Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
اہم خبریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز

ایڈیٹرستمبر 25, 20268 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ لانگ مارچ سے قبل وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جبکہ اہم شاہراہوں اور راستوں پر کنٹینرز لگا کر آمد و رفت محدود کردی گئی ہے۔ شہر کے اندر معمول کی آمد و رفت جاری ہے تاہم اسلام آباد میں داخل ہونے والے راستوں پر ٹریفک کے مسائل پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
موٹر وے ایم ون کے اسلام آباد ٹول پلازا پر کنٹینرز لگا کر اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایم ون کے مختلف ریسٹ ایریاز بھی بند کیے گئے ہیں۔
26 نمبر چونگی پر مٹی سے بھرے کنٹینرز لگا کر سڑک بند کردی گئی ہے، جبکہ ٹیکسلا سے اسلام آباد آنے والے راستے پر بھی کنٹینرز کھڑے کردیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے ریڈ زون کے داخلی راستوں پر کنٹینرز کی دیواریں قائم کردی گئی ہیں اور متعدد مقامات پر چیک پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں۔
حکام کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے اہم راستوں پر بھی سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل موٹر وے پولیس نے ایم ون، ایم 14، ہزارہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے بعض حصوں کو بند کرنے کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی تھی۔ ایم ون کو اسلام آباد ٹول پلازا سے چچ انٹرچینج تک بند کیے جانے کی اطلاع دی گئی، جبکہ ایم 14 کے حکلہ سے کنڈل اور جی ٹی روڈ کے اٹک خورد کے قریب حصوں پر بھی ٹریفک محدود کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں اہم داخلی و خارجی مقامات پر بڑی تعداد میں کنٹینرز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ریڈ زون سمیت حساس مقامات پر اضافی نفری اور چیکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں آئی جی آفس کی جانب سے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے لیے ایک ہزار روپے یومیہ خصوصی ڈیوٹی الاؤنس کی منظوری کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے مختلف علاقوں سے پولیس اہلکار بھی طلب کیے گئے ہیں جبکہ حکام نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد کے علاقے میں بھی سیکیورٹی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد اڈے کے آس پاس تمام ہوٹلز بند کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ریسٹورنٹس اور دکانداروں کو بھی آج شام تک کاروبار بند کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد میں مسافر خانے اور ٹرانسپورٹ اڈے بھی آج رات تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ مارچ سے قبل انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے اہم داخلی راستوں، شاہراہوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
Next Article پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 25, 2026

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 25, 2026
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز ستمبر 25, 2026
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.