Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » دوناراض پڑوسی: سب جھوٹ / امر جلیل
امر جلیل

دوناراض پڑوسی: سب جھوٹ / امر جلیل

ایڈیٹراپریل 10, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج ہم آپس میں باتیں کریں گے دو ناراض پڑوسیوں کے بارے میں۔دیکھ رہا ہوں کہ آپ مسکرا رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ آپ بات کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں مگرایسا نہیں ہے ۔دو ناراض پڑوسیوں سے میری مراد وہ دو پڑوسی ممالک نہیں ہیں جو آپ سوچ رہے ہیں۔ میرے چھوٹے سے سر میں چھوٹا سا بھیجا ہے۔ میں بڑی بڑی باتیں نہیں کر سکتا ۔میں چھوٹی چھوٹی باتیں کرتا ہوں۔ ممالک کی باتیں افلاطونی سیاست دان کرتے ہیں۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہیں۔ ناکوں چنے چبوانے کی باتیں کرتے ہیں ایک دوسرے کے دانت کھٹے کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔ ہم اپنے جیسے عام پڑوسیوں کی باتیں کریں گے۔ عام پڑوسیوں سے میری مراد ہے ایسے پڑوسی جو ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے، ایک دوسرے سے ناراض رہتے ہیں۔ مگر جب بیمار پڑتے ہیں تب علاج کروانے باہر نہیں جاتے۔ میرا مطلب ہے بیرون ملک نہیں جاتے۔بلکہ اپنے گلی کوچے کے ڈاکٹر سے علاج کرواتے ہیں۔ ناراض پڑوسیوں سے میری مراد ہے ایسے پڑوسی جن کے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں۔ اکثر کھانستے رہتے ہیں۔ پولیو کی وجہ سے اپاہج ہو جاتے ہیں۔ عام ناراض پڑوسیوں سے میری مراد ہے ایسے پڑوسی جو ایک ہی گھاٹ سے غلیظ پانی پیتے ہیں۔ ایک قسم کی، ایک ہی نوعیت کی شکایتیں کرتے ہیں۔ حکمرانوں کو جلی کٹی سناتے ہیں۔ مگر ایک دوسرے سے ناراض رہتے ہیں۔ خفا رہتے ہیں، ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔
ناراضی بے وجہ نہیں ہوتی ،ایک گھسا پٹا محاورہ آپ نے ضرور سنا ہو گا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔ مگر کچھ ناراضیاں اور نفرتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن میں تالی ایک ہاتھ سے بجتی ہے۔ ایک ہاتھ کی تالی ہمارے اپنے وجود میں پنپنے والے حسد سے بجتی ہے۔ ایک پھوہڑ اور بے ضبط زندگی گزارنے والا شخص باضابطہ زندگی گزارنے والے پڑوسی کو پسند نہیں کرتا۔ اس کے طرز زندگی کو مصنوعی اور دکھاوے کی زندگی سمجھتا ہے۔ اس کے بچوں کی پڑھائی میں دلچسپی دیکھ کر وہ کڑھتا ہے۔ پڑوسی کی کفایت شعاری کو کنجوسی سمجھتا ہے اور اسکا مذاق اڑاتا ہے۔ اپنی فضول خرچی پر اتر آتا ہے۔ ایسے لوگوں کی اپنے پڑوسی کے لئے نفرت کی تالی ان کے وجود میں حسد کی آگ سے بجتی ہے۔ اس نوعیت کی نفرت ایک ہاتھ سے تالی بجانے والے ناراض پڑوسی کو چین کی نیند سونے نہیں دیتی۔ کچھ عرصہ بعد اسے ڈپریشن میں دھکیل دیتی ہے۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ذیا بطیس اسے جکڑ لیتی ہے۔ بے خوابی اسے نیم پاگل بنا دیتی ہے۔ ایک ہاتھ سے تالی بجانے والوں کو بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔
دو ناراض پڑوسی ایسے بھی ہوتے ہیں جو دنیا کو اپنے طرز زندگی سے متاثر کرنے کے لئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔ اگر ایک پڑوسی نئی گاڑی لے آتا ہے تو دوسرا پڑوسی اس سے بہتر گاڑی خرید کر لے آتا ہے۔ آج کل پاکستانی بینکوں نے ایسے پڑوسیوں کے لئے آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔ قرض لیں،پڑوسی کے فرنیچر سے اچھا فرنیچر لے آئیں، قرض لیں، دوسری گاڑی بھی لے آئیں۔ اگر پڑوسی کے پاس دوسری گاڑی ہے۔تو پھر بینک کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔ قرض اٹھائیں اور تیسری گاڑی لے آئیں، اگر پڑوسی کے گھر کے ہر بیڈ روم میں پچاس انچ کے ٹیلی وژن سیٹ لگے ہوئے ہیں تو آپ اپنے گھر کے ہر بیڈ روم میں ساٹھ ستر انچ کے ٹیلی وژن لگوائیں۔ اگر پڑوسی کے گھر کے ہر بیڈ روم، لائونج اورڈرائنگ ڈائننگ روم میں ائیر کنڈیشنر لگے ہوئے ہیں اور آپ کے گھر کے ہر بیڈ روم، لاؤنج اور ڈرائنگ ڈائننگ روم میں بھی ائیر کنڈیشنر لگے ہوئے ہیں تو پھر پڑوسی کو نیچا دکھانے کے لئے آپ گھر کے ہر باتھ روم اور کچن میں ایک ایک ائیر کنڈیشنز لگوا دیں۔ پیسے کی پروا مت کریں۔ قرض دینے کے لئے پاکستانی بینک ہیں نا، پھر فکر کیسی ! ہماری زندگی کا ایک ہی مقصد ہے۔ پڑوسی کو نیچا دکھانا، پڑوسی کو جلانا اور ذلیل کرنا۔
کچھ ناراض پڑوسی ایک دوسرے کو تباہ کرنے کے درپے ہوتے ہیں۔ بال بچوں کی بہتری کی فکر کرنے کے بجائے وہ اپنے تمام وسائل ایک دوسرے کو برباد کرنے کی آگ میں جھونک دیتے ہیں۔ میں دو ایسے ناراض پڑوسیوں کو جانتا ہوں، پہچانتا ہوں جو ایک دوسرے کے وجود کو برداشت نہیں کرتے۔ ایک پڑوسی میرے جیسا بونگا ہے۔ اور دوسرا پڑوسی چالاک اور کائیاں ہے۔ میرے جیسے بونگے پڑوسی نے اپنا سب کچھ دائو پر لگا دیا ہے۔ قرضوں نے اسے مفلوج کر دیا ہے۔ اس کے گھر میں افراتفری ہے۔ اس کے برعکس چالاک پڑوسی صرف دس فیصد اپنی توانائی دوسرے پڑوسی کو پریشان رکھنے پر صرف کرنا ہے۔ اور اپنی نوے فیصد توانائی اپنے گھر بار کی بہتری اور بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور تربیت پر خرچ کرتا ہے۔ اب آپ بتائیں۔ آپ کس قسم کے پڑوسی ہیں؟
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپارٹی از ناٹ اوور:تیشہ نظر / وجاہت مسعود
Next Article نہر پر چل رہی ہے پن چکی: آئینہ /مسعود اشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.