Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ارشد چوہدری کا کالم:کنٹونمنٹ انتخابات: ٹی ایل پی کالعدم ہونے کے باوجود میدان میں کیسے؟
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کا کالم:کنٹونمنٹ انتخابات: ٹی ایل پی کالعدم ہونے کے باوجود میدان میں کیسے؟

ایڈیٹرستمبر 12, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arshad chauhdry
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے کنٹونمنٹ انتخابات کے دوران 42 حلقوں میں سے 17 میں 84 امیدوار نامزد کیے ہیں۔
تحریک لبیک اس حساب سے ملک کی بڑی جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں امیدوار میدان میں اتارنے والی پانچویں جماعت ہے۔
ٹی ایل پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کنٹونمنٹ انتخابات میں ٹکٹ پارٹی پالیسی کے مطابق جاری کیے نیز ٹی ایل پی کے حمایت یافتہ امیدوار تمام وارڈز میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔
حکومت کے مطابق ٹی ایل پی پر انتظامی پابندی عائد ہے لیکن عدالتی مرحلے کے بغیر انہیں الیکشن لڑنے سے نہیں روکاجاسکتا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک لبیک سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے اور انہیں روکنے کی کوئی درخواست موصول نہ ہونے کے باعث ان کو انتخابات میں حصہ لینے سے نہیں روکا جاسکتا۔
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں اتوار 12 ستمبر کوصبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوگی۔ یہ انتخاب ملک کے کنٹونمنٹ میں مقامی طور پر نظام چلانے کے لیے عام ممبران منتخب کرنے کے لیے منعقد ہوتےہیں۔
ٹی ایل پی اوردیگرجماعتوں کے امیدوار:
الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں کنٹونمنٹس کے 219 وارڈز کے امیدواروں کی بنائی گئی فہرستوں کےجائزے سےظاہر ہوتا ہے کہ مذہبی جماعت ٹی ایل پی نے پنجاب کے نو کنٹونمنٹس میں سب سے زیادہ یعنی 57 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ اس کے بعد سندھ کے 6 کنٹونمنٹس میں 24 اور خیبر پختونخوا کے تین کنٹونمنٹس میں تین امیدوار ہیں۔
ٹی ایل پی نے بلوچستان کے 3 کنٹونمنٹس کے 9 وارڈزمیں سے کسی میں بھی کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔
‎ملک بھر میں امیدواروں کی تعداد کی بات کی جائے تو ٹی ایل پی کی پانچویں پوزیشن ہے کیونکہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سب سے زیادہ 178 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) ہے جس کے 140 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی 112 اور جماعت اسلامی (جے آئی) نے 105 امیدوار میدان کھڑے کیے ہیں۔
ٹی ایل پی نے لاہور کنٹونمنٹس کے تمام 20وارڈز میں امیدوارکھڑے کیے ہیں اس جماعت کا مرکز بھی لاہور میں ہی واقع ہے ۔
تحریک لبیک نے والٹن، راولپنڈی، چکلالہ اور واہ چھاؤنیوں کے نو وارڈز میں نو امیدواروں کو ٹکٹ دیے ہیں،گوجرانوالہ میں ٹی ایل پی کے چھ، ٹیکسلا میں تین اور کھاریاں اور سیالکوٹ کنٹونمنٹس میں ایک ایک امیدوار ہے۔
سندھ میں کالعدم ٹی ایل پی نے کراچی میں واقع چار کنٹونمنٹس میں 18 اور حیدرآباد کنٹونمنٹس میں چھ امیدوار کھڑے کیےہیں۔
تحریک لبیک کے رہنما محمد نعمان رضا نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹی ایل پی کی قیادت جیلوں میں ہے اس کے باوجود انتخابی عمل کا حصہ بن رہے ہیں۔ ہمارے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ ہم نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور حکومت وقت سے مطالبات منوانے کے لیے کوئی سودے بازی نہیں کی۔‘
پابندی کے باوجود ٹی ایل پی انتخاب میں قانونی طور پر حصہ لے سکتی ہے؟
اس سوال کے جواب میں الیکشن کمیشن آفس پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلقات عامہ جاوید خان نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہاکہ ’انتخابی عمل میں حصہ لینے سے روکنے کا ایک قانونی طریقہ موجود ہے۔ حکومت کی جانب سےکسی جماعت کو کالعدم قرار دے کر پابندی سے کسی جماعت الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا جب تک حکومت الیکشن کمیشن کو درخواست نہ دے یا عدلیہ ایسا کوئی حکم نہ دے۔‘
ان کے مطابق ابھی ٹی ایل پی پر پابندیوں کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا نہ ہی حکومت یا کسی اور فریق کی جانب سے کوئی تحریری درخواست دی گئی ہے کہ ٹی ایل پی کو انتخابی عمل کا حصہ بننےسے روکا جائے۔ ’اگر مستقبل میں ٹی ایل پی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا عدالت کوئی حکم دیتی ہے یا کوئی فریق درخواست دیتا ہے تو الیکشن کمیشن اپنے اجلاس میں اس کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔‘
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق صرف سپریم کورٹ کو اختیار ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پر انتظامی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کسی جماعت کو الیکشن میں حصہ لینےسے روکنے کے لیے دو مراحل ہیں ایک انتظامی اور دوسرا عدالتی، جب تک عدالتی مرحلہ مکمل نہیں ہوتا پارٹی کوانتخابات میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک کیس کو سپریم کورٹ میں پیش نہیں کیا حالانکہ صوبائی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پارٹی پر پابندی بھی عائد کی تھی۔
اس معاملہ پر جب تحریک لبیک کے رہنما محمد نعمان رضا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سےانہیں کالعدم قرار دینے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے ہمیں جمہوری حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ ’جس بنیاد پر حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگائی اور سعد رضوی سمیت قیادت کو جیل میں بند کر رکھاہے اسی طرز پر حکمران جماعت اپنے اپوزیشن کے زمانے میں کرتی آئی ہے۔‘
ان کے بقول کنٹونمنٹ انتخابات میں مہم چلانے والے متحرک کارکنوں کو انتظامیہ ہراساں کر رہی ہے۔ ’ریلیوں سے روکا گیا اور دوسری جماعتوں کی طرح جلسے جلوس کرنے سے بھی روکا گیا۔ مگر ان تمام ہتھکنڈوں کےباوجود کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ٹی ایل پی امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہوکر یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان کےعوام ہمارے موقف کے ساتھ ہیں۔‘
(بشکریہ:انڈپینڈنٹ اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تحریک لبیک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا انتہا پسندوں کو معاف کرنے سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی؟
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : 17 اگست 1988 اور بابائے چادر کا احسان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ایل پی کا قافلہ مریدکے پہنچ گیا، جھڑپوں میں درجنوں زخمی: ’متعدد پولیس اہلکار لاپتہ ہیں،‘ ڈی آئی جی آپریشنز

اکتوبر 12, 2025

ٹی ایل پی پھر میدان میں : اسلام آباد ، راول پنڈی کنٹینروں کے شہر میں تبدیل : موبائل اور انٹرنیٹ بند

اکتوبر 10, 2025

ڈاکٹر اختر علی سیدکا کالم:قاتل ہجوم کے ذہنی خدوخال

اگست 18, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی اکتوبر 22, 2026
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 22, 2026
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.