Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پانی کہیں جسے: چشم تماشا / امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

پانی کہیں جسے: چشم تماشا / امجد اسلام امجد

ایڈیٹرجولائی 5, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad islam amjad at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور میں دو جولائی رات کو شروع ہونے والی شدید اور طوفانی بارشوں سے قبل وطن عزیز میں پانی کا ذکر عام طور پر بعض شہروں میں اس کی کمی اور کالا باغ ڈیم سمیت مختلف چھوٹے بڑے ڈیموں کے حوالے سے ہو رہا تھا لیکن اب صبح سے شام تک ٹی وی چینلز اور سڑکوں پر اس کی روانی اور فراوانی دیکھ کر وہ سب باتیں کسی اور زمانے کی محسوس ہونے لگی ہیں حالانکہ اس دوران میں عملی طور پر بمشکل24گھنٹے ہی گزر پائے ہیں۔
برصغیر کے بہت سے علاقوں میں مون سون کی ان بارشوں کا سلسلہ یوں تو تاریخی اور جغرافیائی دونوں حوالوں سے بہت پرانا ہے مگر اب سے دو تین دہائیاں قبل تک انھیں صرف ایک موسمی عمل سمجھا جاتا تھا اور سڑکوں پر کھڑے ہونے یا بعض صورتوں میں اس کے گھروں میں گھس آنے کو بھی معمول کی بات سمجھا جاتا تھا کہ ان دنوں اس کے سیاسی اور میڈیائی اثرات کو الگ سے دیکھنے یا ان سے خبریں کشید کرنے اور حاکمان وقت کو برا بھلا کہنے کا رواج عام نہیں ہوا تھا۔
میاں شہباز شریف نے اپنے کراچی کے انتخابی جلسے میں پان اور کرانچی کا ذکر اپنی طرف سے لطیف انداز میں اور کراچی کو لاہور کی طرح پیرس بنانے کا دعویٰ اپنے ’’کارکردگی‘‘ والے نعرے کے حوالے سے کیا تھا مگر یہ تینوں باتیں غیرمتوقع ردعمل اور طوفانی بارش کے باعث خواہ مخواہ ان کے گلے پڑ گئی ہیں کہ بجلی کی فراہمی بار بار منقطع ہونے کی وجہ سے لوگ نہ گھر میں بیٹھ سکتے ہیں اور نہ ہی باہر نکل سکتے ہیں۔
یقیناً ایسی تیز اور طوفانی بارش پیرس میں بھی مسائل پیدا کرتی ہو گی مگر ترقی یافتہ شہروں کے نکاسی آب کے سسٹم نہ تو سڑکوں پر زیادہ دیر تک اور اتنا زیادہ پانی جمع ہونے دیتے ہیں اور نہ ہی ہر آندھی کے ساتھ ان کے فیڈر اس تیزی اور کثرت سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور نہ ہی گرمی اندھیرے اور نہر نما سڑکوں کے باعث ان کی آبادیاں آفت زدہ علاقوں کی شکل اختیار کر جاتی ہیں۔ یہ بھی تسلیم کہ اس ساری خرابی کی ذمے دار صرف گزشتہ حکومت نہیں تھی کہ ہر دوسرے تیسرے برس مون سون کے سیزن میں کبھی کبھار اس طرح کی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔
فرق بس اتنا ہے کہ اس سے پہلے کی حکومتیں آئیں بائیں شائیں کرکے ٹائم پاس کر لیتی تھیں اور حالات بہتر ہوتے ہی لوگ اپنے کاموں میں لگ جاتے تھے اور میڈیا بھی کسی نئے موضوع کی تلاش میں لگ جاتا تھا۔ اس بار ستم بالائے ستم یہ ہوا کہ نہ صرف یہ زمانہ انتخابات کی گہما گہمی کا ہے بلکہ میاں شہباز شریف نے اپنی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کو ہی اپنا انتخابی نعرہ قرار دے رکھا ہے۔ ایسے میں لاہور اور پیرس کا یہ تقابل ان کے سیاسی حریفوں اور میڈیا کے بریکنگ نیوز کے متلاشی صحافیوں کے لیے تنقید اور جگتوں کا ایک ایسا ’’موقع‘‘ بن گیا ہے جس سے ہر کوئی حسب توفیق بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
یوں لگتا ہے جیسے عدلیہ اور نیب کے بعد اب متذکرہ نام نہاد اسٹیبلشمنٹ نے موسم کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ میری ذاتی رائے میں یہ ایک قومی سطح کا لمحہ فکریہ ہے سو نہ تو اسے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور میڈیا ریٹنگ کا رزق بنانا چاہیے اور نہ ہی عوام کو اس پریشان کن صورت حال میں چھوڑ کر ان حقائق کی طرف سے آنکھیں بند کرنی چاہئیں جو اس کے اصل ذمے دار ہیں اور جن کا تعلق ہر سیاسی جماعت‘ میڈیا اور عوام کی اولین ترجیحات سے ہونا چاہیے کہ یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے بالکل اسی طرح جیسے پانی کو ذخیرہ کرنے‘ سمندر میں ضایع ہونے سے بچانے اور اس سے توانائی کے ذرایع پیدا کرنا ہم سب کا مشترکہ اور قومی مسئلہ ہے۔
کیسی عجیب بات ہے کہ ایک طرف ہمارے شہروں، فصلوں اور بجلی کی ضروریات پورا کرنے کے ضمن میں ایک آبی بحران تیزی سے ہماری طرف بڑھتا چلا آ رہا ہے اور دوسری طرف ایک دو غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے نہ صرف ہمارا نظام زندگی درہم برہم ہو جاتا ہے بلکہ یہی پانی سیلاب کی صورت کھڑی فصلوں اور کچے گھروں کو روندتا ہوا ہر طرف بربادی پھیلا دیتا ہے اور ہم سب مل کر سوائے افسوس اور ماتم کے کچھ نہیں کر پاتے۔
چلیے مان لیا کہ لاہور پیرس کے بجائے وینس بن گیا ہے اور اسی طرح کراچی کو لاہور یعنی پیرس جیسا بنانے کا دعویٰ بھی حقیقت سے زیادہ ایک wishful thinking تھا مگر ہم لاہور کو بہتر لاہور‘ کراچی کو بہتر کراچی اور اسی طرح پاکستان کے سارے شہروں کو صحیح‘ کارآمد اور موثر نظام کے ذریعے ترقی دے کر اس قابل تو بنا سکتے ہیں کہ وہ اس طرح کی غیرمعمولی بارشوں کا ایسے انداز میں مقابلہ کر سکیں کہ عوام ان سے کم سے کم متاثر ہوں، پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے کے بجائے نہ صرف جلدی نکل جائے بلکہ اسے آیندہ استعمال کے لیے محفوظ بھی کیا جا سکے اور یہ کہ بجلی کے فیڈر آندھی کی آہٹ سنتے ہی ٹرپ ہوتا چھوڑ دیں۔
ہمارے ندی نالے نہریں اور دریا سوکھتے چلے جا رہے ہیں اور خدانخواستہ وہ وقت دور نہیں (اگر اس مسئلے پر فوری توجہ نہ دی گئی تو) جب انسان جانور اور فصلیں سب کے سب پانی کو ترسیں گے بارش کا یہ پانی دو ایک روز میں اتر جائے گا اور شاید بجلی کی فراہمی بھی بہتر اور مسلسل ہو جائے گی مگر اپنے حصے کے دریائی پانی کی حفاظت اور اس کی اسٹوریج کے لیے اگر فوری قدم نہ اٹھایا گیا تو ہمارا مستقبل ہمارے تصور سے بھی زیادہ تاریک ہو جائے گا۔
یہ کام حکومتوں کے کرنے کا سہی مگر ہم سب اگر پانی کے استعمال میں کفایت اور درختوں کو لگانے اور ان کی افزائش میں اپنا حصہ ڈالنے کا رویہ اپنا لیں تو بھی یہ بوجھ بہت حد تک کم ہو سکتا ہے اور ووٹ دیتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھیے کہ جس کسی کو بھی آپ کا حق دار سمجھیں تو تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ پانی کا مسئلہ بھی اس کی اولین ترجیحات میں سے ہو کہ اگر یہ معاملہ ان آیندہ کے پانچ برسوں میں حل نہ کیا گیا تو پھر بہت دیر ہو جائے گی۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article5جولائی کی تاریکی کیسے چھٹے گی؟:جدوجہد / ڈاکٹرلال خان
Next Article لیاری کے ’’NATIVES‘‘ سے ملنے والے میرے پسندیدہ اینکرز:برملا / نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.