Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
اختصاریئے

فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ

ایڈیٹراپریل 11, 202670 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo masooma
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قرآنی اسلوب میں دنیا دو گروہوں میں تقسیم کی گئی ایک وہ جو خدا کی عطا کردہ نعمتوں کی کثرت یعنی کوثر کے وارث اور نمائندے قرار پائےاور دوسرے طالبِ دنیا جو مال دنیا کی ہوس میں اہل تکاثر کہلائے گئے یعنی مال دنیا جمع کرنے والے حریص اور لالچی لوگ!!
تاریخ نسیان میں مبتلا نہیں ہوتی نہ فرعون کی نخوت بھولتی ہے اور نہ موسیٰ کی شجاعت نہ ابرہہ کی نیت(کہ جس میں معاشی طاقت کو مکہ سے نکال کر عیسائیت کی طرف لے جانا مقصود تھا) اور نہ ہی عبدالمطلب کی استقامت اور توکل!! تاریخ مباہلہ میں نصاریٰ کی خیانت (کہ رسالت آ لِ اسحاق سے آ لِ اسماعیل میں آنے پر ان سے مالِ دنیا اور وجاہتِ ظاہری چھن جائے گی) کو بھی یاد رکھتی ہے اور مصطفی ﷺ کی صداقت کی گواہ بھی بنتی ہے.. یہ تاریخ ہی ہے جو پچھلی عبرتوں کو من و عن بیان کر کے آنے والوں کو ابدی حقائق سے باخبر کرتی رہتی ہے ۔۔
تاریخ نہ مال دنیا اور تخت دنیا پر نظر رکھے ہوئے اس عمر سعد سے صرف نظر کرتی ہے جو فقط رے یعنی ایران کے تخت کے لیے دنیا کے قیمتی ترین انسان کو تہہ تیغ کرنے کے لیے تیار تھا۔۔تاریخ یہ بھی نہیں بھولی کہ جب زیرِ خنجر کوثر کے نمائندے نے خبر دی کہ اے عمر سعد تو جس لالچ میں تلوار سونتے کھڑا ہے خدا تمہیں اس رے کی گندم تک کھانا نصیب نہیں کرے گا۔۔
پاک لہو میں ڈوبی تلوار لیے دنیا کا یہ بدبخت ترین کردار رے کے تخت کے خواب دیکھتے دیکھتے ذلتوں کی وادیوں میں اتر گیا آج پھر تاریخ اسی مقام پر کھڑی ہے اور وہی منظر دوبارہ دنیا کے سامنے ہے ۔۔مورخ گواہی دے رہا ہے کہ اس شہر رے نے کل بھی ظالم ہوس پرست کو اپنی سرزمین سے روٹی کا ایک ٹکڑا تک میسر نہ کیا اور آج بھی زمانے کا عمر سعد (ٹرمپ) ایک بار پھر اسی سرسبز قیمتی اور حسین سرزمین پر اپنی شیطانی نظریں گاڑے کھڑا ہے۔۔اس کی حریص آ نکھوں میں تکبر کی سرخی ہے اور ہاتھوں میں بارود کے الاؤ!! اور اس کی فرعونی تلواراسی سلسلے کے ایک اور کردار کے لہو سے اپنی ذلت کی داستان لکھ چکی ہے۔۔
تاریخ کی مسکراتی آنکھوں کی چمک بتا رہی ہے 1400 سال پہلے فیصلہ ہو چکا کہ یہ شہر رے کسی ظالم غارت گر کو روٹی کا ایک ٹکڑا تک دینے پر آ مادہ نہیں ہوگا۔۔یہ فیصلہ تاریخی حقیقت نہیں بلکہ خدائی بیانیہ ہے کہ ہمیشہ اہلِ کوثر اہل تکاثرِ پر فتح پاتے رہیں گے کیونکہ کوثر کے ہاں لہو مقصد کی طاقت کو بڑھاتا اور نعمتوں کو خیر میں تبدیل کرتا رہتا ہے۔۔اور خیر کبھی نہیں مرتا!! کبھی نہیں جھکتا!!

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امریکا ایران معصومہ شیرازی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
Next Article مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی گرم جوشی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 3, 2026

مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

ستمبر 30, 2026

ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام

ستمبر 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی اکتوبر 22, 2026
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 22, 2026
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.