Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سچ لائیکس اور تالیوں کا غلام نہیں : عاصمہ شیرازی کا کالم
تازہ ترین

سچ لائیکس اور تالیوں کا غلام نہیں : عاصمہ شیرازی کا کالم

ایڈیٹردسمبر 3, 202412 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
asma sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم ہیولوں کے دور میں ہیں جہاں سایوں کو مجسم حقیقت، پستہ کرداروں کو قد آور اور فکر سے محروم ذہنوں کو دانشور سمجھا جاتا ہے۔ جس معاشرے میں جھوٹ کے سامنے سچ شکست خوردہ ہو اور جھوٹ پاؤں ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائے اس معاشرے کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔
ستم ظریفی کہ سیاست ہو یا صحافت۔ جب تالیوں، لائیکس اور ویوز کے محتاج ہو جائیں، ایجنڈا مصلحت بن جائے، دانشور، صحافی عوامی رائے سچائی سے تراشنے کی بجائے عوامی مقبولیت کی پیروی اختیار کر لیں تو پھر حقائق مسخ ہوتے ہیں اور جھوٹ بیانیہ بن جاتا ہے۔
گذشتہ ہفتے اسلام آباد کی سڑکوں پر کیا ہوا؟ کتنی لاشیں گریں؟ کتنا خون بہا اور کتنے زخمی سڑکوں پر مدد کو پکارتے رہے اس سب پر سوشل میڈیا پر ہاہاکار ہم نے سنی۔ مجھ جیسے حساس لوگوں کے لیے کوئی ایک لاش، کوئی ایک زخمی اور خون کا ایک دھبہ بھی اذیت ناک ہے مگر جس طرح خون اور لاشوں کی خواہش کو خبر بنانے کی کوشش کی گئی ہے اس سے زیادہ انسانیت کے پردے میں بربریت، حقائق کے پردے میں سفاکیت اور سیاست کے پردے میں نفرت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
تحریک انصاف کے حالیہ اور گذشتہ لانگ مارچ کے مقاصد تاحال واضح نہیں۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ یوں عمران خان کی رہائی ممکن نہ ہو گی، بار بار کی محاذ آرائی سمجھ سے بالاتر ہے۔ بار بار کی پسپائی کے باوجود اب پھر تحریک انصاف کے اگلے لانگ مارچ کی تیاری کی شنید ہے۔ اب کی بار شاید منزل پنجاب ہو لیکن ہاتھ کیا آئے گا؟ ہاں ملک روز بند ہو گا، معیشت اور سیاست کو نقصان ہو گا، تحریک انصاف سیاسی حل کی طرف نہیں جا رہی، نہ سیاست دانوں سے بات کر نا چاہ رہی ہے۔۔ نتیجتاً مضبوط کون ہو گا۔۔ ہر پسپائی کے بعد مضبوط کون ہو رہا ہے یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے۔
تحریک انصاف کی سیاست کو اس محاذ آرائی سے کس قدر نقصان پہنچ رہا ہے اس کا اندازہ آنے والے دنوں میں ہو گا کیونکہ اب پی ٹی آئی میں بڑھتی آوازیں بھی مطالبہ کر رہی ہیں کہ سیاسی حل کی بجائے محاذ آرائی کسی طور قابل عمل نہیں۔ مگر کیا کریں کہ پی ٹی آئی صرف مقتدرہ سے مذاکرات کی خواہاں ہے، عدالتوں، پارلیمان اور سیاسی نظام پر نا اعتبار ہے اور نا یقین رکھنے کو تیار۔
سماجی میڈیا فسطائیت کے نرغے میں ہے جہاں اسلام آباد کے بارے جھوٹ تو دکھائی دیا مگر ضلع کرم کا سچ کسی کو نظر نہیں آیا۔ دانشوروں، انفلوئنسرز اور وی لاگرز کو احتجاج کا آئینی حق تو نظر آیا مگر بدقسمتی سے پاڑہ چنار کے لوگوں کے جینے کا آئینی حق کسی کو نظر نہیں آیا؟ پشتونوں کی غیرت کو سیاسی ہتھکنڈا بنا کر استعمال کرنا تو سمجھ میں آیا مگر پارا چنار اور کرم کے معصوموں اور بے گناہوں کا قتل عام آنکھوں سے اوجھل رہا۔ریاست اور سیاست سب کرم ایجنسی کی صورتحال سے آنکھیں چراتے اپنی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے، ایسے میں دل غیر محسوس طور پر مردہ سا محسوس ہوا اور دماغ ماؤف۔ کیا ہم سب اہل صحافت اور سیاست کسی طور اپنے ضمیر کی عدالت میں جوابدہ ہیں؟
ریاست اپنے ہی کردہ گناہوں کی سزا جھیل رہی ہے، اپنی ہی غلط پالیسیوں اور فیصلوں کی آگ نے دامن جلانا شروع کر دیا ہے، اپنے ہی تیار کردہ اثاثے اپنے ہی خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ جنگ بیرونی محاذوں سے اندرونی حدود میں پھیل چکی ہے۔ گلی گلی، کوچہ کوچہ نفرت کا جو بیج دہائیوں پہلے بویا گیا تھا اب وہ ایسی خاردار فصل بن چکی ہے کہ کاٹیں تو اپنے ہاتھ ہی زخمی۔سوشل میڈیائی فسطائیت پوری طرح آج بھی مملکت کو مستقل آمریت میں دھکیلنے کی سہولت کاری کر رہی ہے جبکہ سیاست دیوار سے لگی آخری ہچکیوں میں اپنے وجود پر نوحہ زن ہے۔
مصنوعی ذہانت کاسہارا لینے والے دراصل انہی کی خدمت کر رہے ہیں جو ملک میں جمہوریت اور آزادئ رائے کے مخالف ہیں۔ جس دن ریاست اور سماجی فسطائیت کا گٹھ جوڑ ہو گیا انسانی حقوق اور عارضی جمہوریت کے حامی اسی فسطائیت کے حامی ہوں گے جس کا وہ ماضی میں پر چار کرتے رہے ہیں۔ہمیں معلوم ہے کہ غیر مقبول تحریر پر کوئی تالی نہیں بجے گی مگر ضمیر مطمئن ہے کہ سچ تالیوں اور لائیکس کا غلام نہیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، 100 سے زیادہ افراد ہلاک
Next Article مجاہد برسر پیکار : مسعود منور کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم

اگست 21, 2026

حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس

اگست 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.