پشاور : ضلع لکی مروت کے ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان پولیس کے مطابق شہید افراد میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم بھی شامل ہیں، دھماکا خیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور مزید پولیس کی نفری موقع پر روانہ کر دی گئی ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور ذمے داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
پیر, نومبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

