہوگیا، صاحب کو قیلولہ کی عادت تھی اور جب تک ڈرائیور سونے سے پہلے ان کی مٹھی چاپی نہیں کرتا تھا اسے نیند نہیں آتی تھی، جب ڈرائیور کو صاحب کے خراٹے سنائی دیے وہ دبے پاﺅں کمرے سے باہر نکل آیا۔
بیگم صاحبہ نے اسے کمرے سے نکلتے دیکھ کر آواز دی، گاڑی نکالو اوریگا کمپلیکس جانا ہے، بچے بھی بیگم صاحبہ کے ساتھ تھے، انٹرنیشنل فوڈ چین سے برگر کھانے کے بعد وہ اوریگا کمپلیکس گئے جہاں اسمگلڈ کپڑوں کی تازہ ورائٹی کی وجہ سے کھوے سے کھوا چھل رہا تھا، عورتیں نئے ڈیزائن کے نہایت مہنگے کپڑوں پر یوں ٹوٹ کر گر رہی تھیں جیسے یہ مفت مل رہے ہوں، بیگم صاحبہ نے دس بارہ سوٹ پسند کئے اور ڈرائیور سے لبرٹی مارکیٹ چلنے کے لئے کہا، بیگم صاحبہ کیلئے کاسمیٹکس یوں تو صاحب امریکہ ہی سے لاتے تھے لیکن عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ کاسمیٹکس کی Consumptionمیں بھی اضافہ ہوگیا تھا، چنانچہ بیگم صاحبہ کو مجبوراً امپورٹڈ لپ اسٹک اور دوسری چیزیں ایمرجنسی میں یہاں سے خریدنا پڑیں حالانکہ انہیں شبہ تھا کہ یہ جینون نہیں ہیں۔ گھر واپسی پر صاحب جاگ چکے تھے اور دفتر جانے کے لئے تیار کھڑے تھے۔ صاحب کی یہ پرانی روٹین تھی کہ وہ لنچ بریک کے بعد واپس دفتر جاتے اور پھر شام تک پینڈنگ فائلیں نمٹاتے، ڈرائیور دفتر کے باہر بنچ پر بیٹھ گیا، اسے صاحب کے انتظار میں دو تین گھنٹے اسی عالم میں ان کا انتظار کرنا تھا، تاہم آج صاحب جلد ہی اٹھ گئے کیونکہ ان کے لاڈلے بیٹے ٹمی کی سالگرہ تھی، واپس گھر پہنچ کر ڈرائیور نے دوسرے ملازموں کے ساتھ مل کر لان میں کرسیاں وغیرہ لگائیں اور دوسرے انتظامات کے لئے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔ ڈرائیور کے بچے کی طبیعت خراب تھی، وہ آج جلدی گھر جانا چاہتا تھا مگر صاحب سے بات کرنے کی اسے ہمت نہ پڑی کیونکہ آج ان کے ٹمی کی سالگرہ تھی، مہمانوں کی آمد شروع ہوئی تو تھوڑی دیر بعد ایک بڑی میز تحفوں سے بھر گئی۔ صاحب اپنے اسٹڈی روم میں مرد مہمانوں کے ساتھ بیٹھے تھے اور ڈرائیور کو ہدایت تھی کہ جب ٹمی نے کیک کاٹنا ہو اس وقت انہیں اطلاع دی جائے، مرد مہمانوں میں بیشتر صاحب کی”شام کی محفلوں“ کے دوست تھے۔ ڈرائیور صاحب کے کمرے میں برف کی ڈلیاں، کباب اور شام کی محفل کی دوسری ضروری اشیاءرکھ آیا تھا۔ وہ زرق برق لباس اور زیورات میں لدی ہوئی مہمان خواتین اور ان کے شریر بچوں کی مدارت میں مصروف تھا، اس کے ساتھ دیگر ملازم بھی یہ ڈیوٹی پوری تندہی سے انجام دے رہے تھے مگر ڈرائیور کی فرض شناسی اور اس کی مستعدی کی عادت کی بنا پر بیگم صاحبہ ہر کام کے لئے اسی کو پکارتیں۔ جب برتھ ڈے پارٹی ختم ہوئی تو لان بچی کھچی اشیائے خور و نوش سے اَٹا ہوا تھا۔ صفائی کرتے اور چیزوں کو واپس ان کے ٹھکانے پر رکھتے رکھتے رات کے گیارہ بج گئے، صاحب کے دوست بھی جا چکے تھے اور مہمان خواتین بھی رخصت ہو چکی تھیں، صاحب لڑکھڑاتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف چلے گئے، ڈرائیور ان سے کچھ کہنا چاہتا تھا مگر اسے اس کا موقع ہی نہیں ملا تھا۔ وہ بیگم صاحبہ کے پاس گیا اور کچھ کہنے ہی کو تھا کہ اس نے خود ہی بات بدل دی اور کہا بیگم صاحبہ، میں گھر جاﺅں، بیگم صاحبہ نے کہا ”ہاں اب جاﺅ مگر صبح چھ بجے پہنچ جانا، بچے اسکول سے لیٹ نہ ہوں“ وہ روزانہ یہ بات کہتی تھیں حالانکہ وہ کبھی لیٹ نہیں ہوا تھا۔
ڈرائیور، باورچی نور دین کے کوارٹر میں گیا کہ اس سے کچھ پیسے ادھار مانگ لے مگر اس کے پاس کل ایک سو روپے تھے وہ مجبوراً واپس بیگم صاحبہ کے پاس آیا اور کہا ”بیگم صاحبہ میرا بچہ بیمار ہے، مہربانی کرکے تنخواہ میں سے مجھے کچھ رقم ایڈوانس دے دیں“ بیگم صاحبہ نے کہا، آج مہینے کی بیس تاریخ ہے، مہینے کی ان تاریخوں میں تنخواہ دار لوگوں کے پاس کہاں پیسے ہوتے ہیں اور پھر اسے تاکید کی کہ وہ صبح چھ بجے کوٹھی پہنچ جائے تاکہ بچے اسکول سے لیٹ نہ ہوں مگر ڈرائیور صبح چھ بجے بچوں کو اسکول پہنچانے کے لئے صاحب کی کوٹھی نہ پہنچ سکا کیونکہ اس نے اپنے ”ٹمی“ کو قبرستان پہنچانا تھا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article”آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا“۔۔حامد میر
Next Article فیض فیسٹیول اور ادبی و ثقافتی جشن۔۔مسعود اشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 6, 2026

زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

ستمبر 5, 2026

نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.