Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اگست 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نواز شریف نے الیکشن ہارنے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کر دیا
  • عہدِ حاضر ، جین زی کی بگڑتی عادات اور والدین کی ذمہ داریاں : پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • 14نومولود بچے جاں بحق ۔۔ ذمہ دار کوئی نہیں: سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایک اجنبی سے چند سوالات : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نوزائیدہ ریاست، نوزائیدہ بچے اور کمزورطبقات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مجھے میرا بچہ واپس کر دو…“ بین کرتی ماں اور ریاست کا ضمیر : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق
  • ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نواز شریف نے الیکشن ہارنے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کر دیا
اہم خبریں

نواز شریف نے الیکشن ہارنے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کر دیا

ایڈیٹراگست 28, 20262 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iftikhar gilani PM AJK
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مظفر آباد : پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے حالیہ عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ اس نامزدگی پر نہ صرف جماعت کے اندر اختلافات نظر آ رہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ معاملہ زیرِ بحث ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ن لیگ کے صدر غلام قادر شاہ کا نام بھی وزیر اعظم کے لیے زیر غور تھا۔ تاہم جماعت کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ نواز شریف نے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔
کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعظم کا انتخاب اور حلف برداری کی تقریب جمعے کو ہو گی۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے منصب کے لیے بیرسٹر افتخار گیلانی اور شاہ غلام قادر کے ناموں پر تفصیلی غور کیا گیا تھا۔
شاہ غلام قادر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ہیں۔
اس اجلاس میں شامل پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے بی بی سی کو بتایا کہ اس وقت یہ طے پایا تھا کہ وزیر اعظم کا عہدہ بیرسٹر افتخار گیلانی یا شاہ غلام قادر میں سے کسی ایک کو دیا جائے گا اور نامزدگی کا اختیار جماعت کے صدر نواز شریف کو دیا گیا تھا۔
ان کے مطابق نواز شریف نے بطور پارٹی صدر اپنے اختیار کا استعمال کیا اور بیرسٹر افتخار گیلانی کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا تھا۔
لیکن بیرسٹر افتخار گیلانی کی نامزدگی پر بعض پارٹی رہنما ناراض کیوں ہیں اور سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے؟
بیرسٹر افتخار گیلانی نہ صرف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں اپنی نشست ہارے بلکہ اس سے قبل وہ سنہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں بھی جیت نہیں سکے تھے۔
لیکن ان کی شکست کے باوجود ن لیگ نے انھیں ٹیکنوکریٹ کی مخصوص سیٹ پر اسمبلی کا رکن منتخب کروایا۔ تاہم وہ ایسے پہلے سیاستدان نہیں جنھیں مخصوص نشست پر کامیاب کروا کر وزیر اعظم بنایا جائے گا۔
اس سے قبل مسلم کانفرنس کے رہنما سردار عبدالقیوم خان علما و مشائخ کے لیے مخصوص سیٹ پر کامیاب ہونے کے بعد سنہ 1991 سے لے کر سنہ 1996 تک پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم رہے تھے۔
تاہم عام انتخابات میں شکست کھانے والے رہنما کو وزیر اعظم کے عہدے پر نامزد کرنے کے معاملے پر ن لیگ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
دیگر متعدد صارفین کی طرح صحافی محمد اسد چوہدری نے لکھا کہ ’جس وقت ایک بھرپور تحریک چل رہی ہے ایسے وقت میں ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر آنے والے افتخار گیلانی کو وزیراعظم کا امیدوار بنانا جلتی پر تیل کے مترادف ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’حالات بتا رہے ہیں کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کی منظوری نواز شریف کے بجائے کسی اور جگہ سے آئی ہے۔ اب بھی کوئی کسر رہ گئی ہے نظام سے چھیڑ چھاڑ کر کے اس کو تباہ و برباد کرنے میں؟‘
تاہم سوشل میڈیا پر تنقید سے زیادہ اہم مسئلہ ن لیگ میں آپس کے اختلافات ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعہدِ حاضر ، جین زی کی بگڑتی عادات اور والدین کی ذمہ داریاں : پروفیسر صابر جروار کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عہدِ حاضر ، جین زی کی بگڑتی عادات اور والدین کی ذمہ داریاں : پروفیسر صابر جروار کا کالم

اگست 27, 2026

14نومولود بچے جاں بحق ۔۔ ذمہ دار کوئی نہیں: سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 27, 2026

ایک اجنبی سے چند سوالات : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نواز شریف نے الیکشن ہارنے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کر دیا اگست 28, 2026
  • عہدِ حاضر ، جین زی کی بگڑتی عادات اور والدین کی ذمہ داریاں : پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 27, 2026
  • 14نومولود بچے جاں بحق ۔۔ ذمہ دار کوئی نہیں: سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 27, 2026
  • ایک اجنبی سے چند سوالات : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اگست 27, 2026
  • نوزائیدہ ریاست، نوزائیدہ بچے اور کمزورطبقات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم اگست 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.