Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اٹھارہ اپریل 1986 ء :جاوید میانداد کا چھکا، جب شارجہ میں مٹھائی ختم ہوگئی
کھیل

اٹھارہ اپریل 1986 ء :جاوید میانداد کا چھکا، جب شارجہ میں مٹھائی ختم ہوگئی

ایڈیٹراپریل 18, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
miandad sharjah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک ٹویٹ شیئر کر کے 1986 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے تاریخی میچ کی یادیں تازہ کروا دی ہیں۔
آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاوید میانداد کی چھکا مارتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ 1986 میں آج کے دن 18 اپریل کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان شارجہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں ایک میچ کھیلا گیا تھا۔
ایشیا کپ کے تحت ہونے والے ان میچز میں فائنل پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا جس کو دیکھنے کے لیے تقریباً 20 ہزار شائقین سٹیدیم میں موجود تھے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم اور بالخصوص جاوید میانداد کے لیے یہ ایک یادگار میچ تھا جس میں وہ بغیر آؤٹ ہوئے 116 رنز بنا کر قومی ہیرو کے طور پر ابھرے تھے۔ 1986 میں کھیلے گئے اس میچ کے لمحات ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج تک نہیں ملتے۔
انڈیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے نو وکٹوں پر 248 رنز بنا کر فتح حاصل کی تھی۔ جاوید میانداد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو انڈیا کے خلاف جیت دلوائی تھی۔ یہ میچ جتوانے کا سہرا آج بھی میانداد کے سر ہی سجتا ہے۔ اس وقت ٹیم کی کپتانی کرنے والے عمران خان نے کپ وصول کرنے کے لیے 29 سالہ میانداد کو ہی سٹیج پر بھیجا تھا۔
پاکستان کو میچ اور کپ جیتنے کے لیے چار رنز درکار تھے، جبکہ ایک بال باقی تھی۔ جاوید میانداد نے آخری گیند پر ایسا چھکا مارا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی صفوں میں افسردگی چھا گئی، لیکن پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے لیے یہ جیت انتہائی اہم ثابت ہوئی تھی۔
آئی سی سی کی ٹویٹ کے جواب میں ایک کرکٹ فین نے اس یادگار چھکے کی ویڈیو بھی شیئر کر دی۔
ٹوئٹر پر جاوید میانداد کی پرفارمنس کو انڈین شائقین بھی سراہ رہے ہیں۔ مہیش کمار کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ میانداد کا ماسٹر سٹروک تھا اور انڈیا کو میچ میں ہرانا کسی جنگی جیتنے سے کم نہ تھا۔
کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی جیت کا اتنا جشن منایا گیا کہ شام تک شارجہ کی مٹھائی کی دکانیں ہر قسم کے میٹھے سے خالی ہو چکی تھیں۔
1986 میں ایشیا کپ کے تحت ہونے والے ان میچز میں آسٹریلیا، انڈیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور سری لنکا کی قومی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جاوید میانداد سال 1986 ء شارجہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا ۔۔حجام اور بیوٹی پارلر ۔۔شہزاد عمران خان
Next Article پاکستان میں کورونا کے حوالے سے ایک سنجیدہ غلط فہمی : لوک بیانیہ/ شوکت اشفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زندگی ایک سفر ہے اور سفر میں روزہ معاف ہے : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

اگست 26, 2023

سیدنا احمد فراز دیوبندی در شہر جدہ : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

اگست 23, 2023

عبدالرشید شکورکا کالم:ماجد خان: جب پاکستانی بلے باز نے سست بیٹنگ کے دور میں تیز ترین سنچری بنا ڈالی

اگست 31, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 7, 2026
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ستمبر 6, 2026
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 6, 2026
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.