اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ہے۔
قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی تھی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد مذکورہ تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے، سائنس، انجینئرنگ، تعلیم، طب، فنون، ادب، کھیل، سماجی خدمات، انسان دوستی، کاروباری، ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان، عوامی خدمات، بہادری اور خدمات کے شعبوں میں یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو عوامی خدمت کے شعبے میں نشانِ پاکستان اور کھیلوں کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہِ امتیاز اور ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی کو بعد ازمرگ نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا جائے گا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

