Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امر جلیل کا کالم:پوچھ گچھ کی ممنوعہ سرحدیں
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:پوچھ گچھ کی ممنوعہ سرحدیں

ایڈیٹراپریل 26, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دہشت گردوں کے بارے میں آپ سے میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں، بلکہ میں کچھ جاننا چاہتا ہوں۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ دہشت گردوں کے بارے میں، میں کچھ نہیں جانتا۔ دہشت گردوں کے بارے میں اچھی خاصی معلومات ہیں مجھے، میں کورا کاغذ نہیں ہوں،دہشت گردوں کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کیلئے لگا تار چھان بین کرتا رہتا تھا۔ کھوج لگانے کے جنون میں اکثر اداروں کے اطراف کھینچی ہوئی سرحدیں پار کر جاتا تھا اور بن بلائی مصیبتیں اپنے گلے ڈال لیتا تھا اور پھر بے رحم پوچھ گچھ کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو جاتا تھا۔ کون ہو تم ؟ کیا کرتے ہو؟ کہاں رہتے ہو؟ ہنستے کب ہو؟ روتے کب ہو؟ سوتے کب ہو؟ جاگتے کب ہو؟ کبھی تم نے بھاگتے بھوت کی لنگوٹ پکڑی ہے؟ اس نوعیت کے سوال پوچھ گچھ کے دوران پوچھے جاتے تھے۔ میں جب بھی دہشت گردوں کے بارے میں خفیہ معلومات حاصل کرنےکےجنون میں ممنوعہ سرحدیں پھلانگ جاتا تھا تب پوچھ گچھ کرنے والے ایک سوال مجھ سے ضرور پوچھتے تھےاور میرا جواب سن کر وہ لوگ فاتحانہ انداز میں ایک دوسرے کی طرف اس طرح دیکھتے تھے جیسے انہوں نے جرم کرتے ہوئے مجھے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہو۔وہ پوچھتے تھے، تم کہاں پیدا ہوئے تھے؟ میں سادا سا جواب دیتا تھا، ہندوستان میں۔ تب وہ لوگ فاتحانہ انداز میں مسکراتے ہوئے کورس میں کہتے تھے، اچھا تو تم ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے! یعنی تم Born Indianہو؟ اور میں مودبانہ عرض کرتا تھا، یس سر، میں ہندوستان میں پیدا ہوا تھا، اس لحاظ سے میں بارن انڈین ہوں۔
میرا جواب سن کر ان کی باچھیں کھل جاتی تھیں اور کنپٹیوں سے جا لگتی تھیں۔ تب میں ان سے ان کی مسکراہٹ چھین لیتا تھا۔ میں دھیمی آواز میں عرض کرتا تھا، سر،علامہ اقبال بھی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ ہمارے قائد اعظم بھی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ لیاقت علی خان بھی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ فیلڈ مارشل ایوب خان بھی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ تاریخ کے پنوں میں ردو بدل نہیں ہو سکتا تھا۔ برصغیر میں ہر وہ شخص جو چودہ اگست انیس سو سینتا لیس سے پہلے پیدا ہوا تھا وہ بارن انڈین تھا یعنی پیدائشی ہندوستانی تھا۔
جس شخص کے پاس اختیار کل ہو، اس کو منطق سے کوئی بات سمجھانا امکان سے باہر لگتا ہے۔ ایک مرتبہ ایک بدنصیب افسانہ نگار ایسے لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا جو سب کے سب اختیار کل تھے۔ بدنصیب افسانہ نگار سولہ برس کی پوچھ گچھ کے دوران ان کو ایک سادہ سی حقیقت سمجھانے میں ناکام رہا۔ وہ سولہ برس تک پوچھ گچھ تفتیش Interrogationکے دوران سیانوں کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہا۔ اور کہتا رہا کہ سر، یہ افسانے میں نے لکھے ہیں، مگر ان افسانوں میں کہانی میری نہیں ہے۔چیدہ چیدہ سیانوں نے بھنویں چڑھا کر افسانہ نگار کی طرف دیکھا اور یک آواز کہا، یہ افسانے لکھے تو تم نےہیں،مگر ان افسانوں میں کہانی تمہاری نہیں ہے۔ یہی کہنا چاہتے ہو نا؟افسانہ نگار نے دھیمی آواز میں کہا، جی سر، یہ افسانے میں نے لکھے ہیں مگر ان افسانوں میں کہانی میری نہیں ہے۔سیانوں نےمیز پر مکا مارتے ہوئے کہا، تم ہمیں بے وقوف سمجھتے ہو؟
افسانہ نگار نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا۔’’ ایک افسانہ میں نے ایسے Jokerیعنی مسخرے کے بارے میں لکھا ہے، جو دنیا کو ہنساتا رہتا ہے۔ مگر تنہائیوں میں رو پڑتا ہے۔ وہ افسانہ میں نے لکھا ہے۔ مگر اس میں کہانی میری نہیں، بلکہ کہانی ایک مسخرے کی ہے جو مسکراہٹیں بکھیرتا رہتا ہے، مگر خود مسکرا نہیں سکتا۔ اگر میں اپنی بات کروں سر، تو میں کئی صدیوں سے ایک مسکراہٹ کو ترستا رہا ہوں۔ اپنے افسانے میں میں نے اپنی کہانی نہیں لکھی ہے،میں نے جوکر کی کہانی لکھی ہے۔ اپنے ایک افسانے میں، میں نے ایک تیتر کی کہانی لکھی ہےجو اپنے کنبے کے ہمراہ دور دراز جنگل کے کونے کھدروں میں جان بچانے کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے۔ وہ حیران اور پریشان ہے کہ شہروں اور قصبوں سے کوسوں دور رہنے اور بسنے والے پرندوں کا لوگ شکار کیوں کرتے ہیں۔ انہیں زندہ کیوں نہیںرہنے دیتے۔ تیتر کہتا ہے کہ ہم پرندے آدمیوں کا کچھ نہیں بگاڑتےپھر یہ لوگ ہر طرح کے ہتھیار اٹھا کر ہمیںچن چن کر کیوں مارتے ہیں ؟
افسانہ نگار نے سیانوں سے مودبانہ عرض کرتے ہوئے کہا، پرندو ں کے بارے میں افسانہ میں نے لکھا ہے مگر افسانے میں کہانی میری نہیں، پرندوں کی کہانی ہے۔ جن کی نمائندگی ایک تیتر کر رہا ہے۔ سولہ برس کی پوچھ گچھ کے باوجود سیانوں کے پلے کچھ نہیں پڑا۔ انہوں نے افسانہ نگار کو نیم پاگل سمجھ کر، تنبیہ کرنے کے بعدچھوڑ دیا۔ افسانہ نگار نے جاتےجاتے پلٹ کر سیانوں سے پوچھا، اب کیا مجھے موضوع آپ سے پوچھ کر افسانہ لکھنا پڑے گا؟۔جب آپ ممنوعہ سرحدیں پھلانگ جاتے ہیں، تب آپ اس نوعیت کے ناخوشگوار حالات میں اپنے آپ کو پاتےہیں۔ میں تو بس اتنا جاننا چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کرنے کیلئے دہشت گردوں کو ہتھیار کون دیتا ہے؟ جدید ترین ہتھیار چلانے کی تربیت دہشت گردوں کو کون دیتا ہے؟ بس اس سے زیادہ میں کچھ پوچھنا اور جاننا نہیں چاہتا، ہے کوئی مجھے حق اور سچ بتانے والا؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کے ” احتساب“ کا نشانہ بننے والے احد چیمہ کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر غور
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:یہاں ایسے ہی چلتا رہے گا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.