Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پردہ اٹھتا ہے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

پردہ اٹھتا ہے!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 1, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مجھے یقین ہو گیا ہے کہ ہماری قوم کی ایک بہت بڑی تعداد ’’گوڈوں گٹوں‘‘ سے ’’رہ‘‘ گئی ہے۔ میں نے دو ہفتے قبل گھٹنوں کی تکلیف کے لئے ابرار ندیم کی والدہ کے بتائے ہوئے ایک گھریلو نسخے پر عمل کیا تو مجھے بہت جلد درد میں افاقہ ہوا۔ میں نے یہ گھریلو نسخہ، ظاہر ہے اس لئے استعمال کیا تھا کہ خود میں بھی ’’ گوڈوں گٹوں‘‘ سے رہ چکا ہوں، مگر میں نے اس کے اجزائے ترکیبی سے اپنے قارئین کو آگاہ نہ کیا، میں نے لکھا کہ میں کچھ مزید عرصہ یہ نسخہ استعمال کروں گا اور اگر آگے چل کر بھی مجھے افاقہ محسوس ہوا تو قارئین کو اس ’’نسخہ کیمیا‘‘ سے آگاہ کروں گا کیونکہ عارضی فائدے کی صورت میں لاکھوں لوگوں کو جو گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، خواہ مخواہ ایک اور نسخے کی تیاری کی زحمت نہیں دوں گا۔ ایک اور نسخے کی تیاری کا پسِ منظر یہ ہے کہ ہماری بائیس کروڑ کی آبادی میں بیس کروڑ ’’حکیم‘‘ ہیں اور یہ ان معنوں میں کہ خود میں نے جس کسی سے اپنے گھٹنے کی تکلیف کا ذکر کیا اس نے فٹ سے ایک نسخہ مجھے بتایا جس سے اس کی نانی کو آرام آگیا تھا اور اب وہ دوڑتی پھرتیں بلکہ میراتھن ریس میں حصہ لینے کا سوچ رہی ہیں۔ میں نے کالم میں لکھا تھا کہ جب مجھ پر اس گھریلو نسخے کی افادیت پوری طرح واضح ہو جائے گی، تب میں اپنے کالم میں اس کے اجزائے ترکیبی تحریر کروں گا مگر صاحب ہوا یوں کہ ادھر میرا یہ کالم شائع ہوا اور ادھر دوستوں کے فون پر فون آنا شروع ہوگئے کہ کالم میں تو جب آپ لکھیں گے، لکھیں گے ہی، مگر اس سے پہلے ہمیں بتادیں،


ہم گھٹنوں کے آگے گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور زندگی سے بیزار بیٹھے ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گھٹنے تبدیل کئے بغیر چارہ نہیں لیکن ایک تو یہ لاکھوں کا خرچہ ہے، دوسرے تین ماہ تک آپ نارمل زندگی نہیں گزار سکتے اور چوتھے اس امر کا امکان بھی موجود ہے کہ آپریشن ناکام ہو اور آپ ایک ٹانگ پر اچھلتے پھریں۔ ان دوستوں کے علاوہ بہت سے اجنبیوں نے میرا فون نمبر کہیں سے حاصل کیا اور منت سماجت کی کہ جناب ہم پر ترس فرمائیں یہ زود اثر نسخہ کے اجزائے ترکیبی سے آگاہ کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔ دوسری طرف ابرار ندیم کو بھی سینکڑوں کی تعداد میں فون موصول ہوئے، ان میں سے کئی ایک نے تو ان کی پنجابی شاعری کی تعریف و توصیف میں قصیدہ نما گفتگو کی اور پھر نسخہ کے بارے میں دریافت کیا۔ ابرار بہت بذلہ سنج شخص ہے، وہ میرے پاس آیا اور اس نے کہا ’’سر دوا کی مانگ بہت زیادہ ہے آپ براہ کرم ابھی کالم نہ لکھیں بلکہ یہ معجون تیار کر کے اس کی خوبصورت اور بہت متاثر کن پیکنگ تیار کر کے اندرون اور بیرون ملک اس کی مارکیٹنگ کرتے ہیں اور یوں دنوں میں کروڑ پتی بن سکتے ہیں‘‘۔ اس کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں اس کے کچھ دوست ہیں جن کا فارمیسی کا کاروبار ہے، چنانچہ وہ ایک ہفتے کے لئے وہاں جائے گا اور ان سے معاملا ت طے کرکے اس کی قیمت ڈالروں میں رکھیں گے۔


میرے خیال میں، میں نے آپ کا خاصا وقت لے لیا، اب میں اصل موضوع کی طرف آتا ہوں تو صاحبانِ ذی وقار مجھے اس گھریلو نسخے سے تھوڑا بہت فائدہ ہوا ہے، مگر ابتدائی فائدے سے مجھے یہ امید ہوگئی تھی کہ اب میں دوڑتا پھروں گا، ایک ہی جست میں سیڑھیوں کے تین تین اسٹیپ عبور کروں گا تو ایسی کوئی بات نہیں۔ فائدہ ضرور ہوا ہے، مگر اتنا بھی نہیں جتنا میں سمجھتا تھا، چنانچہ جو خواتین و حضرات تھوڑے کو ’’بوہتا‘‘ سمجھ کر یہ گھریلو نسخہ استعمال کرنا چاہیں ان کے لئے اس نسخے کے اجزائے ترکیبی اور تیار کرنے کی تفصیل درج ذیل ہے۔
اجزائے ترکیبی 1۔گائے کا گھی آدھ کلو 2۔آدھ کلو ناریل کی گری باریک کش کرنے کے بعد گرائنڈ کریں 3۔خالص ہلدی گھر کی پسی ہوئی آدھ پاؤ (بازار کی پسی ہوئی ہلدی استعمال نہیں کرنی)۔
ترکیب: گھی کو اچھی طرح گرم کر کے دیگچی کو ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں اور جب گھی نیم گرم رہ جائے تو اس میں ہلدی اور گری باری باری ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اور جب یہ مرکب اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے تو اسے شیشے، چینی یا مٹی کے برتن میں محفوظ کرکے فریج میں رکھ لیں۔ پلاسٹک کا برتن استعمال نہیں کرنا اور روزانہ نہار منہ ایک بڑے چمچ کا چوتھائی حصہ پانی کے ساتھ استعمال کریں اور آدھے پون گھٹنے کے بعد ناشتہ کرلیں۔ وماعلینا الاالبلاغ
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکتنے میں خریدے؟۔۔قلم کمان/حامد میر
Next Article بلاژیو میں سب کچھ تھا، ٹی وی نہیں تھا۔۔کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 22, 2026

ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 21, 2026

لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 22, 2026
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.