Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امر جلیل کا کالم:سیاست کی سرحد
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:سیاست کی سرحد

ایڈیٹرفروری 27, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi habib bank
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر آپ تاریخ کے طالب علم ہیں اور سیروسیاحت کے متوالے ہیں تو پھر کراچی کی جدید تاریخ اور جغرافیہ کا مطالعہ کرنے کے بعد کراچی کا رخ مت کیجئے گا۔آپ چکراجائیں گے۔آپ گھبرا جائیں گے۔ گریبان چاک کرکے آپ اپنے بال نوچ ڈالیں گے۔ آپ کی سمجھ میں نہیں آئے گا کہ آپ اپنے ملک کے کسی شہر کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں بھٹک رہے ہیں یا کسی مشرق وسطیٰ، ایران یا ترکی کے کسی شہر میں بھٹک رہے ہیں۔ آپ کی سمجھ میں کچھ نہیں آئے گا۔ ویسے بھی بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم پاکستانیوں کی سمجھ کا خانہ خالی ہے۔ ہم سب سمجھتے ہیں، بوجھتے ہیں۔ مگرکیا کریں کہ 76ستتر برس کے دوران سیاستدانوں کی اکھاڑ پچھاڑ دیکھ کر ہماری اپنی مت ماری گئی ہے۔ سات دہائیوں سے ہم سیاسی ڈرامہ دیکھتے چلے آرہے ہیں۔ مگر کیا مجال کہ آج تک پس پردہ موسیقی دینے والے کسی ایک میوزک ڈائریکٹر کے نام اور کام کا پتہ چل سکا ہو۔ کٹھ پتلی سیاستدانوں کی گردن سے بندھی ہوئی ڈور دراصل کس کے ہاتھ کی انگلیوں کے بس میں ہے، اس بارے میں ہم بڈھے کھوسٹ کچھ نہیں جانتے۔ حالانکہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ کٹھ پتلی سیاست دانوں کی گردن سے بندھی ڈور کا دوسرا سرا کس کس کے ہاتھ میں ہے۔جہاں تک میری اپنی بات ہے، جب پاکستان بناتھا، تب تک میں اپنا بچپن بہت پیچھے چھوڑ آیا تھا ۔ پاکستان جب بناتھا، تب میں بچہ نہیں تھا۔ اس لیے میں نہیں جانتا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی افتتاحی تقریر نشر ہونے کے بعد جب شائع کرنے کے لیے اخبارات کو بھیجی جارہی تھی تب قائد اعظم کی تقریر کس نے ایڈٹ کی تھی، یعنی کس نے قائد اعظم کی تقریر میں کانٹ چھانٹ کی تھی۔ اس نوعیت کی باتیں پاکستان کابچہ بچہ جانتا ہے۔ بڑے بوڑھے کچھ نہیں جانتے۔ آپ کو حیران پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔یہ راز کی بات ہے۔ میرے علاوہ گنتی کے بوڑھے کھوسٹ جو رخت سفر باندھ کر بیٹھے ہیں، اس راز سے واقف ہیں۔
میں اس راز سے پردہ اٹھاتا ہوں۔میں آپ کو بتا تاہوں کہ بچے جب بچے ہوتے ہیں تب وہ جانتے ہیں کہ کٹھ پتلی سیاستدانوں کی گردن سے بندھی ہوئی ڈور کا دوسرا سرا کس کے ہاتھ میں ہے، اور و ہ ہاتھ کس کا ہاتھ ہے۔ اب میں راز کی بات سے پردہ اٹھاتا ہوں۔ بات کچھ اس طرح ہے کہ بچے جب بچے نہیں رہتے، اور جوان ہوجاتے ہیں، تب وہ بھول جاتے ہیں یا دانستہ بھلا دیتے ہیں کہ کٹھ پتلی سیاستدانوں کی گردن میں پڑی ہوئی ڈور کا دوسرا حصہ کس کے ہاتھ میں ہے۔ یادرہے کہ گردن میں پڑی ہوئی ڈور پھانسی کے پھندے سے کم نہیں ہوتی۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پھانسی کا پھندا جب گلے میں پڑ جاتا ہے، تب آپ لکڑی چبوترے پر کھڑے ہوتے ہیں۔ آپ کو کالا ٹوپ پہنایا جاتا ہے تاکہ پھانسی گھاٹ میں موجود مجسٹریٹ، ڈاکٹر، اعلیٰ پولیس حکام، اور جیل کے بے تاج بادشاہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو آپ کا نورانی چہرہ پھانسی پر لٹک جانے کے بعد دکھائی نہ دے۔ بڑا ہی بھیانک منظر ہوتا ہے وہ ۔نرم دل اور رحم دل جیل حکام، ڈاکٹر اور مجسٹریٹ صاحب دل خراش منظر دیکھنے کی تاب نہیں رکھتے۔ دھاڑیں مار کر روپڑتے ہیں اور بیہوش ہوجاتے ہیں۔
مگر جب سیاست کی سرحد نامی ڈرامہ میں آپ کے گلے میں ڈور باندھی جاتی ہے تب آپ کسی پھانسی گھاٹ کے چبوترے پر کھڑے ہوئے نہیں ہوتے۔ آپ اقتدار کی کرسی پر براجمان ہوتے ہیں۔ نیچے سے اقتدار کی کرسی نکل جانے کے بعد آپ زندگی سے ہاتھ نہیں دھو بیٹھتے۔ آپ اقتدار سے محروم ہوجاتے ہیں۔ بچوں کو یہ تمام باتیں بہت پہلے سمجھ میں آجاتی ہیں۔ وہ جوان ہونے سے بہت پہلے عقل کے ناخن لے لیتے ہیں اور بچپن میں سنی سنائی باتیں بھول جاتے ہیں۔ جو بچے زیادہ معصوم ہوتے ہیں اور بچپن کی باتیں بچپن میں چھوڑ کر آنے کی بجائے اپنے ساتھ جوانی کی دہلیز تک لے آتے ہیں وہ بچے غائب ہوجاتے ہیں وہ کس طرح اور کیسے غائب ہوجاتے ہیں، کوئی کچھ نہیں جانتا۔ ایک مرتبہ موت کا فرشتہ ایک نوجوان کی روح قبض کرنے اور اسکو ابدی نیند سلانے کے لیے زمین پر آیا تھا۔ تب تک نوجوان غائب ہوچکا تھا۔ فرشتے نے نوجوان کو بہت تلاش کرنے کی کوشش کی، سپریم کورٹ کے دروازے کھٹکھٹائے مگر بے سود، موت کے فرشتہ کو نوجوان نہیں ملا۔ وہ مایوس لوٹ گیا۔ اب آپ سمجھ گئے ہونگے کہ بچے جب جوان ہونے لگتے ہیں تب عقل کے ناخن کیوں لیتے ہیں اور کیوں سب کچھ بھلا بیٹھتے ہیں۔
میں آپ سے عرض کررہا تھا کہ جب بھی آپ سیروسیاحت کے لیے کراچی تشریف لائیں تب آپ کورے کاغذ کی طرح آئیں۔ کراچی کو کراچی میں آنے والوں نے جس طرح اکھاڑا اور پچھاڑا ہے، اسی کیفیت میں کراچی کو دیکھیں یہ وہ کراچی نہیں ہے، جس کراچی کو انیس سو سینتالیس میں انگریز نے چھوڑا تھا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : اچھرہ کا واقعہ اور مریم نواز کی ’ریڈ لائن‘
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:فلسطین؛ نئے ہتھیاروں کی سب سے بڑی تجربہ گاہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی

ستمبر 22, 2026

دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا

ستمبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.