Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نادان دوست۔۔امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

نادان دوست۔۔امجد اسلام امجد

ایڈیٹراگست 1, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad-islam-amjad in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا بھر کی زبانوں میں اس موضوع پر موجود مقولوں اور محاوروں کو جمع کرلیا جائے تو ایک بات سب میں مشترک نکلے گی کہ دانا دشمن نادان دوست سے بہتر ہوتا ہے لیکن اگر ایسا نہ بھی ہو تب بھی نادان دوست کی طرف سے ملنے والے امکانات اپنی جگہ پر قائم رہتے ہیں۔ میں نے گزشتہ چند کالموں میں عمران خان کی ترجیحات اور اُن کی ترتیب کے معاملات میں درپیش مسائل کا ذکر قدرے تواتر سے کیا ہے لیکن اب اندازہ ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان اُس کو چند نادان دوستوں کی وجہ سے پہنچ رہا ہے۔
گزشتہ ایک برس میں اتنے مسائل، حالات اور اُس کے سیاسی مخالفین نے پیدا نہیں کیے تھے اس کے ان more loyal to the king than the king himself یعنی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں نے اُس کے اردگرد بکھیرے ہیں، ایک تو بدقسمتی سے اُس کی اپنی صفوں میں اُس کی اپنی ذات سمیت بہت کم لوگوں کو حکومت کے روزمرہ کاروبار دُوررس پالیسی سازی کا تجربہ تھا جس کی وجہ سے اُسے اہم عہدوں پر ایسے لوگوں کو لگانا پڑا جن کی انتظامی صلاحیت تو شائد کسی حد تک تسلی بخش تھی لیکن اُن کا اُس مشن اور ویژن سے کوئی تعلق نہیں تھا جن کا نعرہ لگا کر اُس کی پارٹی اقتدار میں آئی تھی۔
یہ ایک ایسی ناخوشگوار حقیقت ہے جس کی وجہ سے اُس کے کردہ اور ناکردہ کئی ’’سمجھوتوں‘‘ پر اُسے رعایتی نمبر دیے جاسکتے ہیں مگر اس بات پر ’’سمجھوتہ‘‘ ناممکن کی حد تک مشکل ہے کہ اُن کی دوستی اور قربت کے نام پر جو لوگ اُس کے لیے مسلسل مشکلات کھڑی کرتے چلے جارہے ہیں وہ اُن کو روکنے میں بہت حد تک ناکام رہا ہے اور یہ کہ اُس کے وہ دوست جو انتہائی برے وقتوں میں بھی اس کے ساتھ رہے ہیں اس احساس کے ساتھ پیچھے ہٹتے چلے جارہے ہیں کہ اُن کے مشوروں کو وہ اہمیت نہیں دی جارہی جو انھیں ملنی چاہیے تھی بلکہ اُن کے مقابلے میں ایسے لوگوں کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے جو نہ صرف بعد میں شامل ہوئے بلکہ جن کی وفاداری بھی کوئی بہت زیادہ قابلِ اعتبار نہیں۔


پرانے اور کسی نظریئے پر اتفاق رکھنے والے بنیادی دوستوں میں ایک اجتماعی رویہ عام طور پر دیکھنے میں آتا ہے کہ وہ اپنی بات لگی لپٹی رکھے بغیر کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور اگر اُن کے مقابلے میں کسی اور کی رائے کو زیادہ اہمیت دی جائے تو وہ عام طور پر اسے حقیقت کے بجائے جذباتیت کے ترازو پر تولنے لگ جاتے ہیں۔ دوسری طرف لیڈر کے ساتھ بھی یہ معاملہ ہوتا ہے کہ جب وہ تھیوری سے نکل کر ’’عملی‘‘ کے میدان میں آتا ہے تو اُسے تنقید سے زیادہ تائید اچھی لگنے لگتی ہے جس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اُس بہت تھوڑے وقت میں ڈھیر سارے فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور یوں اُس کے پاس تفصیل سے بحث کرنے یا سننے کا وقت نہیں ہوتا اور وہ اپنے خیال میں بہت سے سمجھوتے ’’عارضی‘‘ اور معاملات کی بڑی تصویرمیں دوراندیشانہ سمجھ کر کرتا ہے جب کہ اُس کے کچھ اصلی لیکن قدرے جذباتی دوست اسے اپنے وژن سے گریز اور بدعہدی تصور کرتے ہیں اور یوں آہستہ آہستہ بدگمانیوں کا ایک غبار سا چاروں طرف پھیل جاتا ہے جب کہ ’’حقیقت ‘‘ میں صورت حال اتنی پیچیدہ اور گمراہ کن نہیں ہوتی جتنی دکھائی دیتی ہے لیکن ہوتا یہ ہے کہ اس غلط فہمی سے پیدا شدہ خلا میں وہ نادان دوست زیادہ نمایاں اوربا اثر ہوتے جاتے ہیں جن کا واحد شوق ایک ایسی کارکردگی کا مظاہرہ ہوتا ہے جس میں گہرائی کم اور چمک یا شور نسبتاً بہت زیادہ ہوتاہے ۔
اتفاق سے گزشتہ ایک ہفتے میں یہ دونوں باتیں ایک ساتھ اور بہت واضح ہوکر سامنے آئی ہیں میری مراد ایک ٹی وی چینل پر طالب علمی کے دنوں کے دوست اور ساتھی اور نامور وکیل خاور خان کا وہ انٹرویو ہے جس میں انھوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے اپنے قدیم اور مستحکم رشتے میں پڑنے والی دراڑوں کے بارے میں بات کی ہے جب کہ انھی دنوں میں سینئر صحافی اور دانشور پروفیسر عرفان صدیقی کی انتہائی برے اور قابلِ اعتراض انداز میں گرفتاری اور اس کے بعد عوامی دباؤ پر دی جانے والی رہائی کا قصہ ہے جس نے یقینا حکومتِ وقت کو ایک مشکل اور دفاعی صورت میں ڈال دیا ہے کہ اب اُس کے سمیت میڈیا، سیاسی مخالفین اور عوام الناس سب مل کر اُس ’’نادان دوست کی تلاش میں ہیں جو اس ساری ناخوشگوار صورت کا اصل متحرک ہے اور تادم تحریر جس کی نشاندہی بھی نہیں ہوسکی۔ میاں نواز شریف اینڈ فیملی سے لے کر رانا ثنااللہ تک کے خلاف بنائے گئے تمام مقدموں میں کوئی نہ کوئی ایک ایسا قانونی پہلو ضرور تھا۔


جس کی بنیاد پر آپ یہ دعویٰ کرسکتے ہیں کہ یہ سب کچھ کسی سیاسی انتقام کا حصہ نہیں بلکہ احتساب کے محکمے آزادانہ طور پر اپنا کام کررہے ہیں لیکن ایک اٹھہترسالہ اُستاد ، دانشور اور نامور صحافی کو جس طرح کے کیس میں پکڑا گیا ہے اُس کی واحد وجہ اُس کی میاں نواز شریف سے ذاتی وابستگی اور قربت کے سوا اور کچھ نظر نہیں آتی، سو جس کسی کے بھی حکم اور ایماء پر یہ ساری افسوسناک کارروائی ہوئی اُسکے لیے ’’نادان دوست‘‘ نسبتاً بہت نرم اور رعایتی ترکیب ہے ۔
اس پچھلی دو حکومتوں کی عوام دشمن اور مجرمانہ لوٹ مار کی کہانیاں دن رات دہرائی جارہی ہیں اُن کے بیشتر کارناموں کے پیچھے بھی اسی طرح کے کچھ نادان دوست اپنی جاں نثاری اور وفاداری کے مظاہرے کر رہے تھے سو عمران خان کے لیے لازم ہے کہ وہ سب سے پہلے نہ صرف اس طرح کے مہربانوں سے جان چھڑائے بلکہ اپنے اُن دوستوں کو بھی زیادہ سے زیادہ اپنے ساتھ رکھے جن کی ناراضی اور دوری کی اصل وجہ اُن کی اپنے لیڈر ،قوم اور پارٹی سے دلی محبت ، کمٹ منٹ اور وہ ’’دانش‘‘ ہے جو نئے مسائل کو پیدا کرنے کے بجائے موجود اور دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی خدمات صرف اس لیے پیش کرتی ہے کہ اُس کی روشنی سے معاشرے کے تمام گوشے منور اور روشن ہوں اور خیرکی بارش اپنے من پسند افراد کے بجائے سب پر ایک ہی طرح سے ہو۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبجلی‘ گیس کے نرخوں میں کمی کی امید نہ باندھیں۔۔نصرت جاوید
Next Article الیکشن ہارنے والی فردوس عاشق اعوان کی عدالت ۔۔اقبال ہراج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.