Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اگست 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق
  • ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
  • معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم
شاکر حسین شاکر

روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم

ایڈیٹرجولائی 10, 202618 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈاکٹر صلاح الدین حیدر سے میرے تعلق کی داستان چار عشروں پر محیط ہے۔ جلیل آباد میں قیام کے دنوں میں وہ ہمارے قریب کے ہمسائے تھے، اور آج اگرچہ وہ گارڈن ٹاؤن میں رہتے ہیں اور میں قاسم بیلہ میں، مگر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہماری ہمسائیگی کا رشتہ آج بھی قائم ہے، بس فاصلے کچھ بڑھ گئے ہیں۔وہ ترقی پسند نظریات کے نہ صرف امین ہیں۔ بلکہ انہوں نے اس تحریک کے ساتھ وابستہ ہو کر اس کو نئی زندگی عطا کی۔ وہ ہر اس نظام کے خلاف رہے، جس نے عوام کے حقوق غضب کیے۔ وہ ہمارے خطے کی ایسی شخصیت ہیں۔ جہنوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے شعور پھیلانے کی تحریک کو نئی زندگی بخشی
ان سے میری پہلی ملاقات کالج کے زمانے میں ہوئی۔ وہ دن جنرل ضیاء الحق کے دورِ آمریت کے تھے، اور ڈاکٹر صلاح الدین حیدر شاہی قلعہ لاہور کی قید کاٹ کر واپس آئے تھے۔ اس اذیت ناک اسیری نے ان کے حوصلے کو متزلزل نہیں کیا بلکہ ان کے عزم کو مزید استحکام بخشا۔ انہوں نے نہ صرف وہ کٹھن دن بڑی پامردی سے گزارے بلکہ پوری زندگی حق گوئی، بے باکی اور اصول پسندی کا علم بلند رکھا۔
روزنامہ نوائے وقت کی پیشانی پر درج یہ جملہ کہ "جابر سلطان کے سامنے کلمۂ حق کہنا سب سے بڑا جہاد ہے”، ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی عملی زندگی کی بہترین تعبیر معلوم ہوتا ہے۔ میں نے انہیں کبھی حق بات کہنے سے گریز کرتے نہیں دیکھا۔ ان کی شخصیت کی سب سے نمایاں خوبی یہی ہے کہ وہ منافقت سے کوسوں دور ہیں۔ جو کچھ سوچتے ہیں، وہی لکھتے ہیں، اور جو لکھتے ہیں، اسی پر عمل کرتے ہیں۔ ان کی تحریروں میں بھی یہی بے لاگ صداقت جھلکتی ہے۔
ڈاکٹر صلاح الدین حیدر بیک وقت مزاح نگار، انشائیہ نگار، خاکہ نگار، ناول نگار، سفرنامہ نگار، نقاد، مترجم، ماہرِ تعلیم اور ایک صاحبِ مطالعہ دانش ور ہیں۔ ان کی شخصیت میں تصنع نہیں، سادگی ہے؛ بناوٹ نہیں، خلوص ہے۔ وہ جیسے نظر آتے ہیں، ویسے ہی اپنی نجی زندگی میں بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس شہر میں ان جیسی بے ساختہ، صاف گو اور باوقار شخصیت کم ہی دکھائی دیتی ہے۔
مادّیت کے اس دور میں، جہاں اکثر قلم بھی مصلحتوں کا اسیر ہو جاتا ہے، ڈاکٹر صلاح الدین حیدر نے اپنے قلم کو کبھی فروخت نہیں ہونے دیا۔ نہ وہ دولت کے تعاقب میں نکلے، نہ اقتدار کی راہداریوں کے مسافر بنے۔ انہوں نے پوری زندگی قلم و قرطاس کی رفاقت میں گزاری اور علم و ادب کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا۔
انہوں نے فیض احمد فیض پر پی ایچ ڈی کی، چند برس قازقستان میں تدریسی خدمات انجام دیں، تراجم کیے، حکایات لکھیں اور مسلسل مطالعہ کرتے رہے۔ آج بھی کتابیں خریدنے اور انہیں پوری انہماک سے پڑھنے کا ذوق رکھتے ہیں، پھر ان پر مدلل اور بصیرت افروز تبصرے بھی لکھتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اپنے ہم عصروں میں وہ سب سے زیادہ فعال اور مسلسل لکھنے والے ادیبوں میں شمار ہوتے ہیں۔
اس وقت میرے سامنے ان کی تازہ ترین کتاب "روسی ناول: چند مطالعات” رکھی ہے۔ اس کتاب میں ڈاکٹر صلاح الدین حیدر نے چھ ممتاز روسی ناول نگاروں کے فن اور فکر کا نہایت عمیق اور بصیرت افروز تجزیہ پیش کیا ہے۔ کتاب کا انتساب انہوں نے اپنے دیرینہ دوست عطا اللہ ملک اور ان کے ادارے "نیا مکتبہ” کے نام کیا ہے، جو ان کی رفاقت اور ادبی وابستگی کی خوب صورت علامت ہے۔
روسی ادب، بالخصوص روسی ناول، پر ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی گرفت غیر معمولی ہے۔ اسی لیے یقین ہے کہ یہ کتاب روسی ادب سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے نہایت اہم اضافہ ثابت ہوگی اور انہیں اس عظیم ادبی روایت کے کئی نئے پہلوؤں سے روشناس کرائے گی۔
ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی تحریروں میں ہمیشہ فکر کی نئی جہتیں، تازہ زاویے اور گہرا مطالعہ نمایاں ہوتا ہے۔ "روسی ناول: چند مطالعات” بھی اسی تخلیقی اور تحقیقی سفر کی ایک درخشاں کڑی ہے۔
book roosi
کتاب کا سرورق نہایت دیدہ زیب اور دل کش ہے۔ اسے گرد و پیش نے شائع کیا ہے۔ 120 صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 600 روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم اگر اسے براہِ راست گرد و پیش سے حاصل کیا جائے تو پچاس فیصد رعایت بھی دستیاب ہے۔
یہ کتاب صرف روسی ادب کے مطالعے کے لیے ہی نہیں بلکہ ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کے شفاف اسلوبِ ترجمہ اور گہرے ادبی شعور سے لطف اندوز ہونے کے لیے بھی ضرور خریدنی چاہیے۔ ان کے تراجم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ قاری کو کہیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ ترجمہ پڑھ رہا ہے؛ یوں لگتا ہے جیسے اصل تخلیق اردو ہی میں لکھی گئی ہو۔
دعا ہے کہ ہمارے محترم استاد ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کا قلم اسی طرح رواں دواں رہے، ان کی صحت و توانائی قائم رہے، اور وہ اپنی علم افروز اور فکر انگیز کتابوں سے اردو ادب کے دامن کو اسی طرح مالا مال کرتے رہیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous ArticleForcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
Next Article شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق

اگست 26, 2026

ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

اگست 26, 2026

خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ

اگست 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی ، 14 نومولود جاں بحق اگست 26, 2026
  • ایوان صدر میں پیران طریقت کا ملاکھڑا : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم اگست 26, 2026
  • خاموش گھر : نبیلہ عصمت کا افسانہ اگست 26, 2026
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 24, 2026
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ اگست 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.