Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
لکھاری

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ایڈیٹرنومبر 22, 20261 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bonhoeffer
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے تو علم نہیں، شاید کسی نے اِس بات پر تحقیق کی ہو کہ دوسری جنگ عظیم کے زمانے میں جرمن قوم کے دامن میں کتنے نامور فلسفی، سائنس دان اور دانشور موجود تھے۔ کچھ نام جو فوراً ذہن میں آتے ہیں اُن میں آئن سٹائن، ہینا آرند، ہائزنبرگ، مارٹن ہائیڈگر اور میکس پلانک شامل ہیں۔ لیکن ایک جرمن مفکر ایسا ہے جس کا ذکر ہمارے ہاں کم کم ہوتا ہے، اُس کا نام ڈیٹرش بونہافر (Dietrich Bonhoeffer) ہے۔ اِس کے بارے میں پڑھا تو پتا چلا کہ دنیا میں کیسے کیسے لوگ پیدا ہوئے، کیا کیا کام کر گئے، کیسی کیسی قربانیاں دے گئے اور ایک ہم ہیں جو گھر بیٹھے ہی خود ساختہ انقلابی بنے پھرتے ہیں۔ کبھی کبھی تو اپنی کم مائیگی کا شدید احساس ہوتا ہے کہ ہم کہاں کے دانا تھے، کس ہنر میں یکتا تھے۔ لیکن پھر اِردگِرد نظر دوڑاتے ہیں تو کچھ حوصلہ ہوتا ہے۔

باقی آپ خود سمجھدار ہیں اور اسی سمجھداری کو ذہن میں رکھ کر آج اِس جرمن مفکر کا ذکر کیا ہے جس نے قانون، اخلاقیات اور مذہب سے وابستہ سینکڑوں سال پرانے سوالات کھنگالے اور اُن کا کلیجہ نکال کر رکھ دیا۔ کیا ایک اچھا انسان برائی کے خلاف خاموش رہ کر بھی اچھا رہ سکتا ہے؟ کیا ظالم حکومت کے قوانین کی پابندی اخلاقی فریضہ ہے؟ کیا ایک مذہبی شخص تشدد کی حمایت کر سکتا ہے؟ اور کیا کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کی نیکی ہی اُسے برائی کا ساتھی بنا دے؟ بنیادی طور پر یہ شخص پادری اور ماہرِ الٰہیات تھا اور اُس نے اپنے نظریات کا پرچار اُس وقت کیا جب چاروں طرف ہٹلر کا طوطی بول رہا تھا۔ لیکن اسے اپنے نظریات کی بھاری قیمت چکانی پڑی اور یہی اُس کا فلسفہ حیات تھا۔

1933 ء میں ایڈولف ہٹلر جرمنی کا چانسلر بنا تو بونہافر اُن اولین مذہبی شخصیات میں شامل تھا جنہوں نے نازی نظریات کی مخالفت کی۔ ہٹلر کے اقتدار سنبھالنے کے دو ہی دن بعد اُس نے ایک تقریر کی جس میں خبردار کیا کہ جو رہنما خود کو قوم کا معبود بنوا لے وہ رہنما نہیں رہتا، گمراہ کرنے والا بن جاتا ہے۔ یہ وہ وقت تھا جب دانشور، لکھاری، مذہبی پیشوا سب ہٹلر کے عشق میں مبتلا تھے۔ جرمن کمپنیاں ہٹلر کی حمایت میں ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش کرتی تھیں۔ اور جرمنی کے بیشتر مذہبی رہنما ہٹلر کے قصیدے پڑھ رہے تھے۔ اِس ماحول میں بونہافر نے خبردار کیا کہ جب قوم کسی سیاسی رہنما کو نجات دہندہ سمجھنے لگتی ہے تو وہ اپنی اخلاقی آزادی کھو بیٹھتی ہے۔

پہلے بونہافر کے پڑھانے پر پابندی لگی، پھر تقریر پر اور پھر لکھنے اور چھپنے پر۔ آمریت کا یہ نسخہ ہر زمانے میں ایک سا رہا ہے، پہلے زبان بندی، پھر قلم بندی اور آخر میں خود بندہ ہی بند۔ پنجاب کے تھیٹر کا ایک کردار ہر جگت کے بعد خواہ مخواہ کہا کرتا تھا ً لیا اوئے ڈالا ”اور لوگ قہقہہ لگانے لگتے تھے۔ نہ جانے یہ بات کیوں بیچ میں آ گئی۔ معذرت، میں بہک گیا۔

اِسی زمانے میں بونہافر نے اپنی معروف کتاب The Cost of Discipleship لکھی۔ اِس کتاب کا مرکزی تصور Cheap Grace and Costly Grace ہے۔ اِس کا من و عن ترجمہ تو خاصا مضحکہ خیز ہو گا، اسے ہم سستی بخشش اور مہنگی بخشش کہہ سکتے ہیں۔ بونہافر کے نزدیک سستی بخشش وہ مذہبی رویہ ہے جس میں انسان خدا کی بخشش پر یقین تو رکھتا ہے مگر اپنی زندگی بدلنے، قربانی دینے یا ظلم کے خلاف کھڑا ہونے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔ اِس میں لوگ عبادت اور رسومات تو پوری پابندی سے ادا کرتے ہیں مگر اپنے اردگرد ہونے والی نا انصافی سے یوں لاتعلق رہتے ہیں جیسے اُن کا اِس سے کوئی واسطہ ہی نہ ہو۔

بونہافر کے نزدیک مذہب اگر انسان کو مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونے کی ہمت نہیں دیتا تو اُس کی اخلاقی معنویت ختم ہو جاتی ہے۔ ہمارے ہاں بخشش کا یہ ماڈل بہت کامیاب ہے، حج، عمرے، نمازیں اور ساتھ ہی ملاوٹ، گراں فروشی، ٹیکس چوری۔ اِس کے برعکس حقیقی ایمان انسان سے عملی وابستگی مانگتا ہے اور بعض اوقات بہت بڑی قیمت کا تقاضا کرتا ہے، کبھی آسائش کی، کبھی آبرو کی اور کبھی جان کی۔ ”اور ہم ضرور تمہیں آزمائیں گے کچھ خوف اور بھوک اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے، اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دو۔“ (البقرہ آیت 155 ) ۔ ”اور جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہیں، اور بے شک اللہ کے پاس بڑا اجر ہے۔“ (الانفال آیت 28 ) ۔ یہ وہ مہنگی بخشش ہے۔ اور لوگ آساں سمجھتے ہیں مسلماں ہونا۔ یہی بونہافر کا مقدمہ تھا۔

بونہافر کا سب سے پیچیدہ اخلاقی مسئلہ اُس وقت سامنے آیا جب اپنے فلسفے کے عین مطابق ہٹلر کے سامنے برسرپیکار ہوا۔ اب اُس کے سامنے سوال یہ تھا کہ اگر ایک ظالم حکمران لاکھوں انسانوں کی جانیں لے رہا ہو تو کیا اُسے ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال جائز ہو سکتا ہے؟ ایک پادری کا جھوٹ بولنا، دوہری زندگی جینا اور قتل کے منصوبے کا رازدار ہونا، یہ سب اُس کے ضمیر پر بوجھ تھا اور اُس نے اِس بوجھ سے کبھی انکار نہیں کیا۔ اُس نے خود سے سوال کیا کہ کیا اخلاقیات کا تعلق محض اصولوں سے ہے یا اُن جیتے جاگتے انسانوں سے بھی جن پر ہمارے فیصلوں کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اُس کا جواب یہ تھا کہ جو شخص اپنا دامن بے داغ رکھنے کی فکر میں مظلوم کو اُس کے حال پر چھوڑ دے، وہ پاک دامن نہیں، خود غرض ہے۔ اچھے اچھے طرم خان دانشور جو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اکثر وقت آنے پر مٹی کے مادھو ثابت ہوتے ہیں۔ لیکن بونہافر اپنے افکار کی عملی تصویر تھا۔

وہ کہتا تھا کہ اصل دشمن احمق شخص ہوتا ہے کیونکہ آپ کو یہ اندازہ ہی نہیں ہو پاتا کہ وہ آپ کے لیے کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے، اپنے ظاہری دشمنوں سے ہم ہر دم ہوشیار رہتے ہیں اور اُن سے نمٹنے کے لیے طریقے بھی تلاش کر لیتے ہیں لیکن احمقوں کو عموماً درگزر ہی کیا جاتا ہے جبکہ وہ آپ کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ بن سکتے ہیں کیونکہ حماقت کے سامنے نہ احتجاج کام آتا ہے نہ طاقت، اور دلیل تو بالکل ہی بے اثر ہے۔ یہاں حماقت سے مراد ذہانت کی کمی نہیں۔ اُس کے نزدیک بعض نہایت ذہین اور پڑھے لکھے لوگ بھی اِس مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ایسے شخص کے سامنے دلائل رکھیں تو وہ اُنہیں رد کر دے گا، ثبوت دیں تو غیر اہم کہہ کر پرے کر دے گا اور زیادہ بحث کریں تو بھڑک کر حملہ آور ہو جائے گا۔ ظاہر ہے کہ یہ تمام نشانیاں اُس وقت کی جرمن قوم پر فِٹ بیٹھتی تھیں جو ہٹلر کے سحر میں مبتلا تھی۔ بونہافر کا یہ جرم ناقابل معافی تھا۔

5 اپریل 1943 ء کو گسٹاپو نے بونہافر کو گرفتار کر لیا۔ چند ماہ پہلے ہی اُس کی منگنی ہوئی تھی، شادی کی نوبت کبھی نہ آئی۔ اُسے گسٹاپو کے تہہ خانے میں منتقل کیا گیا اور پھر حراستی کیمپ میں۔ 8 اپریل 1945 ء کی رات ایک نام نہاد فوجی عدالت بیٹھی، نہ وکیل، نہ گواہ، نہ صفائی کا موقع، اور اسے سزائے موت سنا دی گئی۔ اگلی صبح، 9 اپریل کو، جب نازی جرمنی کی شکست نوشتۂ دیوار تھی اور اتحادی فوجیں سر پر پہنچ چکی تھیں، بونہافر کو پھانسی دے دی گئی۔ اُس کی عمر صرف اُنتالیس برس تھی۔ دو ہفتے بعد امریکی فوج نے وہ کیمپ آزاد کرا لیا اور تین ہفتے بعد ہٹلر نے اپنے بنکر میں خودکشی کر لی۔ بونہافر کے پاس وہ سستی بخشش کا آسان راستہ موجود تھا، اسے ہٹلر کی حمایت کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں تھی، اسے صرف چُپ رہنا تھا اور علامتی نظمیں لکھنی تھیں یا زیادہ سے زیادہ مذمتی بیانات ریکارڈ کروانے تھے تاکہ وقت کے کھاتوں میں اُس کا اندراج ’درست موقف رکھنے والے دانشور‘ کے طور پر ہو جاتا مگر اُس نے مہنگی بخشش کا راستہ چنا۔ نہ جانے یہ لوگ کون ہوتے ہیں، ہم تو دو ٹکوں کی نوکری کے پیچھے ساون کو بھی جانے دیتے ہیں!
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نازی کیمپ پادری کالم ہٹلر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 18, 2026

صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 16, 2026

لندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم

نومبر 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 19, 2026
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.