Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, نومبر 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • مولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
تجزیے

’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ایڈیٹرنومبر 19, 20261 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo mujahid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یوں تو پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس ملک کا نظام منہدم نہیں ہؤا بلکہ اسے گرایا گیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے واضح اشارہ نہیں کیا کہ نظام گرانے میں کون کون شامل ہے۔ البتہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈر اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے سربراہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات اسے کرنی چاہئے جس کے اپنے ہاتھ صاف ہوں۔

خواجہ آصف کی اس بات پر قومی اسمبلی میں انہیں کا کہا ہؤا ایک جملہ دہرانے کا دل کرتا ہے کہ ’کچھ شرم ہوتی ہے، کچھ حیا ہوتی ہے‘۔ جمہوریت کے نام پر اس ملک پر حکمرانی کرنے والے خواجہ صاحب بلاول بھٹو زردای کو منہ توڑ جواب دینے کے جوش میں یہ بھول گئے کہ پیپلز پارٹی کو ہوس اقتدار میں مبتلا قرار دے کر وہ یہ ثابت کررہے ہیں کہ ’ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں لہذا اس کشتی میں سوراخ کرنے کی کوشش نہ کریں جس پر خود بھی سوار ہیں۔ کیوں کہ یہ خلاف عقل ہے‘۔ تاہم خواجہ صاحب نے اسے ’خلاف انصاف‘ قرار دے کر خود اپنی اور پارٹی کے سیاسی اخلاق کو بالا تر ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن اس کوشش میں وہ منہ کے بل زمین پر آگرے ہیں۔

بلاول بھٹو یا پیپلز پارٹی کے دو غلے پن کا ذکر وہ تو کرے جو خود اس قسم کے دوہرے کردار کا حامل نہ ہو۔ خواجہ صاحب تو خود یہ اعلان کرتے رہے ہیں کہ موجود حکومت ہائبرڈ نظام کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ اس کا سادہ الفاظ میں یہی مفہوم ہے کہ نہ ووٹ نے موجودہ حکومت کا فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) میں کوئی ایسی خوبی ہے کہ وہ حکمرانی کے قابل ہوتی لیکن فوج کی اعانت، تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے یہ نظام چل رہا ہے۔ لیکن اب سب بیک زبان اس نظام کو ’ری سیٹ‘ کرنے کی بات کررہے ہیں ۔لیکن نظام کو ناکام بنانے میں اپنے حصے کا بوجھ اٹھانے پر تیار نہیں ہیں۔ یعنی وہ طاقت کے اصل منبع کو للکارنے کی بجائے خود ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال کر کام چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے بلاول بھٹو زرداری کی سرزنش کرتے ہوئے جو بیان جاری کیا ہے اس میں کہا ہے کہ ’ انصاف کی بات وہ کرے جس کے اپنے ہاتھ گندے نہ ہوں۔اگر سسٹم منہدم ہؤا ہے تو اس میں سب حصہ داروں کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔کیا سندھ جنت نظیر بن چکا اور دنیا کراچی کی تعریف میں رطب الساں ہے؟یہ انصاف اور اصولِ مساوات کا صدیوں پرانا مسلمہ اصول ہے۔ کیا آپ کا اپنا دامن صاف ہے؟ کیا آپ کو دوسروں کو وعظ و نصیحت کرنے یا دھمکیاں دینے کا حق حاصل ہے‘؟ خواجہ صاحب کے سارے سوال برحق ہوسکتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی دوسرے کی دیانت کے بارے میں سوال اٹھانے والے کو پہلے اپنی دیانت اور ایمانداری کا یقین ہونا چاہئے۔ لیکن خواجہ صاحب کے اپنے ہی بیانات بلکہ یہ تازہ ترین فرمان بھی پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ کوئلوں کی دلالی میں ہم سب کے منہ کالے ہیں لیکن سب فریق ایک دوسرے کو آئینہ دکھانے پر مصر ہیں اور خود سچائی کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں۔

نظام کے انہدام کی بات سب سے پہلے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی تھی۔ اس کے بعد سے یکے بعد دیگرے ہر طرف سے یہی پکار سناےئی دینے لگی کہ نظام ناکام ہوچکا ہے۔ اس کے بعد شاید محسن نقوی ہی نے منہدم نظام کی مرمت کے کام کو مشکل سمجھتے ہوئے نظام ’ ری سیٹ‘ کرنے کی اچھوتی اصطلاح استعمال کرنی شروع کی۔ وہ اس اصطلاح سے شاید یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ نظام ناقص تو ہے لیکن اسے مرمت کیا جاسکتا ہے۔ البتہ محسن نقوی سمیت اس اصطلاح کو عام کرنے والے کسی لیڈر نے ابھی تک یہ بتانے کی زحمت نہیں کی کہ نظام کیا ہوتا ہے اور اسے ری سیٹ کیسے کیا جاتا ہے۔ کیا یہ کوئی سافٹ وئیر ہے کہ کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کرنے کے ساتھ ہی ری سیٹ ہوجائے گا یا نظام کسی ہارڈ وئیر کا نام ہے جسے ری سیٹ کرنے کے لیے شاید کل پرزے تبدیل کرنا پڑیں؟ چونکہ نظام کی کوئی واضح تعریف نہیں کی گئی اور سب اپنے عہدوں پرکام بھی کررہے ہیں اور ’ری سیٹ‘ کا شور بھی مچا رہے ہیں، اس لیے سوچا جاسکتا ہے کہ کم از اپنے عہدے کی حد تک وہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے لیکن دوسرے میں کچھ کجی ہے۔ اور اس نظام یا انتظام کے اوپر بیٹھا شخص شہباز شریف یوں خاموش ہے جیسے سب کچھ اس کے قابو میں ہے اور امور حکومت مناسب طریقے سے انجام دیے جارہے ہیں۔ حالانکہ اگر نظام میں خرابی ہے تو اس کا بنیادی ذمہ دار وزیر اعظم ہے اور اس کا منہ کھلوائے بغیر نہ خرابی کا اندازہ ہوگا اور نہ ہی ری سیٹ یا اصلاح کا کوئی اہتمام ہوسکے گا۔

حقیقت مگر یہی ہے کہ انہونی اور کبھی نہ سنی گئی اصطلاحات کے استعمال سے سب مل کر انہی لوگوں کو بے وقوف بنانے اور نامعلوم گورکھ دھندے میں الجھانے کی کوشش کررہے ہیں، جن کی خدمت اور بہبود کے لیے وہ ان سیاسی عہدوں پر سرفراز ہوئے ہیں۔ گویا اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے باوجود ہر شخص بوجھ اٹھانے کے لیے کوئی دوسرا کاندھا تلاش کرنا چاہتا ہے۔ جیسے بلاول بھٹو زرداری نے حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے سر پر بوجھ لادنے کی کوشش کی اور اب خواجہ آصف اور مسلم لیگ کے کچھ دوسرے لیڈر یہ طوق کسی بھی طرح پیپلز پارٹی کے گلے میں فٹ کرنا چاہتے ہیں۔

کسی مملکت کا نظام وہا ں کے نظم حکومت سے مشتق ہے۔ اگر کوئی حکومت اپنے بنیادی مقاصد میں ناکام ہورہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امور حکومت چلانے کے لیے ملکی آئین و قوانین، سیاسی روایات اور پارلیمانی و عدالتی تقاضوں کے تحت جو اصول وضع کیے گئے ہیں، ان پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ پاکستان میں جب یہ انکشاف ہوتا ہے تو اس میں بہتری لانے کے لیے اپنے اپنے گریبان میں جھانکنے اور حالات کو تبدیل کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔ اس وقت اسی کھیل کو پوری دلجمعی سے کھیلا جارہا ہے۔ اس کے ذریعے عوام کو الجھانے اور خود کو اس دھوکے میں مبتلا رکھنے کی کوشش ہورہی ہے کہ حالات از خود ٹھیک ہوجائیں گے یا جنہوں نے یہاں تک پہنچایا ہے، وہی اس بھنور سے بھی نکال لیں گے۔ اسی لیے لایعنی اور غیر مانوس اصطلاحات تلاش کرکے ان کی جگالی شروع کی گئی ہے۔

اس ملک کا بنیادی مسئلہ اگر عوام کی بہبود ہے تو اس کے لیے قومی آمدنی میں اضافہ درکار ہے لیکن اس ملک کے لوگوں نے آبادی میں اضافے کو ہی نوشتہ تقدیر سمجھ لیا ہے۔ اور نظام ری سیٹ کرنے کے خواہشمند آبادی پر قابو پانے کا کوئی طریقہ تلاش کرنے یا ان کا پیٹ بھرنے کا بند و بست کرنے کی بجائے کووّں کی طرح کائیں کائیں کرکے آسمان سر پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ لیکن اس سمع خراشی سے کانوں کےپردے پھٹنے کے سوا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا۔

( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

  • 1
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 18, 2026

نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 18, 2026

نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 19, 2026
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 18, 2026
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 18, 2026
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم نومبر 18, 2026
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.