Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, نومبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ربیعہ احسن کی پراسرار موت : نصرت جاوید کا کالم
  • کوہاٹ میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار شہید ، متعدد زخمی
  • عمران خان کا رات گئے ہسپتال میں طبی معائنہ: آنکھ میں انجیکشن لگانے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، پمز انتظامیہ
  • بلاول بھٹو زرداری اور سمجھ بوجھ رکھنے والی قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • ایران و امریکہ: نئے حملے رکنے سے کیا امن قائم ہوجائے گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج، تفتیش شروع
  • 12 صوبے، 28 ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم پر غور
  • کیا بلاول بھٹو قومی مصالحت کار بن سکتے ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • غنودگی اور یبوست : عطاء الحق قاسمی کا کالم
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کوہاٹ میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار شہید ، متعدد زخمی
اہم خبریں

کوہاٹ میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار شہید ، متعدد زخمی

ایڈیٹرنومبر 12, 20265 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوہاٹ : کوہاٹ پولیس اور سرکاری ہسپتال کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ دربوکچ کے علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس ٹیم پر کیے گئے ایک حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

کوہاٹ پولیس کے ترجمان نعمان زیب نے بی بی سی اُردو کو بتایا کہ مارے جانے والے 10 پولیس اہلکاروں میں ڈی ایس پی رینک کے افسر حیدر زمان بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب کوہاٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر کے مطابق اس واقعے کے بعد اُن کی ہسپتال میں دس اہلکاروں کی لاشیں اور 10 زخمی منتقل کیے گئے ہیں، جن میں سے دو شدید زخمی افراد کو پشاور ریفر کیا گیا ہے جبکہ آٹھ زخمیوں کا علاج کوہاٹ ہسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر طاہر کے مطابق میتوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ٹیم پر یہ حملہ اُس وقت ہوا جب اہلکار کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کی حدود میں واقع دربوکچ نامی علاقے میں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ سے جاری غیرقانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔

ریسکیو 1122 کوہاٹ کے ترجمان جواد آفریدی کے مطابق یہ علاقہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے وہاں تک پہنچنے اور ریسکیو کارروائیوں میں وقت لگ رہا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسزکے تازہ دم دستے بھی بعدازاں جائے وقوعہ پر پہنچے۔

کوہاٹ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بدھ کے روز پولیس نے دربوکچ میں سونے کی غیرقانونی مائنگ کرنے والے گروہوں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ اُن کے مطابق کم از کم سات ہلاکتوں کے علاوہ دس پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ آپریشن میں حصہ لینے والے 13 اہلکار بحفاظت واپس پہنچے ہیں۔

کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے گردونواح میں متعدد دیہات اور آبادیاں موجود ہیں، جبکہ یہاں مقامی سطح پر بازار، تعلیمی ادارے اور دیگر بنیادی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

دربوکچ نامی جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہ ایک دور افتادہ گاؤں ہے جو گمبٹ تحصیل سے لگ بھگ 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ پہاڑی علاقہ ہے اور وہاں جانے کے لیے پختہ سڑک کی سہولت بھی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے کوہاٹ شہر سے اس گاؤں تک جانے میں دو سے ڈھائی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

( بشکریہ : بی بی سی )

  • 1
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سونے کی کان کوہاٹ کوہاٹ دہشت گردی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کا رات گئے ہسپتال میں طبی معائنہ: آنکھ میں انجیکشن لگانے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، پمز انتظامیہ
Next Article ربیعہ احسن کی پراسرار موت : نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی

ستمبر 18, 2026

کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی

ستمبر 18, 2026

اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوہاٹ پر ڈرون حملوں کی کوشش : فلائٹ آپریشن معطل

مارچ 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ربیعہ احسن کی پراسرار موت : نصرت جاوید کا کالم نومبر 12, 2026
  • کوہاٹ میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار شہید ، متعدد زخمی نومبر 12, 2026
  • عمران خان کا رات گئے ہسپتال میں طبی معائنہ: آنکھ میں انجیکشن لگانے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، پمز انتظامیہ نومبر 11, 2026
  • بلاول بھٹو زرداری اور سمجھ بوجھ رکھنے والی قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ نومبر 11, 2026
  • ایران و امریکہ: نئے حملے رکنے سے کیا امن قائم ہوجائے گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 11, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.