پشاور:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک سپاہی زخمی ہوا جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری میں ملوث تھے۔
اس کے علاوہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے اغوا سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ،اہل علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

