Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کہنا کچھ اور تھا ، کہہ گیا ہوں کچھ اور: سب جھوٹ / امر جلیل
امر جلیل

کہنا کچھ اور تھا ، کہہ گیا ہوں کچھ اور: سب جھوٹ / امر جلیل

ایڈیٹرمئی 22, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج ہمیں بات کرنی تھی، بلکہ بات کرنی ہے ایک معرکہ آرا انتخابات کی جس کے نتیجے میں ایک ملک دولخت ہوگیا تھا۔ اور دو نئے ممالک دنیا کے نقشہ پر رونما ہوئے تھے۔ انتخابات کے بارے میں بات چیت کرنے اور قصے کہانیاں سنانے کا فیصلہ ہم نے پچھلے منگل کے روز کیا تھا۔ نئے انتخابات کی آمد آمد ہے بلکہ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ اس مرتبہ ہم پاکستانی دوسرے موسموں کا مزہ چکھ رہے ہیں۔ گرمی کے موسم کو آنا تھا۔ سو گرمی کا موسم خیرو خوبی سے آچکا ہے۔ کھجور آم اور ریگستانوں میں مزید تربوز پک رہے ہیں۔ ہر سال اسی طرح ہوتا ہے۔ آپ کو میں نے کوئی نئی بات نہیں بتائی ہے۔ ہرچار پانچ برس کے بعد گرمیوں کے موسم کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے انتخابات کا موسم آتا ہے۔ درجہ حرارت بنانے والے آلات چکرا جاتے ہیں موسم گرما میں اس مرتبہ انتخابات کی گرمی شامل ہو چکی ہے۔ سن اسٹروک سے بچنے کے لئے لوگوں کو تدابیر بتائی جارہی ہیں۔ لوگوں کو ، جوکہ انتخابات کے موسم میں ووٹر کہلاتے ہیں ، ان کو ڈبے میں ووٹ ڈالنے سے پہلے آگ اگلتی دھوپ میں گھنٹوں بلکہ پہروں قطار میں کھڑے رہنے کی تعلیم و تربیت دی جارہی ہے۔ یہ بہت ضروری ہے۔ چلچلاتی دھوپ میں چکراکر گر پڑنے کے بعدآپ ڈبے میں ووٹ نہیں ڈال سکتے اور آپ کا چہیتا امیدوار ناامید ہوسکتا ہے اور ایک ووٹ سے الیکشن ہارسکتا ہے۔ ہر امیدوار کے لئے ووٹر انمول ہوتا ہے جوکہ انتخابات کے بعد کامیاب امیدواروں کے لئے دمڑیوں کے مول نہیں رہتا۔
انتخابات کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے پچھلے منگل کے روز طے پایا تھا کہ انتخابات کے موسم میں ہم دوسرے تیسرے منگل کے روز انتخابات کے قصے کہانیاں سنیں گے اور ایک دوسرے کو سنائیں گے۔ میرے پاس آپ کو سنانے کے لئے ایک ایسے الیکشن کی کہانی ہے جس کی نظیر نہیں ملتی۔ کم سے کم میں نہیں جانتا کہ دنیا میں کتنے ممالک ہیں جو چناؤکے بعد ٹکڑوں میں بٹ گئے تھے؟ اس بے مثال الیکشن کا قصہ سنانے سے پہلے میں اپنی سراسیمگی کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ بوجھ محسوس ہورہا ہے ذہن پر۔
پاکستان میں پچاسیوں ٹیلیوژن چینل ہیں۔ گھما گھما کر، بدل بدل کر چینل دیکھنے کے بعد یہ تاثر ملتا ہے کہ دنیا میں سب ٹھیک ٹھاک ہے۔ ساری گڑ بڑ پاکستان میں ہے۔ اس گڑ بڑ کے مرکزی کردار ہیں نواز شریف اور عمران خان ۔ مشرق وسطیٰ میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ نہ عورتیں مر رہی ہیں ، نہ مرد مر رہے ہیں، نہ بچے مر رہے ہیں۔ شہروں کے شہر بمباری میں مسمار نہیں ہورہے۔ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے۔ ساری گڑ بڑ پاکستان میں ہے۔ دیگر ممالک کی حکومتوں سے تعلقات تناؤکی وجہ سے ان ممالک میں رہنے والے پاکستانی غیریقینی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ نہیں۔ یہ سراسر غلط ہے۔ پاکستان کے ٹیلیوژن چینلز نے ہمیں بتایا ہے کہ حکومتوں کے تناؤکے باوجود امریکہ اور یورپ میں رہنے والے پاکستانی بڑے مزے میںہیں۔ ان ممالک کے اسکولوں میں پڑھنے والے ان کے بچے بھی مزے میں ہیں۔ دنیا میں کسی قسم کی نئی ایجادات نہیں ہو رہیں۔ اس لئے باہر کی دنیا کے بارے میں آپ کو کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر دنیا میں کچھ اچھا برا ہورہا ہوتا تو پاکستان کے پچاسیوں ٹیلیوژن چینلز ہمیں ضرور آگاہ کرتے۔ ہمیں ضرور کچھ بتاتے۔ مگر نہیں۔ نواز شریف اور عمران سے بڑھ کر دنیا میں کوئی مسئلہ، کوئی معاملہ اہم نہیں ہے۔ پاکستانی سیاستدانوں نے ایک دوسرے کو اس قدر رسوا کیا ہے کہ منٹو کے ایک افسانہ کا عنوان یاد آتا ہے۔ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ پاکستان میں سردست ایک ہی موضوع ، ایک ہی مسئلہ زیر بحث ہے، نواز شریف اور عمران خان۔
پچاسیوں ٹیلیویژن چینلوں نے مل کر رمضان کے مقدس مہینے کو فوڈ فیسٹیول Food Festival بنادیا ہے۔ پروگراموں کو عنوان دیئے گئے ہیں۔ لذت رمضان ، ذائقہ دار رمضان ، چٹپٹا رمضان ۔ لوگوں کو بے تحاشہ کھانے پینے کی اسقدر ترغیب دی جارہی ہے کہ لوگوں نے طرح طرح کے پکوان پکانے کے لئے اجزا کے گھر پر گودام بھر لئے ہیں۔ ایک سروےکے مطابق رمضان میں لوگ اس قدر دریا دلی سے مٹھائیاں ، مرغن کھانے ، پھل ، پکوڑے ،سموسے ، پھینیاں، کیک، پیسٹریاں کھاتے ہیں کہ سال کے دوسرے کسی مہینہ میں نہیں کھاتے۔ بدمست نفس کو قابو کرنے ، زیر کرنے کے بجائے رمضان میں نفس کو خوب کھلا پلاکر خودسر کردیا جاتا ہے۔ رمضان کا مہینہ ختم ہونے کے بعد ڈاکٹروں کے مزے ہوجاتے ہیں۔ ان کے ہاں بدہضمی ، سینے میں جلن ، جلاب ، پتے اور جگر کے مریضوں ، ذیابیطس کے مریضوں ، خون کے خلفشار میں مبتلا مریضوں اور اسی نوعیت کے امراض میں مبتلا لوگوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔ تھینک یو پاکستان کے پچاسیوں ٹیلیوژن چینلز۔ آپ نے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ دواسازی کو بھی فروغ دیا ہے۔ رمضان مبارک کا مہینہ آتے ہی ایسی ایسی ادویات مارکیٹ میں آجاتی ہیں جو سال بھر نہ دکھائی دیتی ہیں اور نہ سنائی دیتی ہیں۔ سحری کے بعد کیپسول فلاں کھانے سے آپ کو نہ بھوک لگے گی اور نہ پیاس لگے گی۔ افطار میں جو چاہیں جتنا چاہیں آپ دل کھول کر کھائیں، مرغی ، مچھلی ، کباب ، انڈے، پراٹھے ، قورمہ، بریانی ، رس گلے ، گلاب جامن جو چاہیں خوب کھائیں۔ مگر یہ سب کچھ کھانے کے بعد فلاں چورن کھانا نہ بھولیں۔ سب کچھ ہضم ہوجائے گا۔ تھینک یو ٹیلیوژن چینلز ۔ ایک طنزیہ لطیفہ انٹرنیٹ پر چل رہا ہے:پاکستان رمضان میں بنا تھا۔ اس لئے پاکستانی مزے لے لےکر آج تک پاکستان کو کھارہے ہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجنوبی پنجاب، میاں صاحب کی بہادری اور میمن: کٹہرا / خالدمسعودخان
Next Article شہزادے کی شادی اور ایرانی کہانی: آئینہ / مسعود اشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.