Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » احمدی کی قیمت صرف دس روپے ۔۔ عدنان احمد
اختصاریئے

احمدی کی قیمت صرف دس روپے ۔۔ عدنان احمد

ایڈیٹراپریل 20, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ahmadi .. 10 rupee
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں احمدی مذہب سے تعلق رکھنے والی والدہ نے اپنے بچے کو سو روپے کا نوٹ دے کر راشن لینے کے لیے محلے کی دکان پر بھیجا ۔ بچہ بھاگا بھاگا راشن والی دکان پر پہنچا اور اپنا ضرورت کا سامان لیا ۔دوکاندار نے بچے سے نوّے روپے مانگے اور بچے نے فوراً سو روپے کا نوٹ دے دیا۔جس کے بدلے میں دوکان دار نے بقیہ دس روپے کا نوٹ کچھ ایسا واپس کیا،چنانچہ بچے نے سامان اور بقیہ دس روپے کا نوٹ اپنی والدہ کے ہاتھوں میں رکھ دیا۔ والدہ کی نظر اس نوٹ پر چھاپی گئی مہر پر پڑی، جس میں لکھا تھا کہ ،
” ‏اگر قادیانی منکر ختم نبوت گستاخ رسول ہونے کی وجہ سے واجب القتل ہے تو حکومت اس پر عمل کرائے“ ۔
ماں کو دیکھ کر بچے نے حیرانی سے سوال کیا، “اماں آپ دس روپے کا نوٹ ایسے کیوں دیکھ رہی ہیں جیسا کہ آپ نے پہلی بار دیکھا ہو“ جس کے جواب پر ماں کا کہنا تھا کہ، بیٹا یہ دس روپے کا نوٹ نہیں بلکہ ہمارے لیے پیغام دیا ہوا ہے کہ ہمیں اپنے ہی ملک میں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ ہم واجب القتل ہیں۔ لہذا ہم سب کو قتل کردینا چاہیے۔ اور دس روپے کے نوٹ پر اس پیغام کو ہر گھر تک پہنچانے کا مقصد یہ ہے کہ ہر احمدی/قادیانی کے جان کی قیمت وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں صرف دس روپے ہے۔ مگر بیٹا تم صبر کرو اور دعا کرو۔پاکستان کے اکثر احمدی والدین اپنے بچوں کو بچپن ہی سے چند باتیں سمجھا دیتے ہیں کہ کبھی مذہب کے معاملے پر کسی سے بحث مت کرنا۔ اور اگر کوئی تمہارے مسلک کے بارے میں برا بھلا کہے اور چاہے جتنی بھی گالیاں دے مگر تم بس چپ چاپ صبر کرتے رہنا۔وہ بچہ جب اپنی جوانی میں داخل ہوتا ہے اور اردگرد کے ماحول سے واقف ہوجاتا ہے تب اس کو اندازہ ہوتا ہے کہ میرے والدین ہمیشہ صبر کرنے کا درس کیوں دیا کرتے تھے۔ کیونکہ ہم سے نفرت کرنے والوں کے دلوں میں ہمارے لیے بہت شدت سے غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ ہمیں تو اکثر چپ چاپ اور زندہ رہ کر سانس لینے کی وجہ سے بھی غصہ میں آکر مار دیا جاتا ہے۔ اور یہ المیہ ایک عام پاکستانی اور تعلیم یافتہ مسلمان کا ہے نا کہ کوئی انتہاء پسند دہشت گرد تنظیم کا۔جناح کا پاکستان، جس کے پہلے وزیر خارجہ سر ظفراللہ خان ایک پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ اس مسلک سے بھی تعلق رکھتے تھے جس کا ذکر مندرجہ بالا دس روپے کے نوٹ پر کیا گیا ہے۔ اور آج کے پاکستان میں اس مسلک سے تعلق رکھنے والوں کو متفقہ طور پر تمام عالم دین کی مشاورت کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق کافر قرار دے چکے ہیں۔ مگر اب دس روپے کے نوٹ پر مہر لگا کر گھر گھر تک یہ پیغام پہنچایا جارہا ہے کہ قادیانیوں/احمدیوں کو قتل کیا جائے۔اگر مختلف حلقوں کی جانب سے یہ بھی جائز ہے تو ایک بار ہی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو درخواست دے کر قائداعظم کی تصویر کے ساتھ اس پیغام کو لکھ دیا جائے تاکہ باآسانی ہر گھر تک یہ پیغام پہنچایا جاسکے۔یہ عمل اس ہی گروہ کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کے چاہنے والوں نے سابق وزیراعظم کے منہ پر جوتا پھینکا تھا، وزیر خارجہ کے منہ پر سیاہی پھینکی گئی تھی، اس گروہ کا مقصد اشتعال انگیز دھرنوں اور احتجاجوں کی مدد سے ریاست کے اداروں کو کمزور کر کے مارا ماری اور انتشار پھیلایا جا سکے اور جناح کے پاکستان جس میں تمام مذاہب کو برابری کا حق حاصل ہونا چاہئے وہاں پر غیر جمہوری طور پر اپنی مرضی کی حکومت کی جاسکے۔

نہ ترا خدا کوئی اور ہے نہ مرا خدا کوئی اور ہے
یہ جو قسمتیں ہیں جدا جدا یہ معاملہ کوئی اور ہے۔
( بشکریہ : ہم سب ۔ لاہور )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچین کا طوطی اور ٹرمپ کا غسل خانہ ۔۔ مستنصر حسین تارڑ
Next Article انصاف پسند جج ۔۔ نور الہدیٰ شاہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

ستمبر 21, 2026

الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 21, 2026

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.