Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کب تماشا ختم ہو گا؟۔۔ عمار غضنفر
عمار غضنفر

کب تماشا ختم ہو گا؟۔۔ عمار غضنفر

ایڈیٹرجولائی 14, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore airport road
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نگران "عسکری” حکومت کے بد حواسی میں کیے گئے اقدامات نے ایک عام سے شو کو "بلاک بسٹر” بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ امید کے برعکس اس مرتبہ نوازشریف نے فرار کی بجائے مقابلہ کرنے کا راستہ اختیار کیا۔ یہ فیصلہ انتخابی نتائج پر اثرات مرتّب کر سکتا تھا مگر المیہ یہ ہے کے انتخابی سرگرمیوں کے دوران کے۔پی۔کے اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات ایک مرتبہ پھر انتخابات کے بروقت انعقاد کے متعلق شکوک و شبہات کو جنم دینے لگے ہیں۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں کچھ بھی نارمل انداز میں نہیں ہو رہا۔ میڈیا کو جھکنے کا حکم ملا تو وہ سجدے میں چلا گیا۔ عدلیہ کے فیصلے متنازعہ ہو چکے ہیں۔ ادارے اپنا دبدبہ قائم کرنے کی کوشش میں اپنا وقار کھو رہے ہیں۔ لوگوں میں انتہاء پسندانہ رویّے جنم لے رہے ہیں۔ ایسے میں ہم پاکستان کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی امید کیسے رکھ سکتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پسِ پردہ قوّتوں کا کردار ہمیشہ سے ایسا ہی رہا ہے مگر اس بار اس چیز پر شور زیادہ مچ رہا ہے۔ تو کیا یہ جمہوریت کا ثمر نہیں۔ ابھی صرف دو جمہوری حکومتوں نے اپنی آئینی مدّت کامیابی سے پوری کی ہے تو ہم نے اس تبدیلی کا تجربہ کیا ہے کہ عوام نہ صرف یہ کہ سیاست میں اداروں کی مداخلت پر سوال اٹھانے لگے ہیں بلکہ اپنے علاقوں میں ووٹ مانگنے آنے والے انتخابی امیدواروں سے بھی ان کی کارکردگی سے متعلق سوال کرنے لگے ہیں۔ ایسے میں انتخابات ملتوی کرانے کے لیے سرگرم قوّتیں پاکستان کی خیرخواہ کیسے ہو سکتی ہیں‌؟
ذرِائع ابلاغ کو استعمال کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ ایک ایسا بیانیہ تشکیل تو دے دیا گیا ہے جس کا موٹو ملک کو کرپشن سے نجات دلانا ہے۔، مگر کیا آج ہمیں اس حال میں پہنچانے میں سارا ہاتھ صرف کرپشن ہی کا ہے؟ کیا اپنی قومیتی ترجیحات کا تعیّن ہم سے اس سے زیادہ دانش مندی کا متقاضی نہیں؟ ہم سب افراد کسی نہ کسی سطح پر مالی یا اخلاقی طور پر کرپشن میں ملوث ہونے کے باوجود کرپٹ سیاستدانوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے پر کمربستہ تو ہیں، مگر خود کو بدلنے کو ہرگز تیار نہیں۔
مذہبی انتہاء پسندی اور عدّم برداشت،۔ دہشت گردی کا خاتمہ جس کی جڑیں انتہاء پسندانہ سوچ سے پھوٹتی ہیں۔ یہ سب ہماری ترجیحات میں کس نمبر پر ہے۔ مذہبی انتہا پسند تنظیموں کو سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کی ا شیرباد کب تک حاصل رہے گی؟ یہ سارا کھیل کس کا رچایا ہوا ہے؟ عوام کو کسی نہ کسی ٹرک کی بتّی کے پیچھے لگائے رکھا جاتا ہے۔ جب یہ کھیل ختم ہو جائے گا اور عوام کی حالتِ زار میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی تو مایوسی اور بڑھے گی۔ مداری کا تماشا ایسا ہی نہیں ہوا کرتا؟ ایک مرتبہ تو وہ ایسا سماں باندھ دیتا ہے کہ مجمعے کویقین ہو جاتا ہے کہ اس کی پٹاری میں سے کوئی نایاب چیز برآمد ہو گی۔ پھر جیسے ہی پٹاری کھلتی ہے، دیکھنے والوں کے ارمانوں پراوس پڑ جاتی ہے۔ مگر مداری کا فن یہ ہے کہ وہ پھر بھی لوگوں کی اپنے تماشے سے دلچسپی کم نہیں ہونے دیتا ، بلکہ لوگوں کی توّجہ کسی اور کرتب سے اپنی جانب مرکوز رکھتا ہے۔
یہی حالت ہماری بھی ہے۔ ہم مداری کے تماشے میں الجھے اپنے اصل مسائل سے غافل ہیں۔ ہمیں یہ باور کروا دیا گیا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کی وجہ صرف اور صرف ان حکمرانوں کی کرپشن ہے۔ ادھر ان کا احتساب ہوا نہیں اور پاکستان میں دودھ کی نہریں بہنے لگیں گی۔ سب مسائل آناً فاناً حل ہو جائیں گے۔ شیر اور بکری ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے نظر آئیں گے۔
سب سے پہلے ہمیں بغیر کسی پولیٹیکل انجینئرنگ کے آزادی کے ساتھ اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق تو دیا جائے۔ ہم پر اعتماد کیا۔جائے۔ ہمیں اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لانے کے قابل سمجھا جائے۔ ہمیں اپنے لیے اچھے برے کا خود انتخاب کرنے دیا جائے۔ یہ کون لوگ ہیں جو بزعمِ خود ہمارے خیرخواہ بنے ہوئے ہیں۔ تاریخ سے سبق سیکھیں۔ اور تاریخ کے دھارے کو اپنے قدرتی بہاؤ میں بہنے دیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران کے پانچ ناجائز بچے ، بڑے لڑکے کی عمر 34 سال ہے: ریحام خان
Next Article ‘بے بی تم شراب کیوں نہیں پیتی’
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.