Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمنہ مفتی کا کالم: آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم: آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟

ایڈیٹرمئی 3, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مارچ کے وسط میں جب پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سکول، کالج بند کیے گئے تو اکثریت ایسے لوگوں کی تھی جو اسے ڈینگی کی طرح ہفتے دو ہفتے میں قابو آنے والی وبا سمجھ رہے تھے۔
لاک ڈاؤن شروع ہوا تو بہت سے دوست احباب نہایت یقین سے ایک عالمی سازش کی نشاندہی کرنے لگے، جس کا نقشہ تل ابیب میں بنا تھا اور جس کے ڈانڈے پنٹاگون اور امریکی صدارتی انتخابات سے جا کر ملتے تھے۔
ایک ہفتہ مزید گزرا تو یہ سوال کیا جانے لگا کہ کیا آپ کا کوئی جاننے والا کورونا کا شکار ہوا ہے؟ کیا کسی جاننے والے کی موت کورونا کے باعث ہوئی ہے؟ کیا آپ نے کورونا کا کوئی مریض دیکھا ہے؟
اس کے بعد واٹس اپ پہ پیغامات آنے شروع ہوئے کہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے بعد ایک مہنگی ویکسین متعارف کرائی جائے گی جس میں اسرائیل کی فلاں فلاں کمپنی کے اتنے شئیرز شامل ہیں۔
مریضوں کی تعداد بڑھی اور کچھ جاننے والوں میں بھی اس مرض کی تشخیص ہوئی تو تابڑ توڑ، شہد، کلونجی، گرم پانی اور لیموں کے نسخے، گرم پانی کے بھپارے لینے اور زیتون کا تیل سونگھنے کے ٹوٹکے سنائی دینے لگے۔
بیماری نے یورپ اور امریکہ کا نظام صحت برباد کردیا اور مرنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچی تو اب یہاں لوگوں کو یہ خوش فہمی لاحق ہو گئی کہ پاکستانی چونکہ بی سی جی کے ٹیکے لگواتے رہے ہیں اور ملیریے سے بچنے کو ریسوچن پھانکتے رہے ہیں اس لیے ہمیں یہ وائرس کچھ نہیں کہے گا۔
رمضان المبارک کا پہلا عشرہ گزر رہا ہے۔ مساجد میں حفاظتی اقدامات اٹھا کر تراویح جاری ہے۔ زندگی چل تو رہی ہے مگر ایک خوف کی فضا ہر طرف طاری ہے۔
اب تو لوگ افواہیں پھیلا پھیلا کر بھی تھک چکے ہیں۔ علاج بتا بتا کر بھی عاجز آچکے ہیں۔ اس بیماری کو خدا کا عذاب اور اس کی وجہ بے حیائی بتانے والے بھی تائب ہو چکے ہیں۔
خوب اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ یہ ایک خوفناک وبا ہے اور اپنے وقت پہ، اپنی بھینٹ لے کر ہی ٹلے گی۔ ایسے میں ایک امید کی کرن نمودار ہوئی ہے۔ شائد ریڈیمیسور نامی دوا اس بیماری کا علاج ثابت ہو۔ مگر کون جانتا ہے؟
اب کسی کا فون آئے تو بس دبے لفظوں میں یہ ہی پوچھتا ہے، ’کیا عید تک لاک ڈاون ختم ہو جائے گا؟ کیا ہم عید مل سکیں گے؟ ‘ ایسٹر بھی ایسے ہی گزر گیا، کچھ خبر نہیں کہ عید بھی ایسے ہی گزر جائے مگر ایک بات تو طے ہے کہ جب تک ویکسین نہیں آتی، آدم کی بقا آدم بے زاری ہی میں ہے۔
ویسے سب سازشی تھیوریاں غلط بھی نہیں ہوتیں اور مجھ جیسے خوش عقیدہ لوگ تو جنوں،بھوتوں، پریوں چڑیلوں، بونوں، بھتنوں، بن سروں، چھلاوں، دیووں، بد روحوں اور خلائی مخلوق کے وجود کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔
کورونا کے بعد کی دنیا ایک اور دنیا ہو گی۔ جانے کیا کیا حیرت انگیز تبدیلیاں آئیں گی۔ ابھی دیکھیے، آپا فردوس عاشق اعوان کی جگہ جناب عاصم باجوہ صاحب آگئے۔ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleادب اور ادیب آن لا ئن۔۔آئینہ/مسعوداشعر
Next Article کورونا اورنجی ہسپتالوں کا عملہ۔۔شہزاد عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.