اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پرآجائےگی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، عوام نےمشکل صورتحال میں صبروتحمل کا بےمثال مظاہرہ کیا، مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس بحران کےآغاز سے ہی ہم نے اپنے وسائل سے تیل کی قیمتوں میں جس قدر ہو سکا کمی لانے کی کوشش کی، جس قدر ممکن ہوا عوام کو مہنگائی کی عالمی لہر سے محفوظ رکھنےکےلیے اقدامات کیے۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئےگی وہ من وعن عوام کو منتقل کررہے ہیں، معاشی استحکام برقرار رکھنے اور منہگائی میں مزید کمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بحران کے پورے عرصے میں حکومتی سطح پر کفایت شعاری کو اپنایا گیا، بحران کے پورے عرصے میں ریلیف کی مد میں محروم طبقات کو سبسڈی بھی فراہم کی گئی، عوام کو زیادہ سےزیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی ثالثی کی بدولت امن ممکن ہوا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت بخشی اوراسلام آباد مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوئے جو ایک تاریخی دستاویز ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ عزت و اکرام اپنی کمال مہربانی سے تمام پاکستانیوں کو عطا فرمایا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں، فیلڈمارشل کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی بدولت یہ امن معاہدہ ممکن ہوا، اسحاق ڈار، محسن نقوی اور حکومت پاکستان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ اور کفایت شعاری سے بچت کےذریعے 129 ارب استعمال کیے، ملک بھرکےعوام کو تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطےکی معاشی صورتحال کے دوران جب کچھ ممالک میں فیول راشننگ جیسے اقدامات لیے جارہے تھے تب حکومت پاکستان کی بہتر منصوبہ بندی کی بدولت ملک میں توانائی کا بحران نہیں آیا، موثراقدامات کی بدولت نہ کوئی لائن لگی، نہ ہی عوام کو کسی قسم کی پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے وفاق اور صوبوں نے مکمل تعاون کیا، مکمل تعاون پر میں صوبائی وزرائے اعلیٰ کا شکر گزار ہوں۔
( بشکریہ :جیو نیوز )
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

