Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آبنائے ہرمز اور میری نانی : وسعت اللہ خان کا کالم
لکھاری

آبنائے ہرمز اور میری نانی : وسعت اللہ خان کا کالم

ایڈیٹراپریل 1, 202617 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نانی زندہ ہوتیں اور اُنھیں کوئی بتاتا کہ نانی نانی آبنائے ہرمز بند ہو گئی ہے، اب پیٹرول، ڈیزل، کھاد، سبزی، دال، دوا سب مہنگا ہو جائے گا اور غربت بڑھ جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ نانی کو یہی پلے نہ پڑتا کہ یہ موئی آبنائے ہرمز ہے کیا اور اِس کا مہنگائی اور غربت میں اضافے سے کیا لینا دینا؟
نانی اور دادی کی پیڑھی نے جس دور اور ماحول میں آنکھ کھولی وہاں بچوں کو یہی سمجھایا جاتا تھا کہ بیٹا ہوس اور آرام طلبی کی کوئی انتہا نہیں۔ چنانچہ جتنی چادر ہو اتنے ہی پاؤں پھیلاؤ۔ اپنی چادر لمبی کرنے کے لیے کسی اور کی چادر مت چھینو۔ ہر حال میں اُوپر والے کا شکر ادا کرتے رہو اور رزقِ حلال کے لیے مسلسل سعی کرتے رہو اور کبھی مایوس نہیں ہونا۔ حالات کبھی ایک سے نہیں رہتے۔
نانا میاں لگے بندھے ادنی لیول کے تنخواہ دار آدمی تھے۔ محلے میں سوائے ایک کسٹم والے کے کسی کے پاس کار نہیں تھی۔ البتہ سائیکل لگ بھگ ہر گھر میں تھی۔ کہیں دور پرے آنے جانے کے لیے سرکاری بس یا چھ مسافروں والے کالے رکشے کا سہارا بہت تھا۔ میٹر والا سالم رکشہ اور کالی پیلی ٹیکسی رئیسوں کی سواری تصور ہوتی تھی۔ دو، تین کلومیٹر تو ویسے ہی ہر آدمی عادتاً بے ساختہ چل لیتا تھا۔ شاید اسی لیے میرے بچپن میں کوئی توندئیل یا موٹے چچا میاں یا خالہ جی نظر آتے تو انہیں ترسیلی نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا۔
’پریپ‘ یا ’کے جی‘ کی کوئی چونچلے بازی نہیں تھی۔ بچہ سیدھا مدرسے یا سرکاری سکول کی پہلی کلاس میں داخل ہوتا تھا۔ سب بچے اُچھلتے کودتے سکول آتے جاتے تھے۔ چوپڑی روٹی میں رات کی سبزی یا انڈہ لپیٹ کے ڈبہ دے دیا جاتا تھا اور تلقین کی جاتی تھی کہ باہر کے پکوڑوں، چاٹ یا میٹھی املی سے گلا خراب ہو جاتا ہے یا بیماری بھی لگ سکتی ہے۔ کیونکہ باہر کی چیزیں گھر کی طرح صاف ستھری نہیں ہوتیں۔
نانی کو جانے کیا شوق تھا کہ 80 مربع گز والے دو کمروں کے گھر میں صحن بھی تھا اور اس صحن میں دو کیاریاں بھی تھیں۔ ان کیاریوں میں سبزی اُگائی جاتی تھی۔ جبکہ ایک کیاری میں آکاس بیل بھی لگائی گئی جس نے چند ہفتے میں پوری دیوار پر پاؤں پِسار لیے۔ اے سی، پیسی کا کوئی تصور نہیں تھا۔ ایک کمرے میں ایک پنکھا۔ صحن میں سونے کے لیے قدرتی ہوا اور مچھر دانی۔ سادہ پانی کو منرل واٹر بنانے کے لیے گھڑے میں پیلی گندھک کا ایک موٹا ڈلا ڈال دیا جاتا جو گلی میں کمیٹی کے اجتماعی نلکے سے بھرے جانے والے پانی کی آلودگی اور جراثیم اپنی جانب کھینچ لیتا۔ گندھک کا یہ ڈلا مہینوں چلتا تھا۔
رات کا سالن یا دودھ اگلے دن بھی استعمال ہو سکے، اس کے لیے کچھ گھروں میں چوطرفہ جالی والا ایک چھوٹا سا الماری نما پورٹیبل چوبی نعمت خانہ ہوتا تھا۔ بعضے بعضے گھروں میں رات کے سالن یا دودھ کی دیگچی کپڑے سکھانے والی کھنچی تار سے باندھ دیتے تھے تاکہ بلی کی پہنچ سے بھی دور رہے۔ کھانا پکانے کے لیے پہلے کوئلہ، لکڑیاں اور گوبر کی پاتھیاں جلائی جاتی تھیں۔ ہر محلے کے نکڑ پر خان بابا کا لکڑی اور کوئلے کا ٹال ہوتا تھا۔ پھر لکڑی کے برادے والے چولہے آ گئے۔ برادے کو چولہے میں کوٹ کوٹ کے بھرا جاتا اور اس پر ایک وقت کا کھانا آسانی سے پک جاتا۔
پھر مٹی کے تیل والا سٹووو آ گیا۔ مگر یہ گھروں سے زیادہ ریسٹورنٹس میں استعمال ہوتا تھا۔ اور پھر ایک دن بذریعہ پائپ گیس ایسی آئی کہ کیا امیر کیا غریب سب اس کے اسیر ہو گئے۔
لکڑی، کوئلہ، برادے کے چولہے اور سٹووو بیچنے والے غائب ہوتے چلے گئے۔ (سٹووو کم جہیز لانے والی لڑکیوں کو دیکھتے ہی پھٹ جانے کے سبب بھی بدنام ہونے لگا تھا۔) چائے اور کھانے کے ریسٹورنٹ کم کم تھے۔ مگر وہاں اکثر دہاڑی دار محنت کش کھانا کھاتے یا چھڑے چھانٹ یا بے روزگار یا نکمے لمڈے بیٹھ کر ایک چائے کی پیالی پر کئی کئی گھنٹے کاٹ لیتے تھے۔ کولڈ ڈرنک خالصتاً عیاشی تھی۔ روز سوڈا پینے والا لڑکا شیخی خورہ (سٹیٹس گزیدہ) کہلاتا تھا۔ گھروں میں بھی کولڈ ڈرنک تب آتی جب کوئی خاص مہمان آ دھمکے۔
آلودگی نہیں تھی تو آلودگی سے جنم لینے والی بیماریاں بھی نہیں تھیں۔ لہذا محلے میں شام کو کلینک کھولنے والا ڈاکٹر محلے داروں کی عمومی عادات و طبی مسائل سے بھی واقف تھا۔ معائنہ کرتا، خود ہی دوا پیس کے پڑیاں بناتا اور ایک بوتل میں کوئی شربت نما شے بھر کے اس پر کاغذ کو قینچی سے کاٹ کر خوراک کی مقدار کے نشان کے طور پر چپکا دیتا۔ جس نے جتنے پیسے دیے بغیر گنے دراز میں رکھ لیے۔ آمدنی کم اور احترام بے شمار۔
شادی کی دو ہی تقریبات ہوتی تھیں۔ نکاح اور ولیمہ۔ مینیو ایک ہی طرح کا ہوتا۔ پلاؤ، رائتہ، قورمہ، روٹی، زردہ اور ٹھنڈا پانی۔ گلی میں تنبو گاڑ کے اسے چند گھنٹے کے لیے شادی ہال سمجھ لیا جاتا۔ محلے کے لڑکے بالے انتظام سنبھال لیتے۔ کسی نے دولہا دلہن کو سلامی دینی ہوتی تو چپکے سے لفافے میں ڈال کے پکڑا دیتا۔ صرف ایک سجی سجائی گاڑی آتی تھی گھر سے گھر تک رخصتی کے لیے۔ لو جی ہو گئی شادی۔ (مریض کو ہسپتال پہنچانے یا میت کا انتظام بھی محلے کے نوجوانوں کے ذمے تھا۔)
میں پھر بھٹکے ہوئے موضوع کی جانب آتا ہوں۔ آج اگر آبنائے ہرمز بند ہونے کے نتائج سے میں نانی کو آگاہ کرتا تو شاید وہ پوری بات کُھلے منہ سے سُن کر کہتیں کہ بیٹا ہمارے رہن سہن میں تو یہ ہرمز پرمز کہاں سے گُھسا رہا ہے۔ ایسی اٹائیں سٹائیں سننے کے بجائے پڑھائی میں من لگا اور رات کو جلدی سویا کر۔ اور یہ لے چونی، لالہ کی دکان سے مٹی کا تیل لے آ۔ شام ہو چلی ہے کھانا کب پکے گا۔ میں زرا کیاری سے ترئی توڑ لوں۔ شاباش میرا بچہ جلدی جا۔
(ایک اضافی نوٹ: 84 سالہ امریکی ارب پتی جم راجرز نے پانچ برس کی عمر میں مونگ پھلی بیچنا شروع کی۔ بعد ازاں آکسفورڈ اوریئل یونیورسٹی میں پڑھائی کی، وال سٹریٹ میں بروکری کی، 37 برس کی عمر میں موٹر سائیکل پکڑی اور 116 ملک دیکھ ڈالے۔ معروف سرمایہ کار جارج سواریز کے ساتھ کوانٹم فنڈ میں پارٹنر شپ کی۔ پھر اپنی کمپنی بی لینڈ انٹریسٹس بنائی۔ اب جم صاحب سنگاپور میں رہتے ہیں۔ جم راجرز کی نصیحت ہے کہ ’ڈالر سے پیچھا چھڑاؤ، چینی زبان سیکھو اور اپنے کنبے کے لیے کم از کم ایک ایکڑ زمین خرید کر سبزیاں اگاؤ۔ تم سے زیادہ خود کفیل خوشحال شخص آنے والے وقت میں کوئی نہ ہو گا۔‘)

(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی
Next Article ملتان کے مجاہدِ ادب مشتاق کھوکھر کی 13 ویں برسی : رضی الدین رضی کی یاد نگاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی

نومبر 25, 2026

ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان

نومبر 24, 2026

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.