Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کرائم رپورٹر اور شاعر ، بابا پرویز چشتی کی یادیں ۔۔ اسلم ملک
ادب

کرائم رپورٹر اور شاعر ، بابا پرویز چشتی کی یادیں ۔۔ اسلم ملک

ایڈیٹرمئی 16, 20197 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pervaiz chishti
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صحافت کے شعبے میں میرا مشاہدہ ہے کہ کرائم رپورٹروں کا ادب وغیرہ سے کم ہی تعلق ہوتا ہے ۔ علم و ادب سے دلچسپی رکھنے والے صرف دو کرائم رپورٹروں سے تعارف ہوا۔۔ ایک سجاد شفیق بٹ اور دوسرے بابا پرویز چشتی.
بٹ صاحب نے بھی کرائم رپورٹنگ تو پہلے ہی چھوڑی تھی اور سیاسی تجزیہ کار بن گئے تھے، پھر صحافت سے ہی نہیں، لاہور سے بھی جی اوب گیا اور اب مانسہرہ کے ایک دور افتادہ علاقے میں ایک الگ قسم کا سکول قائم کیا ہے ، جیسا وہ اپنے بچوں کیلئے سوچتے رہے تھے۔
ہاں بابا پرویز چشتی نے مشق سخن اور چکی کی مشقت ساتھ ساتھ جاری رکھی. ان کے کتنے ہی نام تھے۔۔ عطا اللہ پنجابی، پرویز چشتی، شاعر مساوات…
میں امروز میں تھا تو وہاں انہیں دیکھا، رپورٹنگ سیکشن میں بدرالاسلام بٹ اور دوسرے دوستوں سے ملنے آتے تھے. منو بھائی اور شفقت تنویر مرزا سے بھی ملتے. ہمیشہ سفید شلوار قمیص اور سیاہ چشمے کے ساتھ دیکھا. اتنے سیاسی قطعات، اردو پنجابی اردو غزلیں لکھیں کہ اچھا بھلا مجموعہ چھپ سکتا ہے اور چھپنا چاہئیے لیکن پڑھی لکھی اولاد، صحافت اور اشاعت سے تعلق رکھنے کے باوجود اس طرف متوجہ نہیں ہوئی. تمثیلہ ملتی رہتی ہے، اسے یاد بھی دلاتا رہتا ہوں. بازغہ بہت عرصہ تو اپنے بچوں میں مصروف رہی.،اب منظر عام پر آئی تو اس کے سامنے بھی بات ہوئی. جمیل چشتی اب بڑے آدمی ہوگئے ہیں. عرصہ ہوا ملاقات نہیں ہوئی. یہ سطریں پڑھنے والا کوئی انہیں پیغام پہنچائے کہ بابا جی کا کلام جمع کریں اور جلدی چھاپ ڈالیں. انہیں جاننے والے اب کم ہوتے جارہے ہیں۔ لوگ اپنے والدین کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، آپ کے والد تو واقعی قابل فخر تھے۔



ستمبر 1982 میں وفات سے ایک آدھ دن پہلے عطااللہ پنجابی/ پرویز چشتی نے منو بھائی کو ایک خط لکھا جو منو بھائی کو ان کے انتقال کے بعد ملا ۔ خط میں حالاتِ حاضرہ پر گپ شپ کے ساتھہ اپنی ایک غزل بھی بھیجی جو منو بھائی نے اپنے 24 ستمبر1982 کو شائع ہونے والے کالم میں شامل کی۔ یہ شاید ان کی آخری غزل ہو۔ وہ 17 ستمبر کو وفات پاچکے تھے۔

ہر نیا سانس خطا ہو جیسے
زندگی کوئی سزا ہو جیسے

میری نس نس میں رچا ہو جیسے
جسم خوشبو میں بسا ہو جیسے

بند کھڑکی پہ بھی احساس رہا
وہ مجھے دیکھ رہا ہو جیسے

یاد ہے اس سے بچھڑنے کا سماں
جسم سے روح جدا ہو جیسے

بن ترے لگتا ہے دل کے اندر
میرا کچھ ٹوٹ گیا ہو جیسے

ہے تو انساں ہی پہ تیور دیکھو
یوں اکڑتا ہے خدا ہو جیسے

قتل کے بعد سکوں چہرے کا
دست قاتل ہی شفا ہو جیسے

وہ خیالوں میں ہے یوں محو خرام
صحن گلشن میں صبا ہو جیسے

توڑنا عہد گنہ تھا لیکن
تیرے مسلک میں روا ہو جیسے
۔۔۔
بھٹو کی شہادت پر بابا پرویز چشتی کی دو غزلوں کے کچھ شعر:
پیشِ نگاہ آج بھی صورت اسی کی ہے
افتادگانِ خاک کو چاہت اسی کی ہے

گو تم بہ جبر جسموں کو زنجیر کر چکے
لیکن ہر ایک دل پہ حکومت اسی کی ہے

ہر ایک نشیبِ شہر میں آباد اس کی یاد
ہر بے چراغ گھر میں سکونت اسی کی ہے

وہ بن چکا ہے آج زمانے کا نظریہ
ہر بوریا نشین کو ضرورت اسی کی ہے

جیسے صلیب شاخ پہ ہو گل کھلا ہوا
خنداں فرازِ دار پہ صورت اسی کی ہے

مرکر بھی جس کی قبر پہ پہرہ لگا رہا
ہیبت اسی کی دل پہ جلالت اسی کی ہے

۔۔۔۔
اب کے برس تو ساون برسا نینن میں
اگلی رُت جانے کیا لائے دامن میں

ہم کو یقین ہے پھول اور پھل بھی لائے گا
اس کی یاد کا پیڑ لگا ہر آنگن میں

جس کے باعث قد اس کا کچھ اور بڑھا
وہ پھندا محسوس ہوا ہر گردن میں

عطا اللہ پرویز چشتی 1932 میں پیدا ہوئے۔ نوائے وقت ، کوہستان اور مساوات سے وابستہ رہے۔ اس سے پہلے فلمی دنیا میں جگہ بنانے کی کوشش کی لیکن پھر وہ خیال چھوڑ کر صحافت میں آگئے۔
انہوں نے 1959 میں فلم ’’ساتھی ‘‘ کیلئے دو گیت لکھے۔۔۔ دل والے دل والے پی کر رنگ جمالے آ۔۔۔۔ ناہید نیازی نے گایا۔ دھیرے دھیرے بہے جائے رے، نیا جھکولے کھائے رے۔۔۔۔ ناہید نیازی اور منیرحسین نے گایا۔
1961 میں فلم ’’ منگول ‘‘ میں ان کا گانا ، یہ دل ہے میرا او بھولے پیا، ملکہ ترنم نورجہاں نے گایا۔
1963 میں فلم’’ ماں بیٹی‘‘ میں پرویز چشتی کا گانا ، یہ زندگی ہے کیا جو تم سے ہو جدا، مالا نے گایا

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبچوں میں سرطان کتنا عام ہے؟۔۔ڈاکٹرعلی شاذف
Next Article قومی سیاسی جماعتیں، غیر جماعتی، غیر سیاسی کیوں۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.