Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر علمدار حسین بخاری کا کالم / برسرِ عوام : پاکستان میں پاپولسٹ سیاست کے جواز ( پہلا حصہ )
لکھاری

ڈاکٹر علمدار حسین بخاری کا کالم / برسرِ عوام : پاکستان میں پاپولسٹ سیاست کے جواز ( پہلا حصہ )

ایڈیٹراپریل 3, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
alamdar hussain bukhari
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اہل دانش نوٹ فرما لیں کہ اگلے چند دنوں میں یہ بالکل واضح ہو جائے گا کہ پاکستانی سیاستدانوں میں سے امریکہ کا اصل اور بڑا ایجنٹ کون کون ہے؟ کیونکہ امریکی ریاستی ادارے کھلم کھلا ان کی حمایت میں سامنے آ جائیں گے۔ امریکی میڈیا کا ایک مخصوص حلقہ بھی اس کی حمایت میں سرگرم ہو جائے گا؛ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں پیشرفت کا آغاز ہوچکا ہے۔۔۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی میڈیا اطلاعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے گا اور یہ سب کچھ اس انداز میں ہوگا کہ سب کچھ قابل یقین لگے گا کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ کی روایتی طاقت پرستی اور زورآوری کے زعم کے باعث اندرون و بیرون ملک پاکستانی ریاست کی شہرت پہلے ہی اچھی نہیں ہے علاوہ ازیں اب بین الاقوامی ایجنڈے میں کسی کم ترقی یافتہ ملک میں کسی بڑی اور طاقتور اور منہ زور فوج اور ایک حد سے زیادہ موثر انٹیلیجنس ایجنسی کی گنجائش نہیں ہے خاص طور پر مسلمان دنیا میں عراق اور لیبیا کے بعد پاکستان اور ایران اس ایجنڈے پر سرپرست قرار دیئے جاتے ہیں۔ پاکستان کو معاشی میدان جدل میں گھیر کر ایک ایسی گھاٹ کی طرف دھکیلا جارہا ہے جہاں وہ بےبس ہوکر ہر (ناقابل قبول) شرط ماننے پر مجبور ہو جائے۔۔۔
اگلے کچھ عرصے میں پاکستان کے اندر پراکسی جنگ بھی بہت تیز کی جاسکتی ہے، کئی طرح کی بین الاقوامی پابندیوں میں اضافہ ہونے لگے گا کیونکہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی روایتی امریکہ انحصاری کے باعث عالمی اور قومی سطح پر عمومی خیال یہ ہے کہ دیگر عالمی قوتیں خاص طور پر چین اور روس وغیرہ اس پر کسی طور اعتماد نہیں کریں گے اور پاکستان کے بچاو کیلئے جیسا کہ قرائن بتا رہے ہیں۔ ایک حد سے آگے نہیں بڑھیں گے۔ اس سلسلے میں مختلف تجزیہ نگار پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے بطور ادارہ اور اس کے خاص افراد کے نجی مفادات کا تذکرہ بھی کرتے رہے ہیں۔ یہی معاملہ پاکستان کے دیگر مراعات یافتہ طبقوں اور طالع آزما افراد کا بھی ہے جن کے سارے انڈے امریکہ اور مغربی یورپ کی ٹوکریوں میں رکھے ہوئے ییں پاکستان میں ایک مخصوص انداز کی پاپولسٹ سیاست کا ڈول بھی اس عالمی ایجنڈے کے ایسے ہی مقاصد کے حصول کےلئے ڈالا گیا ہے جو فی الوقت بے جہت اور کنفیوزڈ لگتی ہے ۔
عالمی تاریخ میں پاپولسٹ سیاست کے پیچھے برا بھلا کوئی نہ کوئی نظریہ دکھائی دیتا ہے لیکن ہمارے ہاں پاپولسٹ سیاست کا یہ تجربہ عجیب ہے کہ اس کے پیچھے کوئی نظریہ ہی نہیں ہے اگرچہ اس بے جہت تحریک کے حامی اس درویش کی اس رائے پر بہت سیخ پا ہونگے(اور میں خوفزدہ ہوں کہ وہ مجھے اپنی مخصوص زبان میں دھوئیں گے) لیکن اس کا کیا کریں کہ معاملات ایسے ہی ہیں ۔ نفرت البتہ ایک ایسا موثر جذبہ اور حربہ ہے جو ہر فسطائی اور پاپولسٹ تحریک کے خمیر میں شامل ہوتا ہے جو ہماری اس دیسی تحریک(اگر اسے تحریک کہا جاسکتا ہے تو) کی بھی بنیاد ہے۔ مراعات یافتہ طبقوں،سیاستدانوں، اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف عوامی بیزاری اور نفرت کی تاریخی، سماجی، معاشی اور سیاسی وجوہات ہیں جن پر تفصیلی بات ہو سکتی ہے بہرحال عوام اپنی تمام تر محرومیوں مصیبتوں اور بدحالی کا سبب مذکورہ طبقوں اداروں اور افراد کو سمجھتے ہیں اور ان سب کا سرپرست وہ امریکہ کو دیکھتے ہیں اس لئے امریکہ سے عوامی سطح کی نفرت بھی ہمارا قومی ورثہ اور حسب ضرورت کئی سیاستدانوں کا اہم سیاسی اثاثہ رہا ہے جس کو حسب موقع و ضرورت استعمال کیا جاتا ہے اور شواہد یہی بتاتے ہیں امریکہ دشمنی کے ان نام نہاد اعلان ناموں کی خود امریکہ بہادر سے پیشگی اجازت لے لی جاتی ہے کیوں وہی امریکہ دشمن ان نعروں کے بل بوتے پر انتخابات(چاہے آزادانہ ہوں یا انجینئرڈ) جیت کر امریکہ ہی کی گود میں جا بیٹھتے ہیں۔
(جاری ہے)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسپریم کورٹ میں الیکشن التوا کیس کی کل سماعت، اسلام آباد پولیس نے ہدایات جاری کردیں
Next Article تہتر کا آئین غریب کی جورو: وسعت اللہ خان کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم

اگست 21, 2026

حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس

اگست 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.